نبیل بھائی و دیگر اردو تنصیب کاروں کی مدد درکار ہے

مغزل

محفلین
سمپل مشین فورم میں اردو کی تنصیب مگر کیسے ؟



نبیل بھائی و دیگر اردو تنصیب کاروں کی مدد درکار ہے۔

ہم اور یہاں کے کئی دیگر دوست جو یہاں آنے سے پہلے ایس تنویر نامی فورم میں شامل ہیں، اب ایک ایسا وقت آگیا کہ ہمیں اس میں اردو کی تنصیب کے لیے کوشش کرن مقصود ہے۔وگرنہ وہ محفل اجڑ جائے گی، فورم میں مستعمل اطلاقیہ سے ہے۔۔ جس کے تدوینیہ یہاں بھی ہے۔۔ ہم چاہتے ہیں کے اس کے فونٹ میں علوی نستعلیق کی تنصیب کی جائے ،مذکورہ فورم پر جو احباب ہیں اس میں 80 فیصد اردو رسم الخط نہیں جانتے ، سو ہم رومن اور اردو دونوں رکھنا چاہتے ہیں ، کیا اس سلسلے میں‌ہماری مدد کی جاسکتی ہے ۔۔ تاکہ فروغِ‌اردو کا ایک سلسلہ ختم نہ ہو۔ ؟؟ سوفٹ ویر ڈاؤن لوڈکالنک موجود ہے۔ اس کے اسکرپٹ میں تبدیلی ، اردو محفل کے شکریہ کے ساتھ شامل کی جائے گی ۔ والسلام

نیاز مند
م۔م۔مغل
مدیر ’’ مذکورہ فورم ‘‘
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب فورم کے ارکان اردو کی بورڈ سے ناواقف ہیں تو اردو کی تنصیب سے فورم کی مدد کیسے ہو سکتی ہے؟
جہان تک ایس ایم فورم کا تعلق ہے تو ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اس کی اردو سپورٹ کا پیکج موجود ہے۔ یہ ایس ایم فورم کے ورژن 1.1.2 کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس کا استعمال اردو کوڈر فورم پر بھی ہو رہا ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ اس سلسلے میں مکی بھائی یا شاکر عزیز سے رابطہ کر لیں۔ رومن اور اردو رکھنے کا حل یہی ہو سکتا ہے کہ جو رومن میں لکھنا چاہتے ہوں وہ انگریزی میں سوئچ کر کے لکھ لیا کریں۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ نبیل بھائی وہاں ہم ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو اردو ہی لکھنا چاہتے ہیں۔ میں مکی صاحب سے واقف نہیں ، اگر کوئی رابطہ بتادیں تو۔؟
 
Top