نظر ڈھونڈتی ہے دیار مدینہ

نعتیہ کلام
شیخ العرب والعجم عارف باللہ
حضرت مولانا الشاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ
نظر ڈھونڈتی ہے دیار مدینہ
ہیں دل اور جاں بے قرار مدینہ
وہ دیکھو احد پر شجاعت کا منظر
شہیدوں کے خون شہادت کا منظر
وہ ہے سامنے سبز گنبد کا منظر
اسی میں تو آرام فرما ہیں سرور
ابوبکر و فاروق و عثمان و حیدر
یہیں تھے یہ پروانہ شمع انور
یہیں سے تو اسلام پھیلا جہاں میں
مدینہ کا شہرہ ہے ہفت آسماں میں
نشان نبی ہے یہ مسجد قبا کی
ہے قندیل طیبہ نبی کی ضیاء کی
مدینہ کے دیوار و در دیکھتے ہیں
عجب حال قلب و جگر دیکھتے ہیں
یہ مسکن ہے شاہ مدینہ کا اختر
فلک بوسہ زن ہے یہاں کی زمیں پر
 

الف نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ۔ اگر ممکن ہو تو ہر دو اشعار کے درمیان عمودی وقفہ شامل کر دیجیے پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔
 
Top