نصف بہتر کی دہشتگردی کا مقابلہ ممکن نہیں؛ مختصر مختصر

زیرک

محفلین
نصف بہتر کی دہشتگردی کا مقابلہ ممکن نہیں
آپ دنیا کے ہر دہشتگرد کا مقابلہ کر سکتے ہیں، لیکن ایک دشمن ایسا ہے جس کے مقابلے میں آپ کو ہمیشہ ہتھیار ڈالنے ہی پڑتے ہیں، جی ہاں! آپ نے صحیح پہچانا، وہی نصف بہتر جن کے آپ پورے بدتر شوہر ہوتے ہیں۔ ان کا صحیح تو صحیح ہوتا ہی ہے لیکن ان کے غلط کو غلط کہنے کی جرأت بھی مت کیجئے گا، وگرنہ کئی اوقات کا بدمزہ کھانا ملنے کا قوی امکان ذہن نشین کر لیں، وہ کہے سچ تو کہو بالکل سچ، وہ کہیں غلط تو ٹھیک ہوتے ہوئے بھی اپنی غلطی مان لینی چاہیے وگرنہ کھانے کے ساتھ ساتھ آپ کو مزید میچز ہارنے پڑ سکتے ہیں، یوں بھی ہو سکتا ہے کہ اگر گرمیوں کا موسم ہو اور آپ پنکھے کے نیچے چھٹی کا دن منانے بیٹھے ہوں اور عین اسی وقت موصوفہ کمرے میں آ کر پنکھا بند کر دیں کیونکہ انہوں نے پنکھا بند کر کے کمرے میں جھاڑو دینا ہے تاکہ دھول اڑنے نہ پائے۔ سردیوں کا موسم ہے اور آپ بیڈ پر لیٹے اخبار، کتاب پڑھ رہے ہوں یا ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھ رہے ہوں ایسے میں اہلیہ محترمہ گیلا کپڑا ہاتھ میں لیے کمرے میں ٹاکی مارنے پہنچ جائیں اور گیلے فرش کو سُکھانے کے لیے سرد موسم میں پنکھا چلا دیں تو مجال ہے کسی کی کہ کہہ سکے کہ آپ تھوڑی دیر بعد بھی یہ کام کر سکتی تھیں، خاموشی بہتر پالیسی ہوتی ہے ورنہ ایسی کئی اور دہشتگردانہ کاروائیاں بھی ہو سکتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
۱۰۰ فیصد متفق۔
مزید ایک نصیحت کروں گا کہ کبھی بھول کر بھی اپنی اہلیہ سے ادھار نہ لیں۔
میں نے چھ ماہ پہلے اشد ضرورت کے تحت اپنی اہلیہ سے دو ہزار روپے ادھار لیئے تھے۔ تین دفعہ واپس کر چکا ہوں، ابھی بھی ڈھائی ہزار باقی ہیں۔ معلوم نہیں انہوں نے یہ "حساب" کا مضمون کہاں سے پڑھا تھا۔ لیکن ہر دفعہ انہی کا حساب ٹھیک ہوتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
اگر آپ تصوف کی راہ پر چلنا چاہتے ہیں۔۔۔
اپنے کردار کی، اپنے نفس کے رزائل کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ایک مرتبہ اہلیہ سے گزارش کردیں۔۔۔
نہ صرف آپ کا بلکہ آپ کی اگلی پچھلی سات سات نسلوں کا کیریکٹر سرٹیفیکٹ آپ کے ہاتھ میں تھمادیا جائے گا۔۔۔
جو کام شیخ برسوں کی ریاضت کے بعد نہ کرسکے گا منٹوں میں ہوجائے گا!!!
 
ام اویس

محفلین
کسی کی یہ نصیحت بھی دھیان میں رکھیے۔

صاحب دفتر سے گھر پہنچے، شاور لیا، کرتا پاجامہ زیب تن کیا اور بابو بن کر ڈائننگ ٹیبل پر جا بیٹھے۔
خاتون خانہ نے کھانا لگا دیا۔ صاحب نے دو لقمے کھائے اور ناک بھوں چڑھاتے ہوئے بولے: آج تو تمہارے کھانے میں ذرا بھی مزا نہیں ہے، بالکل بے ذائقہ ہے۔

