نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

عطا علوی

محفلین
نعتِ رسول صلی اللّہ علیہ وسلّم

اپنی قسمت کو بدلنا چاہیے
کوچۂِ آقاﷺ میں چلنا چاہیے

اِس نے چومے ہیں قدم سرکارﷺ کے
خاکِ طیبہ رخ پہ مَلنا چاہیے

قابلِ تعظیم ہے شہرِ نبیﷺ
زائرِ طیبہ! سنبھلنا چاہیے

وِِرد کرکے نامِ احمدﷺ کا سدا
ہر مصیبت سے نکلنا چاہیے

سُن کے نعتِ سرورِ کون و مکاںﷺ
قلبِ مضطر کو بہلنا چاہیے

دل میں عشقِ شاہِ بطحاﷺ کا چراغ
دم میں جب تک دم ہے جلنا چاہیے

فرقتِ طیبہ میں پیہم اے عطا
"آنکھ سے آنسو نکلنا چاہیے"

عطا علوی
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top