نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

اسد

محفلین
شاعر کا نام ہے “صوفی غلام مصطفی تبسم”۔ یہ نظم ان کی کتاب “جھولنے” سے لی گئی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ بہنوں کی آواز تو بہت اچھی ہے عمار۔ بہت صاف آواز ہے، الفاظ کو ادا بھی بہت اچھا کیا ہے۔
 
میں نے عذرا کی گڑیا نظم کا فائنل ورژن اپڈیٹ کرکے یوٹیوب پر اپلوڈ کر دیا ہے۔ اس میں شاعر کا نام بھی شامل کر دیا ہے۔ اس نظم کو گوشہ اطفال میں یہاں پوسٹ کر دیا ہے!
:)
 

جہانزیب

محفلین
ایک ویڈیو ہے شائد مدد کرے ۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=xNeqigDQmMs"]YouTube - How To Make An Animated Movie[/ame]

اس مقصد کے لئے لینکس پر بلنڈر نام کا اطلاقیہ موجود ہے، جسے ونڈوز پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ بلنڈر کے ہوم پیج پر اس میں‌بنائی گئی کئی ایک فلمیں‌ بھی ہیں‌۔ ڈڑیم ورکس سٹوڈٰیو والے بھی اپنی فلموں‌ کے لئے لینکس اور بلنڈر کا استعمال کرتے ہیں‌ ۔ بلنڈر پر بنی ایک فلم ملاحظہ فرمائیں‌۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=YJA0Q6J905w"]YouTube - Lighthouse[/ame]
 
میرا ارادہ اب اینی میٹڈ اردو قاعدہ بنانے کا ہے کہ الف سے انار، ب سے بکری۔۔۔ وغیرہ۔۔۔ کیا خیال ہے شوبی؟

ایک ویڈیو کچھ اس طرح کی موجود ہے
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=OnlIggMGA6s"]اردو قاعدہ[/ame]
 
بہت نیک خیال ہے۔ یہ ویڈیو میں دو سال پہلے ہی دیکھ چکا ہوں، شاید گوشہ اطفال میں پوسٹ بھی کی تھی۔ اردو قاعدہ تو یوٹیوب پر موجود ہے۔ اس قسم کا ایک قاعدہ گوشہ اطفال میں فرحت صاحبہ نے بھی پوسٹ کیا تھا۔ اس میں الف سے انار وغیرہ جیسی اینی میشن شامل ہے۔ میرا خیال ہے ہمیں کچھ نیا کرنا چاہئے۔ اینی میٹد کہانی کا خیال کیسا رہے گا؟
اس کی مثالیں یوٹیوب پر موجود ہیں۔ آپ نے بھی ان کا حوالہ دیا تھا مگر وہ ہندی میں ہیں۔ ہم اردو میں تیار کر سکتے ہیں۔ اس میں اینی میشن بھی تھوڑی دلچسپ ممکن ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں لپ سنکنگ کا چکر بھی نہیں ہوگا۔ بس کہانی کے مطابق کردار اور ماحول وغیرہ دکھانا ہوگا۔ جس میں Limited Animation سے بھی کام چل سکتا ہے۔ چنانچہ کم وقت میں زیادہ کام کیا جا سکتا ہے۔ کہانیوں کے لئے بھی زیادہ محنت کی ضرورت نہیں۔ گوشہ اطفال ہی میں سے چند منتخب کہانیوں کی اچھی سی طرز میں آڈیو بنا لی جائے اور پھر اس کی لمیٹڈ اینی میشن سے ’’برقی کہانی‘‘ تیار کی جائے۔ ساتھ ہی نیچے جملوں کے متن کی سلائیڈ بھی چلائی جا سکتی ہے۔ یہ آئیڈیا میرے ذہن میں پہلے بھی تھا مگر اصل مسئلہ ’’آواز‘‘ کا تھا۔ وہ اب آپ کی مدد اور دلچسپی سے حل ہوگیا ہے۔ جس کے لئے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

کیا خیال ہے عمار ایک کوشش کریں؟ اگر کوئی اور آئیڈیا ہے تو وہ بھی ضرور بتائیے!
 
