سلیم احمد نظم : محبت - سلیم احمد

محبت
ایسی قوت جو صرف نہیں ہوتی
اذیت بن جاتی ہے
میرے دل میں کتنی محبت تھی
جس کو زمانے کی بے مہری اور سرد طبیعت نے
اظہار میں بھی آنے نہ دیا
آخر میں نے سارا درد سمیٹا
اور تیری آنکھوں پر وار دیا
دنیا میرے لیے تیری صورت میں
پیمانہ حسن و خیر بنی
یوں تو محبت فرد سے فرد کو ہوتی ہے
لیکن تجھ سے میری محبت
وہ نقطہ ہے جس کے چاروں طرف
آفاق کی گردش ہوتی ہے

سلیم احمد
 
آخری تدوین:
Top