نصابی کتابوں میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم کرنے کی قرارداد منظور

جاسم محمد

محفلین
نصابی کتابوں میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم کرنے کی قرارداد منظور
ویب ڈیسک پير 22 جون 2020
2053083-nationalassemblyxx-1592840132-379-640x480.jpg

تمام پارلیمانی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی۔ فوٹو، فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام نصابی کتابوں میں جہاں جہاں نبی کریم ﷺ کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کو لازم قرار دینے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔ قرارداد پیر کو جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی۔

اس موقعے پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوت کو نہ ماننے والے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا میں گناہ گار آدمی ہوں مگر امید ہے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی وجہ سے بخشا جاؤں گا۔کرنل رفیع نے ان کے حوالے سے لکھا ہے کہ قادیانی کہتے ہیں میں جیل میں ہوں تو ان کی وجہ سے ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر اپنی موت کے پروانے پر دستخط کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں بھی نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کو لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور کی جاچکی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا میں گناہ گار آدمی ہوں مگر امید ہے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی وجہ سے بخشا جاؤں گا۔کرنل رفیع نے ان کے حوالے سے لکھا ہے کہ قادیانی کہتے ہیں میں جیل میں ہوں تو ان کی وجہ سے ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر اپنی موت کے پروانے پر دستخط کررہے ہیں۔
مضحکہ خیز! پی پی پی لیڈران کی جہالت پر 21 توپوں کی سلامی۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
اب اسلام میں گویا سیاست کو گھسایا جائے گا؟ قرآن میں رسول اللہ (ص) پر درود بھیجنے کا حکم ہے، نام کیساتھ ہر مرتبہ خاتم النبین لکھنے کا حکم تو کہیں موجود نہیں ہے۔ کیا اس کو بدعت نہیں کہا جائے گا؟
 
جاسم محمد

محفلین
صرف پیپلز پارٹی کیوں؟ اس حمام میں ایم کیو ایم، ن لیگ، تحریک انصاف سب مکمل و مسلسل ننگے ہیں
دراصل میرا اشارہ پی پی پی اور قادیانی لیڈرشپ کی طرف تھا جو اس سارے معاملہ میں براہ راست فریق ہیں۔
بھٹو کو پھانسی دئے جانے کے بعد قادیانی لیڈرشپ نے اپنے ممبران کا دل بہلانے کیلئے مشہور کر دیا کہ یہ پھانسی دراصل قادیانیوں کو آئین میں کافر قرار دئے جانے کی شامت اعمال ہے۔ اور اس کے لئے بطور ثبوت مرزا قادیانی کی ایک پیشگوئی کی تشریح اس طرح پیش کی گئی کہ وہ بھٹو پر لاگو ہو گئی۔
جبکہ دوسری طرف پی پی پی لیڈرشپ جو قادیانیوں کو آئین میں غیرمسلم قرار دئے جانے کو اپنا بہت بڑا کارنامہ مانتی ہے۔ وہ آج انہی قادیانیوں کی اُڑائی ہوئی بے سروپا باتوں کو بھٹو کے حق میں استعمال کر رہے ہیں۔ جیسے واقعی بھٹو کو پھانسی مسئلہ قادیانیت کی وجہ سے دی گئی۔
اسی وجہ سے ان کو مضحکہ خیز اور جہالت پر مبنی کہا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اب اسلام میں گویا سیاست کو گھسایا جائے گا؟ قرآن میں رسول اللہ (ص) پر درود بھیجنے کا حکم ہے، نام کیساتھ ہر مرتبہ خاتم النبین لکھنے کا حکم تو کہیں موجود نہیں ہے۔ کیا اس کو بدعت نہیں کہا جائے گا؟
قادیانیوں کے لیڈر نے ایک بار کہا تھا کہ ہمیں آئین میں غیر مسلم قرار دینے کیلئے پاکستانی مسلمانوں نے اپنا پورا دین تبدیل کر لیا ہے۔ آج آپ نے ا س کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیا۔
 
Top