نظم: دو (2) ٭ ملک نصر اللہ خان عزیز

دو
٭
اک خدا ایک محمدؐ مرے محبوب ہیں دو
طرفہ صورت ہے کہ دل ایک ہے مطلوب ہیں دو

جا کے مکے میں رہوں یا کہ مدینے میں بسوں؟
ایک ہستی ہے مری، بستیاں مرغوب ہیں دو

دل میں ہو یاد تری، لب پہ بھی ہو نام ترا!
مشغلے اہلِ محبت کے یہی خوب ہیں دو

جذبۂ شوقِ جہاد اور شہادت کی طلب
خس و خاشاکِ غلامی کے یہ جاروب ہیں دو

جنھیں عشاق جفا اور وفا کہتے ہیں!
کرمِ یار ہی کے روپ ہیں اسلوب ہیں دو

٭٭٭
ملک نصر اللہ خان عزیزؔ
 
Top