نبیل صاحب کی "وسعت ظرفی" پرانہیں ایوارڈ ملناچاہیے!

خورشیدآزاد

محفلین
آزادی کا تقاضا ہے کہ فورم کے کم سے کم قوانیں ہونے چاہئیں۔

1۔ کوئی بری، بدتمیز کی زبان استعمال نہ ہو۔
2۔ معلومات و معاملات کی طرف توجہ ہو نہ کہ کردار کشی کی طرف
3۔ معلومات و معاملات جھوٹے نہ ہوں۔

اس کے بعد جو بھی جو کچھ کہتا ہے وہ کہے، دوسروں کو اس کا جواب دینے دیجئے۔

ایک تجویز یہ ہے کہ ایک بٹن "نامناسب" کا ہو کہ اگر ایک خاص تعداد ارکان کی اس کو "نامناسب" تصور کرتی ہے تو مراسلہ یا تو خود سے حذف ہو جائے یا ناظم کے پاس "حذف"‌ہونے کے لئے پہنچ جائے۔ ۔ بجائے 25 مراسلات کے اگر 25 لوگ ایک مراسلہ پر "نامناسب" تصور کرتے ہیں تو وہ 'حذف" کرنے کے لائق ہو۔

شروع میں اس کا ناجائز استعمال ہوگا بعد میں لوگوں کو کو بہتر احساس ہو جائےگا۔

والسلام

بہت اچھی تجویز ہے۔
 
طالوت

محفلین
بابا ایویں کسی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنا لیا کریں ۔ نئے اراکین کو بعض اوقات سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔ اسلئے اگر بہت سے افراد ہی لٹھ لے کر پیچھے پڑ جائیں تو وہ یا تو حواس باختہ ہو جاتا ہے یا شدید غصے کا شکار اور دونوں حالتیں اچھی نہیں ہوتیں :)
100 پیغامات کی پابندی درست ہے مگر میرے خیال میں تین ماہ کی پابندی کچھ زیادہ ہو جائے گی ۔ کیونکہ فورمز کے پہلے سے عادی اور سنجیدہ افراد کے لئے یہ ایک پابندی نہیں بلکہ سزا سی ہو گی ۔ اسلام کے زمرے میں پہلے سے ہی ناظمین کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے وہاں یہ پابندی تو اور بھی غیر ضروری ہو جائے گی ۔ البتہ سیاست کی طرف توجہ دی جا سکتی ہے ۔ یوں بھی ہماری سیاست ہے کیا ؟ گند کا ٹوکرا ۔ وہ گند جو ہمیشہ ایک دوسرے پر اچھالا جاتا ہے حقائق کو نظر انداز کر کے ۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
بھول گیا ۔ نامناسب کے بٹن کی تجویز بھی اچھی ہے مگر 25 اراکین کی تعداد کم ہے ۔
25 اراکین پر تو شاید میرے اور عارف کے90 فیصد مراسلے حذف ہو جایا کریں گے :noxxx: کیوں عارف;)
وسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
بابا ایویں کسی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنا لیا کریں ۔ نئے اراکین کو بعض اوقات سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔ اسلئے اگر بہت سے افراد ہی لٹھ لے کر پیچھے پڑ جائیں تو وہ یا تو حواس باختہ ہو جاتا ہے یا شدید غصے کا شکار اور دونوں حالتیں اچھی نہیں ہوتیں :)

چھڈو بھولے بادشاہو :)، گویا آپ کے نزدیک محفل انتظامیہ کی کوئی 'انا' یا صاف الفاظ میں 'عزت' نہیں ہونی چاہیئے۔ اس تھریڈ کا عنوان تو دیکھیں قبلہ، کیسا چست کیا ہے اس 'حواس باختہ اور شدید غصے میں' نئے رکن نے۔

تمیز تو آدمی گھر سے سیکھتا ہے کہ وہ بھی یہیں سکھانی پڑے گی ;)
 
فہیم

لائبریرین
بڑا لمبا ہوگیا یہ موضوع۔

ویسے میں کسی کے خلاف نہیں۔
لیکن یہ ضرور ہے کہ انتظامیہ اگر کچھ کرے تو
جس کے خلاف کرے اس کو ایک
ذپ بھی ماردے کہ فلاں کام کیا گیا ہے
تو شاید اتنی نوبت نہ آئے۔
اور اس کام میں اتنا وقت تو
نہیں لگنا کہ کوئی یہ وقت نہ نکال پائے۔
 
مغزل

محفلین
میں تو صرف پہلے دو تین پیغام ہی دیکھے ہیں ۔ سو حاضر ہوا۔
حمزہ 1983 صاحب۔ حمزہ ہونا تو سعادت ہے مگر آپ ۔۔؟؟
خیر۔۔
 
طالوت

محفلین
چھڈو بھولے بادشاہو :)، گویا آپ کے نزدیک محفل انتظامیہ کی کوئی 'انا' یا صاف الفاظ میں 'عزت' نہیں ہونی چاہیئے۔ اس تھریڈ کا عنوان تو دیکھیں قبلہ، کیسا چست کیا ہے اس 'حواس باختہ اور شدید غصے میں' نئے رکن نے۔

تمیز تو آدمی گھر سے سیکھتا ہے کہ وہ بھی یہیں سکھانی پڑے گی ;)

اگر وہاں کی رہتی کچھ کسر یہاں نکال دی جائے تو کیا مضائقہ ہے ;)
انا کیوں نا ہونی چاہیے ؟ پس منظر یہ تھا کہ سب ایک ساتھ لٹھ لے کر پیچھے نہ پڑ جایا کریں ۔ ایک آدھ بندہ سمجھا دے یعنی اس کام کو فرض کفایہ سمجھا جائے ناکہ فرض عین :) ۔
وسلام
 
Top