حزیں صدیقی نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم؛۔ کلامِ حزیں صدیقی

مہ جبین

محفلین
سوال؛ عبد کی معبود تک رسائی ہے؟
جواب؛ اور یہ معراج کس نے پائی ہے

سوال؛ خاک نشینوں کا عرش پر کیا کام؟
جواب؛ شانِ رسالت کی حد بتائی ہے

سوال؛ عالمِ بالا کی سیر اِک پل میں؟
جواب؛ صلّ علیٰ شانِ مصطفائی ہے

سوال؛ نورِ مجسم کہ پیکرِ خاکی؟
جواب؛ آئنہء حسنِ کبریائی ہے

سوال؛ بندہء امیّ کو دو جہاں کی خبر؟
جواب؛ علمِ خداداد انتہائی ہے

سوال؛ ایک ہی صورت ہے جانِ صورت گر؟
جواب؛ اپنے خط و خال پر بنائی ہے

سوال؛ آپ کے دامانِ لطف کی وسعت؟
جواب؛ عرصہ کونین کی سمائی ہے

سوال؛ ارضِ مدینہ فلک مقام ہے کیوں؟
جواب؛ مسکنِ محبوبِ کبریائی ہے

حزیں صدیقی
انکل الف عین کی شفقتوں کی نذر

والسلام
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
کیا ہی خوب نور ازلی و ابدی کی حامل شراکت ہے ۔
جزاک اللہ خیراء محترم بہنا
 
Top