میں بھی اس کا سوچے بیٹھا تھا لیکن پھر خیال آیا کہ اتنی جلدی اتنے بڑے کام کا بوجھ نہ لادا جائے آپ پر۔۔۔ آپ کے ذہن میں کوئی اچھی اور دلچسپ چھوٹی سی کہانی ہے تو بتائیں۔۔۔ میں آڈیو ریکارڈ کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ کہانی کے پس منظر پر چلنے والی موسیقی تو میں تیار کر ہی سکتا ہوں :)
 
کہانیاں تو بہت ہیں چھوٹی بھی اور دلچسپ بھی۔ مگر یار ان میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا بڑا دشوار لگتا ہے۔ کوئی نئی کہانی ہونی چاہیئے۔ میرے پاس ہیں ایسی کئی کہانیاں۔ میں کوشش کرتا ہوں ان میں سے منتخب کرنے کی۔ آپ بھی تلاش کیجئے نا ایسی کہانی مگر اس کہانی کو یہاں مت پوسٹ کیجئے گا، ذپ کر دیجیئے گا۔تاکہ کسی اور کو پتا نہ لگے اور تجسس برقرار رہے۔;)

پھر باہمی مشورہ سے کوئی کہانی منتخب کرتے ہیں اور آپ اسے ریکارڈ کر کے مجھے اس کی آڈیو کا لنک ذپ کر دیجئے گا۔ اس بار ریکارڈنگ میں مائیک کا بھی درست استعمال ہونا چاہیئے۔

بیک گراؤنڈ موسیقی کی بھی آپ ذمہ داری لیتے ہیں تو مجھے بھلا کیا انکار ہوسکتا ہے؟ ۔۔۔:)

تو پھر شروع ہوجائیے کہانی کی تلاش میں۔ میں بھی شام تک کوئی اچھی سی کہانی کے ’’انتخاب‘‘ کو ممکن بناتا ہوں، پھر آپ کو زپ کروں گا۔ مصنف کا خیال رکھنا پڑے گا یعنی ان کا نام معلوم ہونا چاہیئے۔ پھر آپ کو ذپ کرتا ہوں۔ آپ بھی مجھے کوئی کہانی ڈھونڈ کر ذپ کیجئے۔

چلیں تو پھر بسم اللہ کرتے ہیں۔ یہ کام (کہانی کا انتخاب) آج ہوجانا چاہیئے۔ انشا؍اللہ!
 
آپ کے پاس اتنی کہانیاں ہیں کہ انتخاب مشکل اور میرے پاس اتنی کم کہ تلاش مشکل۔ :) آپ ہی کوئی منتخب کرکے مجھے ذپ کردیں۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ عمار۔ نام میں نے شامل کر دیا ہے۔ ویڈیو بنا کر دوبارہ اپلوڈ کرتا ہوں را ت تک۔ ایک بات اور کہ کیا بیک گراؤنڈ موسیقی کے سلسلے میں بھی آپ کچھ کر سکتے ہیں۔ یا یہ ٹھیک ہے اس اینی میشن میں۔ عارف بھائی تو یہاں جھانک بھی نہیں رہے۔ لگتا ہے ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا۔ :(
:grin1:

بھائی میں آجکل ہر طرف سے نستعلیقیات میں گھرا ہوا ہوں۔ اسلئے فروٹی لوپس پر ٹائم نکالنا مشکل ہے :(
ویسے بھی یہ میں نے کئی سال قبل ایک لوکل چینل کیلئے اینیمشن میں استعمال کیا تھا۔ اس وقت یہ میوزک جنریشن پروگرام کافی گمنام تھا۔ اس سال جو انکی سائٹ پر گیا تو پتا چلا کہ بڑی بڑی کمپنیاں اسے استعمال کر رہی ہیں :grin:
یہی حال ٹون بوم اسٹوڈیو کا ہے!
 
