نعت برائے اصلاح

Muhammad Ishfaq

محفلین
فعولن فعولن فعولن فعولن

شمعِ محمدﷺ

جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد
مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد

رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی
جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد

رہیں گے منور زمین و زماں یہ
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمد

جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی
کہ جس دل میں سوزاں ہے شمعِ محمد

عرب کی فضاؤں پہاڑوں سے نکلی
خراماں خراماں ہے شمعِ محمد

یہ اشفاق لائی ہے دنیا جہاں میں
ہدایت کا ساماں ہے شمعِ محمد
 
آخری تدوین:
ا
فعولن فعولن فعولن فعولن

شمعِ محمدﷺ

جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد
مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد

رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی
جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد

کیےجس نے روشن زمین و زماں یہ
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمد

جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی
کہ جس دل میں سوزاں ہے شمعِ محمد

عرب کی فضاؤں پہاڑوں سے نکلی
خراماں خراماں ہے شمعِ محمد

یہ اشفاق لائی ہے دنیا جہاں میں
ہدایت کا ساماں ہے شمعِ محمد

استاد شعراے کرام کو ٹیگ کر دیا کیجیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تب کہیں جا کر اصلاح ہو پاے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Muhammad Ishfaq بھائی محفلین کو متوجہ کرنے یعنی ٹیگ کرنے کے لیے یہ طریقہ درست نہیں۔ یہ ٹیگز اس لیے ہیں تاکہ ہم آپ اور دیگر محفلین اس مراسلے کو تلاش کرسکیں۔ یہاں آپ شاعر کا نام نظم کا موضوع یا یاددہانی کے لیے کچھ الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔

اساتذہ اور دیگر محفلین کو ٹیگ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے انگریزی ایٹ کا سائین ٹائپ کریں (@) اور اس کے فوراً بعد ان کا نام لکھیں جیسے آپ کو ٹیگ کرنے کے لیے ہم پہلے @ لکھیں کے اور پھر اسپیس دئیے بغیر آپ کا نام Muhammad Ishfaq ٹائپ کریں گے جو کچھ یوں نظر آئے گا Muhammad Ishfaq

اس رح کسی بھی محفلین کو ٹیگ کرنے سے ایک اطلاع ان تک پہنچ جائے گی کہ آپ نے انہیں یاد کیا ہے۔
 
ٹھیک ہے سر معلوم نہ تھا آیندہ خیال رکھیں گے۔ بہت بہت شکریہ
 
Top