نظم : بلی کی ہڑتال(بچوں کے لیے)

عندلیب

محفلین
پاپا اپنی ننھی پُوسی کر بیٹھی ہڑتال سنو جی
چوہوں کی بن آئی گھر میں آیا ہے بھونچال سنو جی

کہتی ہے یہ ننھی پُوسی اب چوہے نہ کھاؤں گی میں
گھر والوں سے جب تک ساری مانگیں نہ منواؤں گی میں

مانگ ہے پہلی سردی میں ہو سوئٹر اور رضائی بھی
مانگ ہے دوجی بند نہ رکھو مکھن دودھ ملائی بھی

مانگ ہے تیجی رات کچن میں تھوڑا بھی نہ اجالا ہو
مانگ ہے چوتھی سب کتوں کا فورا دیس نکالا ہو

حیدربیابانی​
 
مدیر کی آخری تدوین:

حیدربیابانی
مزے دار۔ مزے دار۔

اسے تو پسندیدہ کلام میں ہونا چاہیے!!!
 
Top