جی عارف بھائی ضرور!۔۔۔۔۔مگر اینی میشن میں وقت لگتا ہے بھائی۔ میں کوئی پروفیشنل اینی میٹر تھوڑی ہوں۔ اگر عمار اور میرا ہاتھ بٹانے والا کوئی مل جائے تو یہ کام جلدی جلدی کیا جا سکتا ہے۔ مثلا کوئی بندہ کیریکٹر ٹریس یا ڈرا کر دے تو اینی میشن جلدی بنائی جا سکتی ہے۔ یہ بہت وقت طلب کام ہے اور جتنے زیادہ لوگ اس پروجیکٹ میں شامل ہوسکیں اتنا زیادہ مفید ہوگا۔ میں فلیش میں ڈرائنگ ٹیوٹوریل تیار کرنے کا سوچ رہا ہوں تاکہ اور لوگ بھی فلیش میں ڈرائنگ یا ٹریس کے عمل کو سیکھ سکیں۔ انشا؍اللہ ٹیوٹوریل جلد پوسٹ کروں گا۔
 

arifkarim

معطل
بھائی فروٹی لوپس کے اندر ہی بے تحاشا لوپس موجود ہیں، کسی ایک لوپ کو پسند کرکے اسکو ایڈیٹ کر لیں
 
شوبی! مجھے طرز بنانے میں بڑی مشکل درپیش ہوتی ہے۔ :( ابھی تک میں طرز کے معاملہ میں الجھا ہوا ہوں۔
ہونہہ۔۔۔۔۔! عمار میرے خیال سے تو اس نظم کی طرز کافی سہل ہونی چاہیے۔ اب جو میرے ذہن میں ہے وہ آپ کو بتائے دیتا ہوں۔ اس نظم کی یہ طرز ہو سکتی ہے۔
لا لا لا لا لا
لا لا لا لا لا

اس طرز میں آخری لفط جو کہ قافیہ بھی ہے ، اس پر زور دینا ہے یعنی آواز کی Pitch بڑھ جائے گی۔ اس لئے اسے بڑے سائز میں دکھایا ہے۔ آخری مصرعے میں تینوں الفاظ کو High Pitch میں ادا کرنا ہے۔ یہ طرز تو چھوٹے بچے اپنی تمام رٹی ہوئی نظموں اور Nursery Rhymes میں ادا کرتے ہیں۔ اور مذکورہ نظم میں بھی یہی استعمال کی جا سکتی ہے۔ کیا خیال ہے؟ یا آپ کوئی جدید طرز بنانے میں کامیاب ہوگئے ہوں تو بے شک وہی استعمال کر لیں۔
 

ادریس آزاد

محفلین
ممکن ہے

گرافکس اور یا اینیمیشن

گوشہ اطفال میں مختلف نظمیں اور کہانیاں پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایک تجویز ہے ۔۔۔ میں کچھ اس طرح چاہ رہی ہوں کہ

