عبدالمغیث
محفلین
من شرارہ ، تن اکیلا ، روح پرائی ، دنیا میلہ
وقت آوارہ ، مقدر قیدی ، درد بیلی ، شوق طویلہ
عشق دریا ، خوف سمندر ، خواہش پُروا ، سپنا چندر
ہستی فانی ، خِرَد مَعارِف ، حُسن نشیلا ، جُنوں قلندر
فِراق حقیقت ، وَصْل سراب ، فَصْل مجازی ، ذوق شراب
دل پجاری ، مسجد مندر ، آشا مُورت ، ہَوَس محراب
سانس خوشبو ، دھڑکن راگ ، فِکْر آفاقی ، اُمنگیں آگ
ہُنَر جبری ، روزی لازم ، کِفالت ملزوم ، رشتے باگ
عالَم پِنہاں ، مادہ خالی ، گُلشن انوکھا ، مالک مالی
مِہر حقیقی ، قَہر مُرادی ، عُسْر عُبوری ، جلال جمالی