نظم برائے اصلاح

عید مبارک پیارے بچو
رنگ برنگے کپڑے پہنو

بارہ مہینوں کے بعد آئے
تین دنوں میں ختم ہو جائے

چٹ پٹے پکوان بنیں گے
خوان سے دستر خوان سجیں گے

عید ہے اک تہوار خوشی کا
لاتی ہے انبار خوشی کا

ہر چہرے پر پھول کھلیں گے
جب اپنوں سے عید ملیں گے

سارے شکوے دل سے مٹاؤ
روٹھے ہیں جو ان کو مناؤ

گیت خوشی کے مل کر گاؤ
سب کو اپنے ساتھ ملاؤ

عید مناؤ جم کر بچو
کھیلو کودو ،دوڑو بھاگو

خاک مزا ہے تنہائی میں
لطف ہے سارا ہمراہی میں

عید سبق بھائی چارے کا
احساں رب سچے پیارے کا
 
الف عین

لائبریرین
بچوں کی نظموں میں غلطیاں بھی چلیں گی
ویسے ایک غلطی تو بہت فاش ہے
ختم ہو جائے ' صرف' خت مو جائے ' تقطیع ہو رہا ہے
 
بچوں کی نظموں میں غلطیاں بھی چلیں گی
ویسے ایک غلطی تو بہت فاش ہے
ختم ہو جائے ' صرف' خت مو جائے ' تقطیع ہو رہا ہے
کچھ دیر سے ہم بھی اسی مصرع پر اٹکے ہوئے تھے۔ استادِ محترم کیا یوں کیا جاسکتا ہے؟

بارہ مہینوں کے بعد آئے
ایک ہی دن میں ٹر ہو جائے

( صوفی تبسم کی نظم عید پیچھے ٹر کا مصرع کچھ یوں ہے

گئی عید کل آج ٹر ہوگئی)
 
بچوں کی نظموں میں غلطیاں بھی چلیں گی
ویسے ایک غلطی تو بہت فاش ہے
ختم ہو جائے ' صرف' خت مو جائے ' تقطیع ہو رہا ہے

ویسے اپنی طرف سے میں نے غلطی چھوڑی تو نہیں تھی۔بچوں کے لیے بھی وزن کی غلطی ہونی تو نہیں چاہیے۔

خت م ہ جائے فعل فعولن
کیا ایسے درست نہیں ہے؟
روانی کا مسئلہ ہے یا کچھ اور میں سمجھ نہیں پا رہا ۔وزن تو میں پورا کیا ہے الفاظ کو باندھ بھی درست ہے

چٹ پٹے ( من بھاتے) تبدیلی نہیں کر پا ریا چٹ پٹے میں بھی مسئلہ ہے اس کی جگہ من بھاتے
خوان کو دستر خوان پر رکھنا درست ہے ۔اس بارے میں بھی رہنمائی کیجیے گا۔
بہت بہت شکریہ۔
 
آخری تدوین:
کچھ دیر سے ہم بھی اسی مصرع پر اٹکے ہوئے تھے۔ استادِ محترم کیا یوں کیا جاسکتا ہے؟

بارہ مہینوں کے بعد آئے
ایک ہی دن میں ٹر ہو جائے

( صوفی تبسم کی نظم عید پیچھے ٹر کا مصرع کچھ یوں ہے

گئی عید کل آج ٹر ہوگئی)

عید تو تین دن ہوتی ہے ناں
میں نظم کے ذریعے بچوں کو عید کے بارے میں معلومات بھی دے رہا تھا کہ عید سال بعد آتی ہے اور تین دن منائی جاتی ہے
پھر بھی آپ کی تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے پھر سے سوچتا ہوں
شکریہ۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
خت م ہ جائے
یعنی ختم ہُ جائے؟ فعل فعولن درست ہے لیکن واو کا اسقاط اچھا نہیں
چٹ پٹے کا مجھے خیال ہوا کہ ممکن ہے تمہارے پاس یہی تلفظ ہو
خوان کو ڈش کے معانی میں بھی بولا جاتا ہے اس لیے قبول کیا جا سکتا ہے
 
خت م ہ جائے
یعنی ختم ہُ جائے؟ فعل فعولن درست ہے لیکن واو کا اسقاط اچھا نہیں
چٹ پٹے کا مجھے خیال ہوا کہ ممکن ہے تمہارے پاس یہی تلفظ ہو
خوان کو ڈش کے معانی میں بھی بولا جاتا ہے اس لیے قبول کیا جا سکتا ہے

سر! اب دیکھیں۔

بارہ مہینوں بعد آتی ہے
ختم دنوں میں ہو جاتی ہے

بہت بہت شکریہ
جزاک اللہ
 
آخری تدوین:
Top