انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

نایاب

لائبریرین
محترم بھائی " غیب کا علم صرف اللہ کے پاس ہے "
میرے ناقص علم کے مطابق روحانیات اور عملیات کی دنیا میں تو "لہسن " پیاز " انڈا " جیسی اشیاء جو کہ تیز بودار ہوں ۔ شجر ممنوعہ کہلاتی ہیں ۔
اور کسی غیر مرئی مخلوق کی جانب سے ان کا چوری کرنا محال ہے ۔ باقی مٹھاس سے بھرپور چیزوں کا غائب ہونا ممکن ہوتا ہے ۔
مجھے تو یہ کسی گھر کے فرد کی شرارت لگتی ہے ۔ جو کہ کسی خاص مقصد کے تحت انجام دی جا رہی ہے ۔
اگر ممکن ہو تو آپ خود اک مرتبہ سورت البقرہ کی با آواز بلند تلاوت سے مشرف ہوں ۔
یا پھر سورت البقرہ ریکارڈ شدہ لے کر اسے اک بار سنیں ۔ اور اس جگہ جہاں سے اشیاء غائب ہوتی ہیں ۔
وہاں تک آواز پہنچنی چاہیئے ۔ ان شاءاللہ راز کھل جائے گا ۔

محترم بھائی روحانی بابا
محترم بھائی باباجی
مجھے یقین ہے کہ یہ محترم ہستیاں ان شاءاللہ بہتر رہنمائی کریں گی ۔
 
عسکری

معطل
کیا غیر مرئی مخلوق مادے کو اپنی جگہ سے ہلا سکتی ہے اسطرح ؟ مجھے تو لگتا ہے کہ مادہ صرف مادے سے ہلایا جا سکتا ہے :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
کچھ ہفتوں سے مرے گھر میں ایک مسئلہ چل رہا ہے، میرے گھر سے کچھ چیزیں غائب ہو جاتی ہیں، جیسے، پیاز آلو، بھنے ہوئے چنے، چینی، مٹھائی فروٹ، یہ چیزیں مکمل غائب نہیں ہوتیں بلکہ ہفتے میں ایک دو بار ان کی کافی مقدار کم ہو جاتی ہے ؟
پھر آپ کو ڈر نہیں لگتا لالہ ؟:hypnotized:
 
باباجی

محفلین
غیر مرئی مخلوقات انڈا، پیاز اور لہسن جیسی بدبودار اشیاء سے دور بھاگتی ہیں
آپ کا مراسلہ پڑھ کے مجھے پہلا خیال یہی آیا اور پھر @ نایاب بھائی کی بات سے بھی کچھ تقویت ملی
کہ کوئی گھر کا بندہ ہی ہے جو وہم پیدا کر رہا ہے ۔
آپ نایاب بھائی کی بات پر عمل کریں اور ہر نماز کے بعد چاروں قل شریف
تین تین مرتبہ پڑھ کے گھر کے چاروں کرنوں پر پھونک ماردیں
اللہ آپ پر کرم فرمائے
 
آصف برخیا نام تھا اس کا
لیکن جس طاقت کا استعمال کیا تھا وہ غیر انسانی تھی
شاید ریڈیائی شعاعوں کا استعمال کیا ہو۔ کیوں کہ سب سے تیز رفتار طریقہ یہی ہوسکتا ہے۔ جو پلک جھپکنے میں تخت آجائے۔
ورنہ دربار میں موجود سب سے طاقتور جن نے بھی کچھ ٹائم بتایا تھا۔
 
نایاب

لائبریرین
لیکن تخت بلقیس تو انسان نے اٹھایا تھا۔
محترم بھائی بلا شبہ یہ تخت اک انسان نے ہی جناب سلیمان علیہ السلام کی خدمت میں حاضر کیا تھا ۔
حضرت سلیمان کا دربار لگا ہوا تھا۔ سب درباری موجود تھے جن میں جنات بھی شامل تھے۔ جو حضرت سلیمان کے تابع فرمان تھے۔اس مجلس میں جب حضرت سلیمان کو ملکہ بلقیس کی آمد کا علم ہوا تو آپ نے تمام د رباریوں کو مخاطب فرمایا، تم میں سے کون ہے جو ملکہ بلقیس کے تخت کو مجلس برخاست ہونے سے قبل یہاں لے آئے؟
ارشاد باری تعالی ہے ۔
"ایک قوی ہیکل جن کہنے لگا اس سے پہلے کہ آپ اپنی مجلس سے اٹھیں میں اسے آپکے پاس لا کر حاضر کردوں گا یقین مانیں میں اس پر قادر ہوں اور ہوں بھی امانت دار جس کے پاس کتاب کا علم تھا وہ بول اٹھا کہ آپ پلک جھپکائیں میں اس سے بھی پہلے آپ کےپاس پہنچا سکتا ہوں جب آپ نے اسے اپنے پاس پایا تو فرمانے لگے یہی میرے رب کا فضل ہے " النمل 39 – 40
 
