نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگردی بند ہو، نواز شریف

نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگردی بند ہو، نواز شریف

اسلام آباد…اسلام آباد میں حکومتی اور طالبان کمیٹی کی ملاقات کے بعد حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم سے تفصیلی ملاقات کرکے انہیں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے بتایا کہ طالبان نے حکومتی مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے دریافت کیا کہ مذاکرات کی آڑ میں طالبان کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے کی کیاضمانت ہوگی۔ کمیٹی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ طالبان نے فوج کوعلاقے سے نکالنے یاقیدیوں کی رہائی کامطالبہ نہیں کیا تاہم یہ تجویزپیش کی کہ ایسی خواتین اور بچوں کورہاکردیاجائے جنہوں نے کسی سنگین جرم کاارتکاب نہ کیاہو۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ طالبان نے کہا ہے کہ کچھ گروپ ایسے بھی ہیں جو مذاکرات کو سبوتاژ کرسکتے ہیں ،ان کی کوشش ہوگی کہ انہیں روکا جائے جبکہ حکومت کو بھی صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کوبتایا گیا کہ طالبان نے حکومت کے اس مطالبے سے اختلاف نہیں کیا کہ بات چیت آئین کی متعین حدودمیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کاعمل اسی وقت نتیجہ خیزبنایاجاسکتاہے جب دہشت گردی کی کارروائیاں بندہوں۔ امن حکومت کا مقصد ہے، بات چیت ہی امن کا راستہ ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=137491
 
Top