ندیم ناجد۔۔۔۔۔۔قرارِ جاں ہے جو میرا، میری محبت ہے

فیصل عزیز

محفلین
قرارِ جاں ہے جو میرا، میری محبت ہے
وہ شخص عشق کی سورہ، وہ شخص آیت ہے

مَدھر سی دُھن پہ اگر وجد میں وہ آجائے
بدن کو ساز بنانے میں کیا قباہت ہے

کسی کے ہجر میں کب ساتھ جاگتا ہے کوئی
دیارِ حلقہِ یاراں میں یہ سہولت ہے

شبِ سیاہ کی سرحد پہ روشنائی کی لَو
مجاورانِ شبِ ماہ کی بدولت ہے

تعلقات کی شِدت کے اُس مقام پہ ہوں
جہاں نہ درد ہے مجھ کو نہ کوئی راحت ہے

یہ راز کیا ہے میرے آئینے بتا مجھ کو
یہ آئینے میں ہوں مَیں یا تیری شباحت ہے

ندیم ناجد
(خانیوال)
تازہ کلام
 
Top