خاتون اُٹھ کر اندر گئی، کسی کو فون کیا اور واپس آ کر بیٹھ گئی۔

پندرہ منٹ کے بعد “اینٹی کورونا ٹیم” کو لیئے ایمبولینس پہنچ گئی۔ صاحب کو پکڑ جکڑ کر لیجانے لگے۔ صاحب چیختے کہ مجھے کچھ نہیں ہے میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں، تو وہ کہتے : مگر تمہاری بیوی نے تو بتایا ہے کہ تمہیں چیزوں کے ذائقے کا پتہ نہیں چل رہا اور یہ کورونا کی کنفرم علامت ہے۔

حل: گھر میں بندے دے پتر بن کر اور اپنی بابو گیری دفتر میں ہی چھوڑ کر آیا کیجیئے۔ بیوی کے کھانوں پکوانوں کی تعریف کرنا سیکھیئے ورنہ وہ آپ کو کورونا سنٹر ہی نہیں پاگل خانے بھی بھجوا سکتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اہلیہ سے کبھی بھی آدھے سے زیادہ کمبل نہیں چھیننا،نہیں تو آدھے سے بھی جاؤ گے۔ وہ پورا ہی کھینچ لے گی اور کہے گی کہ میں جہیز میں لائی تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
تازہ واردات ملاحظہ فرمائیں۔

چند دن پیشتر انتہائی ضرورت اور کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ان سے 250 روپے لیے۔ کچھ ایسا اتفاق ہوا کہ ابھی وہ واپس نہیں کیے تھےکہ مزید 250 لینے پڑ گئے۔ پھر جیسے ہی موقع ملا، میں نے سو فیصد سود سمیت ان کو ایک ہزار کا نوٹ دیا کہ اپنا یہ والا حساب چکتا کر لیں۔ فرمانےلگیں باقی بھی دیں۔ میں نے کہا “بھلی لوک میں نے تو پہلے ہی سو فیصد جرمانے کے ساتھ ادائیگی کر دی ہے۔ “ تو جھٹ سے اندر سے ایک کاپی اٹھالائیں کہ میں نے سارا حساب لکھا ہوا ہے۔ آپ بھی ان کا حساب ملاحظہ فرمائیں۔

22 ستمبر۔ 0 5 2
26 ستمبر۔ 0 5 2
———————————-
میزان : 0 10 4
———————————-
اب آپ ہی بتاہیں، یہاں پر بڑے سے بڑا حساب دان کیا کر سکتا ہے۔

زیک کیا یہاں پر QED لکھ سکتے ہیں؟
 
سیما علی

بہت اچھے :):)
 
ام اویس

محفلین
اس لڑی میں تمام اراکین کے تبصروں نے میری آنکھیں کھول دی
ازدواجی زندگی شروع کرنے سے پہلے ہی ہتھیار پھینک دی ہے
خدا خیر کرے
ارے نہیں ! یہ بوڑھوں کی باتیں ہیں پہلے بیس پچیس سال شوہر اور سسرال والے ہر معاملے میں خود مختار ہوتے ہیں؛ پھر دو چار کے ساتھ ایسا ہاتھ ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں ! یہ بوڑھوں کی باتیں ہیں پہلے بیس پچیس سال شوہر اور سسرال والے ہر معاملے میں خود مختار ہوتے ہیں؛ پھر دو چار کے ساتھ ایسا ہاتھ ہوتا ہے۔
پہلے کے بیس پچیس سال کے تجربات ذرا شریک محفل تو کریں۔

ہماری خود مختاری تو شادی کے دوسرے سال ہی چھین لی گئی تھی۔ اب یہ نہ کہیے گا کہ ہم "رن مرید" قسم کے شوہر ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس لڑی میں تمام اراکین کے تبصروں نے میری آنکھیں کھول دی
ازدواجی زندگی شروع کرنے سے پہلے ہی ہتھیار پھینک دی ہے
خدا خیر کرے
ہتھیار پھینک دینا مردوں کا کام نہیں۔ آخری دم تک مقابلے پر ڈٹے رہنا چاہیے۔ بھلے ہی آخر میں شکست ہو جائے۔
(جو کہ ہونی ہی ہونی ہے۔)

ویسے بھی کہتے ہیں کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے کہ جس نے کھایا وہ بھی پچھتایا اور جس نے نہیں کھایا وہ بھی پچھتایا۔ تو جب پچھتانا ہی ٹھہرا، تو کیوں نہ کھا کر پچھتایا جائے۔
 
