نظم۔۔۔““ہم تم جھیل کنارے جاتے““۔۔۔ش زاد۔۔۔5 جنوری 2000

ش زاد

محفلین
نظم۔۔۔““ہم تم جھیل کنارے جاتے““۔۔۔ش زاد۔۔۔5 جنوری 2000
آپ کی قیمتی آرء کا مُنتظر

چاہت،پھول اُتارے جاتے
تُم جو ساتھ ہمارے جاتے
عشق ، محبت سارے جاتے
ہم تم جھیل کنارے جاتے

میٹھی میٹھی باتیں کرتے
پیار میں اک دوجے پر مرتے
پیار کا اک گلدستہ ملتا
دل کو دل کا رستہ ملتا
ہاتھ ہمارے ہاتھ میں ہوتا
پیار کا بادل ساتھ میں ہوتا
آنکھوں آنکھوں باتیں ہوتیں
تکتے تکتے راتیں ہوتیں
تم میری باہوں میں آتے
پیار کی جب راہوں میں آتے
مہک سے تیری مہک سے جاتے
چھو کے تجھ کو دھک سے جاتے
چہک سے جاتے،لہک سے جاتے
لمحوں میں ہی گُم ہو جاتے
پتھر سے ہم تم ہو جاتے

کچھ تم ہم سے ہارے جاتے
کچھ ہم تم پر وارے جاتے
عشق ، محبت سارے جاتے
ہم تم جھیل کنارے جاتے

دُنیا دیکھ کے جل سی جاتی
ہر دل موم پگھل سی جاتی
تیرا چہرا ہاتھ میں لیتا
چاند کو اپنے ساتھ میں لیتا
تاروں کی بارات مچلتی
جھلمل کرتی رات مچلتی
تیرے دل کی خواہش ہوتی
چھلے کی فرمائش ہوتی
چھلا بھی میں پہنا دیتا
سونے کا اک گہنا دیتا
پیاری سی دوبالی دیتا
لونگ میں ہیرے والی دیتا
پیار سے باہوں میں بھر لیتا
تجھے نگاہوں میں بھر لیتا
مدہوشی سے جھومتا جاتا
آنکھیں تیری چومتا جاتا

کچھ تم ہم سے ہارے جاتے
کچھ ہم تم پر وارے جاتے
عشق ، محبت سارے جاتے
ہم تم جھیل کنارے جاتے

پیار امر کب کہیں ہوا ہے
اس بار بھی ایسا نہیں ہواہے
آنکھیں بھی سونا بھول گئیں
یہ خواب پرونا بھول گئیں
بس یاد تمھاری آتی ہے
اور آنسو ساتھ میں لاتی ہے
اک کام تو ہونا چاہتا ہے
اب دل بھی رونا چاہتا ہے
دامن کو بھگونا چاہتا ہے
کچھ پانا کھونا چاہتا ہے
ترے ساتھ !دُعائیں کرتے ہیں
ترے نام وفائیں کرتے ہیں
غم چاہت کے سب مار گئے
تو ہار گیا ہم ہار گئے
اُس عشق سمندر پار گئے
جہاں اپنے سارےیار گئے
کچھ اثر نہیں اب دُعاؤں میں
ناں دھوپ میں ناں چھاؤں میں
کچھ کانٹے لگے ہیں پاؤں میں
اُن گُل والوں کے گاؤں میں
اب یہ دل آہیں بھرتا ہے
دن رات دُعائیں کرتا ہے

جاں ہم تم پر وارے جاتے
عشق میں ہم بھی مارے جاتے
عشق، محبت سارے جاتے
ہم تم جھیل کنارے جاتے

ش زاد
 

ش زاد

محفلین
ایک سہہ مصرعی نظم۔۔۔۔۔۔۔!

آؤ بھائی دیا جلائیں
اندھیاروں کی اس نگری میں
اندھیاروں کا جیا جلائیں

ش زاد
 

الف عین

لائبریرین
پہلی نظم لڑکیوں کی پسند کی اچھی نظم ہے اسی لئے زینب کو پسند آئی۔۔۔
دوسری نظم ‘مردوں والی‘ میرا مطلب یونی سیکس ہے۔ پسند آئی۔
 
Top