نظم برائے اصلاح

اک دن لہرائے گا جھنڈا
چاروں طرف کشمیر کا جھنڈا
تم بھی آؤ،ہم بھی آئیں
مل کے دشمن مار بھگائیں

جنت ہے کشمیر ہمارا
کافر کا ہے اس پہ اجارہ
دیکھ کے اس پر غیر کا قبضہ
ہوتا ہے دل پارہ پارہ

نوحہ کناں کشمیر کے وادی
ذرہ ذرہ ہے فریادی
ایک اداسی ہر سو چھائی
سلب ہوئی جب سے آزادی

تو نے دکھائی ،وہ سفاکی
ہٹلر کی ہے یاد دلادی
(ہٹلر کی بھی یاد بھلا دی)
شرم کرو کچھ تم اے مودی
کہتی ہے کشمیر کی وادی

ظلم سہیں گے اب نہ تمھارا
ختم ہوا سب خوف ہمارا
تیرے ٹکڑے ہوں گے انڈیا
دیکھے گی دنیا یہ نظارہ

اک دن لہرائے گا جھنڈا
چاروں طرف کشمیرکا جھنڈا
 
الف عین

لائبریرین
ہٹلر کی بھی... بہتر ہے
... شرم کرو... مودی میں بھی دی پر اختتام ہے جب کہ دلا دی، وادی قوافی ہیں۔ یہ مصرع بدل دو
۔۔ انڈیا وزن میں نہیں آتا، بھارت لایا جا سکتا ہے جو پاکستانی اردو میں کہا جاتا ہے
... آخری مصرعوں میں قافیہ نہیں ہے کہ کشمیر کا میں الف گر گیا ہے
دیکھو یہ اصلاح مودی کے تحت ہندوستانی مسلمان کر رہا ہے!
 
بہت بہت شکریہ بہت نوازش
یوں درست ہے؟
شرم کرو اے مودی کچھ تو

کیا ایسے انڈیا آ سکتا ہے نہیں تو بھارت ہی صحیح ہے
انڈیا تیرے ٹکڑے ہوں گے
یا کا الف بھی گرا کر تو
یہ مجھےمعلوم نہ تھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے۔ ویسے اصلاح بھی مسلمان کے ہی ذمے ہے۔

ایک بار پھر سے شکریہ ۔آپ کو اس نظم سے تکلیف ہوئی ہو تو معذرت۔
 
الف عین

لائبریرین
انڈیا اردو میں یوں بھی عجیب لگتا ہے اور اس کا بھی ایک آدھ حرف گرایا جائے تو قابل قبول نہیں لگتا۔
بھارت تیرے.... میں بھی ت کی تکرار سے تنافر کی صورت پیدا ہو جاتی ہے
تیرے ٹکڑے.... بھارت
بہتر ہو گا
 
انڈیا اردو میں یوں بھی عجیب لگتا ہے اور اس کا بھی ایک آدھ حرف گرایا جائے تو قابل قبول نہیں لگتا۔
بھارت تیرے.... میں بھی ت کی تکرار سے تنافر کی صورت پیدا ہو جاتی ہے
تیرے ٹکڑے.... بھارت
بہتر ہو گا[/QUOTE
بہت بہت شکریہ سر
بہت نوازش
جزاک اللہ!
 
Top