ارے نہیں ! یہ بوڑھوں کی باتیں ہیں پہلے بیس پچیس سال شوہر اور سسرال والے ہر معاملے میں خود مختار ہوتے ہیں؛ پھر دو چار کے ساتھ ایسا ہاتھ ہوتا ہے۔
پھر تو ٹھیک ہے ویسے مجھ پر خوف کی فضا طاریہوگئی تھی :shock:
 
مدیر کی آخری تدوین:
ہتھیار پھینک دینا مردوں کا کام نہیں۔ آخری دم تک مقابلے پر ڈٹے رہنا چاہیے۔ بھلے ہی آخر میں شکست ہو جائے۔
(جو کہ ہونی ہی ہونی ہے۔)

ویسے بھی کہتے ہیں کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے کہ جس نے کھایا وہ بھی پچھتایا اور جس نے نہیں کھایا وہ بھی پچھتایا۔ تو جب پچھتانا ہی ٹھہرا، تو کیوں نہ کھا کر پچھتایا جائے۔
مطلب ہر حال میں بیوی کے سامنے ڈٹے رہنا ہے اگر چہ بیوی شوہر کا چٹنی ہی کیوں نہ بنادے
 
سیما علی

لائبریرین
بیگم صاحبہ شاپنگ کر کے گھر آئی اوربولیں دیکھئے! میں آپ کے لیے کتنا اچھا رومال لائی ہوں ۔ صاحب نے حیرت سے کپڑے کو دیکھا اور بولا: اتنا بڑا رومال یہ تو کوئی چھ گز کا ہو گا ۔ ہنستے ہوئے بولیں آپ کے رومال سے جوکپڑا بچے گا اس کا میں سوٹ سلوا لوں گی۔۔۔۔:glasses-cool::glasses-cool:
 
جی آپی بالکل ایسا ہی ہے۔

گزشتہ ماہ کیا ہوا، کہنے لگیں کہ میں میکے جا رہی ہوں۔ ہم نے اپنی اندرونی خوشی چھپاتے ہوئے پوچھا، بچے بھی ساتھ جائیں گے کیا؟
کہنے لگیں، نہیں بچوں کو آپ سنبھالیں گے۔
پوچھا، کتنے دن رہنے کا ارادہ ہے؟
کہنے لگیں کہ ایک ہفتہ تو لگ ہی جائے گا۔
ہم نے اندرونی خوشی کو مزید چھپایا کہ کہیں چہرے سےظاہر ہی نہ ہو جائے۔
ٹکٹ کے پیسے دیئے، زاد راہ کے لیے الگ سے دیئے اور وہاں ایک ہفتہ گزارنے کے لیے مزید بھی دیئے۔ نیز یہ کہ فون کر کے "اوبر" بھی منگوا دی۔
وہ خوشی خوشی روانہ ہو گئیں۔
کوئی تین گھنٹے گزرے ہوں گے کہ دروازے پر ایک ٹیکسی آ کر رکی، دیکھا تو شاپنگ سے لدی ہوئی ٹیکسی سے نکلیں اور مجھے کہنے لگیں کہ ٹیکسی کا کرایہ ادا کر دیں۔
مرتا کیا نہ کرتا، یہ جرمانہ بھی بھرنا پڑا۔

ٹکٹ کے پیسے، زاد راہ کا خرچہ اور میکے میں ایک ہفتہ گزارنے کا ہرجانہ وہ سب تین گھنٹوں میں برابر کر کے آ گئیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
پھر تو ٹھیک ہے ویسے مجھ پر خوف کی فضا تاری ہوگئی تھی :shock:
جیلانی کے لئے۔

وٹامن
مریض : میں بہت خوش رہتا ہوں نیند سکون سے آتی ہے . زندگی میں امن ہی امن ہے ہر کام میں دِل بھی لگتا ہے ، کوئی پریشانی ہے نہیں ہے ایسا کیوں ہے ؟
ڈاکٹر : میں آپ کی بیماری سمجھ گیا ہوں ، آپ کی زندگی میں وٹامن شی کی کمی ہے .
 
بہت خوب محترمہ صاحبہ
یہ کمی وقت کے ساتھ پوری ہوجائیگی
وٹامن شی حاصل کرنے سے قبل بہادرِ ہمت پبلک اکیڈمی میں داخلہ لینا ضروری ہے تاکہ بھر پور جواں مردی کے ہمراہ میدان جنگ میں اُتر سکوں
 
آخری تدوین:
Top