1۔ ان نظموں اور کہانیوں کے سادہ متن کو گرافکس کے ہمراہ پیش کیا جائے

2۔ اسی طرح ان نظموں اور کہانیوں کو اینیمیشن کی صورت پیش کیا جائے


کیا اس طرح کیا جانا ممکن ہے ؟

شکریہ

سیدہ شگفتہ صاحبہ !
السلام علیکم
آپ کا خیال بہت خوبصورت ہے ۔ممکن العمل ہے اور آسان ہے۔ اس سلسلے میں‌ آپ کی کافی سے زیادہ مدد کرسکتا ہوں۔میں عرصہ سے چاہ رہا تھا کہ علامہ اقبال رحمۃاللہ علیہ کی بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کی مایا یا، تھری ڈی سٹوڈیو میکس یا پھر ٹوڈی کے سافٹ وئر اینمیشن سٹوڈیو میں‌اینیمیشنز بنا دوں۔میں نے کام شروع کیا بھی تھا۔ لیکن پھر لیکچرز کے سلسلے مین اسلام آباد میں مصروفیت ہوگئ۔ مصروف تو آج کل بھی بہت زیادہ ہوں۔ مگر میرے اسسٹنٹ قاسم یاد صاحب جو ابھی تک اس فورم کے ممبر نہیں ہیں، آپ کے لیے اینیمیشنز بنا سکتے ہیں۔کیونکہ وہ ابھی تک اس فیلڈ کے ساتھ متصل ہیں جبکہ میں اپنی پرانی فیلڈ میں واپس آ چکا ہوں۔
آپ کی سٹوری کیا ہے؟ اور آپ کس قدر لینتھ کی اینیمیشن بنا نا چاہتی ہیں۔ سپیس کا بھی سوچ لیجیے اینیمیشنز بہرحال ویڈیوز ہوتی ہیں اور ہلکی سے ہلکی بھی کچھ سپیس تو لیتی ہے۔ اگر آپ تھری کا کام کروانا چاہتی ہیں تو کراچی میں شارپ امیج ہے ۔ ایک بڑا اینیمشن سٹوڈیو،جن کے کارٹونز ٹی وی پہ آتے ہیں۔ سیف گارڈ اور ملکیٹیر والے۔
اس فورم سے محبت کی بدولت میں‌یہ کرسکتا ہوں کہ آپ کے عملے کو ہر قسم کی سہولت فراہم کر سکتا ہوں فری۔ اس کے علاوہ آپ چاہیں تو ہماری تھری ڈی کے کام پر بھی ایک ویب سائٹ ہے ۔ ہے تو خالص بزنس سائٹ، مگر آپ کے لیے نہیں۔
اس کے علاوہ اس موضوع پر جس قدر معلومات یا مدد ناچیز آپ کی کرسکتا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان میں تو کوئی اور نہیں کرسکتا۔ میں‌مندرجہ ذیل سافٹ ویرز میں آپ کی بے لوث خدمت کر سکتا ہوں۔ یعنی قاسم سے کہہ کر فارغ وقت میں اسے آپ کے لیے راضی کر سکتاہوں۔
مایا
تھری ڈی سٹوڈیو میکس
آٹو کیڈ
اینیمیشن سٹوڈیو

ایڈوب فوٹو شاپ
فلیش
اور
دیگر بہت سے
یہ سب کچھ میں نے نہ اپنا بزنس پروموٹ کرنے کے لیے لکھا ہے اور نہ ہی کوئی شیخی بھگارنے کیلیے ۔اگر ایسا سمجھا گیا تو مجھے دلی دکھ ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر ادریس صاحب۔ بچوں کے لیے اردو ملٹی میڈیا کانٹینٹ کی تخلیق ہمارا پرانا خواب رہا ہے۔ انگریزی اور دوسری بین الاقوامی زبانوں میں کئی ویب سائٹس موجود ہیں جن پر بچوں کے لیے اعلی معیار کا تعلیمی اور تفریحی مواد موجود ہے، لیکن اردو میں ایسی کوئی اچھی سائٹ موجود نہیں ہے۔ چند ایک سائٹس پر صرف کچھ تصویری مواد موجود ہے جسے اپڈیٹ بھی نہیں کیا جاتا۔ اس فورم پر شعیب سعید شوبی موجود ہیں جو ایک باصلاحیت فلیش ڈیویلوپر ہیں۔ اس کے علاوہ عمار ضیاء خان بھی ملٹی میڈیا کونٹینٹ کی تخلیق میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں شعیب اور عمار سے کہتا ہوں کہ وہ آپ کو اپنا کام دکھائیں۔ اینیمیشن اور ملٹی میڈیا کے میدان میں آپ ہماری اگر کوئی رہنمائی کر سکتے ہیں تو آپ کے لیے ہمارا دیدہ و دل فرش راہ ہے۔ اور آپ بلاتکلف اپنے بزنس کا بھی تعارف کروائیں۔ اس سے بھی ہماری معلومات میں اضافہ ہوگا۔
 
Top