نثار بلوچ کے قتل پر بحث والے دھاگے کا غیاب

عین عین

لائبریرین
بوچھی صاحبہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کو کچھ معلوم نہیں ہے ،کہ ہوا کیا ہے اور آپ بیچ میں خواہ مخواہ نہ صرف ناک گھسیڑ رہی ہیں بالکہ پورا معاملہ جانے بغیر طرفداری کرکے زیادتی بھی کررہی ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


تیسری بات یہاں مرد عورت کا سوال کہاں سے آگیا؟؟؟ ناشائستہ گفتگو چاہےخاتون ہو یا مرد دونوں کو اس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔


بہت درست فرمایا خورشید بھائی نے۔ بے حد فٹ جواب ۔ اس پر خاتون کو یقینا معذرت کرنا چاہیے۔ اور ائندہ احتیاط ۔ اس قسم کی بات کرتے ہیں‌ لوگ اور اگر کوئی(مرد) کچھ کہہ دیتا ہے تو پھر اپنے عورت ہونے کا رونا پیٹنا مچایا جاتا ہے۔ اس قسم کی پوسٹ‌ہوں‌ گی تو پھر کسی سے کوئی امید بھی نیں رکھنی چاہیے۔ اور میں‌ ماضی میں‌ بھی کہہ چکا ہوں‌ کہ اپنی غلطیاں‌ بھی دیکھیں۔۔۔۔۔ تمام لوگوں‌ کو لپیٹ دینا غلط ہے۔ بلکہ بہت ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حرکت ہے۔

تیسری بات بھی بہت ہی زیادہ مناسب ۔۔۔۔۔۔۔۔ بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
"انٹا میرے باپ کا" یہ وہ محاورہ تھا جس پر گفتگو جاری تھی، اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو "سیاسی میدان" میں ان کے "انٹا والے باپ" سے تشبیہ دی گئی تھی۔ مگر یہ چیز مکمل طور پر واضح نہیں تھی جس پر میں نے اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کر کے اس کو مکمل نکال دیا تھا۔
گرائیں صاحب، آپ بھی اپنا اخلاقی معیار دیکھ لیں کہ جب میں نے اس تھریڈ سے کہیں قبل اس انٹا پارٹی والی بات کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا کہ کہیں اس سے آپ لوگوں کی دل آزاری نہ ہو، تو پھر آپ جواب میں پلٹ کر آپ نے الٹا ہم پر اسی سے وار کرنا شروع کر دیا۔ کاش آپ کھلے دل کا مظاہرہ کرتے بجائے کینہ دل میں رکھنے کے اور موقع ملتے ہیں وار کرنے کے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
ایک تصحیح، میں صرف ایڈمن ہوں۔
آپ اگر سیاست فورم کے موڈریٹر ہوتے تو آپ ان دھاگوں پر کیا ایکشن لیتے؟

جس مراسلے پر مجھے احتراز ہوتا اسی میں تدوین کرکےسرخ‌رنگ کے ساتھ رکن کواس سے اجتناب کرنے کی گذراش کرتا۔ اور سب سے ضروری بات کہ ایک موڈریٹر کوتمام حدود اردومحفل کے قوانین کے مطابق معلوم ہونے چاہیئے اور اسکے مطابق ہی اقدام لینا چاہیے۔

تدوین کے بغیر اراکین کو انتباہ (یعنی اقتباس کے ذریعے رکن کو متوجہ کیا جائے)
تدوین کے ساتھ اراکین کو انتباہ(اسی پیغام میں رخ رنگ کے ساتھ تدوین اجتناب کرنے کی انتباہ)
اراکین کو انتباہ کے بعد دھاگہ کو مقفل یاحذف کرکے رکن کے خلاف سخت کاروائی۔

جہاں تک حذف کرنے کا معاملہ ہے میں ایک حد تک کسی بھی دھاگے کو حذف کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ ہاں اگر وہ حد پار ہوجائے تو وہ ایک سنگین معاملہ ہے جہاں نہ صرف دھاگے کو حذف کرنا پڑتا ہے بالکہ ایسے لوگ جو یہ حد پار کرتے ہیں کوکسی بھی مہذب عوامی سماجی بیٹھک میں سے نکال باہر کردیا جاتاہے۔
 
Top