نظم - تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے ( خالد شریف)

تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے
تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے
میری باتیں بھی غلط میرے ارادے بھی غلط
بے وفائی کا یہ خود ساختہ الزام بھی تسلیم مجھے
یہ بھی مانا کہ غم دہر جواں تھا تو غم جاں کو مری آنکھ کے آنسو نہ ملے
جب زمانوں کی یہ بے مہر ھوائیں مری سوچوں کو جلا دیتی ھیں
میں سوچتا ھوں
جب کبھی اپنی جفائیں مجھےخود اپنی نظروں میں گرا دیتی ھیں
میں سوچتا ھوں
تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج یہ نظم شاملِ محفل کر رہا ہوں تو دیکھا یہ پہلے سے محفل میں موجود ہے۔

ہمارے بھائی پیاسا صحرا نے بہت اچھا اچھا کلام محفل میں شامل کیا ہے، نہ جانے آج کل کہاں غائب ہیں؟

کیا ہی اچھی نظم ہے۔

نیلم نیرنگ خیال

بہت شکریہ سرکار اس طرف توجہ دلانے کا۔۔۔ واقعی ان صاحب نے بہت عمدہ کلام پیش کر رکھا ہے۔۔ مگر اب عرصہ سے غائب ہیں۔۔۔ :)
 
Top