بھائی آپ کی باتیں کچھ غیر سنجیدہ و غیر سائنسی سی ہیں :)
نہیں میں نے سنجیدگی سے ہی بات کی ہے۔
وجہ یہ ہے کہ میں نے پڑھا تھا کہ اس سلسلہ میں کچھ ریسرچ بھی کی جارہی ہے۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ مادی شے کو ٹرانسفورم کرنے پر۔
 
نایاب

لائبریرین
آصف برخیا نام تھا اس کا
لیکن جس طاقت کا استعمال کیا تھا وہ غیر انسانی تھی
کششِ ثقل یعنی Gravity بھی تو غیر مرئی بلکہ غیر مادی قوت ہے ، اسکے باوجود تمام سیاروں اور ستاروں کو ہلا جلا رہی ہے۔۔۔
شاید ریڈیائی شعاعوں کا استعمال کیا ہو۔ کیوں کہ سب سے تیز رفتار طریقہ یہی ہوسکتا ہے۔ جو پلک جھپکنے میں تخت آجائے۔
ورنہ دربار میں موجود سب سے طاقتور جن نے بھی کچھ ٹائم بتایا تھا۔
یہ کتاب کا علم تخت کیسے لے آیا ۔
یہ مادیت سے دور روحانیت سے منسلک ہے ۔
جناب سلیمان علیہ السلام جن کے جملہ کائنات مسخر کی گئی تھی کیا وہ چاہتے تو اپنے اک اشارے پر تخت کو اپنے پاس نہ منگوا لیتے ۔
ان کا تو ہوا کو ہی اک اشارہ کرنا کافی تھا ۔ اور یہاں وہ بھرے دربار میں اپنے درباریوں سے اپنی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں ۔
اس کا مقصود صرف اور " کتاب کے علم " کو اجاگر کرنا ہے ۔
 
جن لوگوں نے سٹار ٹریک نامی سیریز دیکھی ہے وہ بخوبی جانتے ہونگے کہ اس مین کس طرح لوگوں کو انرجائز کرکے دوسری جگہوں پر شفٹ کرتے دکھایا جاتا تھا۔۔اگرچہ فکشن ہی ہے لیکن کوئی پتہ نہیں کہ کبھی ایسا ہونے بھی لگے، اور یہ تختِ بلقیس والا معاملہ بھی شائد کچھ ایسا ہی عمل ہو :)
 
روحانت میں ایک اصطلاح ہے تجدّدِ امثال۔۔۔اس میں یہ نظریہ پیش کیا گیا ہے کہ دنیا کی ہر چیز ، اللہ تعالیٰ کے کسی نہ کسی اسم کی تجلّی کے تحت ظہور پذیر ہوئی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی اسم، معطل نہیں ہے بلکہ ہر لمحہ تجلّی بکھیر رہا ہے۔۔چنانچہ اسم محیی کے تحت ہر لحظہ حیات وقوع پذیر ہورہی ہے اور اسم ممیت کے تحت ہر لحظہ موت بھی جاری ہے۔ چنانچہ ہر چیز بیک وقت وجود میں بھی آرہی ہے اور معدوم بھی ہورہی ہے، اور ان تجلیات کی سرعت اور تسلسل ہے کہ ہمیں وہ شئے موجود نظر آتی ہے ورنہ ہر لمحہ اس پر فنا اور عدم بھی طاری ہوتا ہے۔۔چنانچہ تختِ بلقیس والے واقعے کی ایک توجیہہ یہ بھی پیش کی گئی ہے کہ عین اس لمحے جب وہ تخت یمن میں معدوم ہورہا تھا، اسکا نیا وجود ، یمن کی بجائے حضرت سلیمان کے دربار میں وقوع پذیر ہوا، یعنی دونوں مخالف اسماء کی تجلی ایک ہی شئے پر واقع ہوئی لیکن دو مختلف مقامات پر۔۔۔واللہ اعلم بالصواب
 
نایاب

لائبریرین
جن لوگوں نے سٹار ٹریک نامی سیریز دیکھی ہے وہ بخوبی جانتے ہونگے کہ اس مین کس طرح لوگوں کو انرجائز کرکے دوسری جگہوں پر شفٹ کرتے دکھایا جاتا تھا۔۔اگرچہ فکشن ہی ہے لیکن کوئی پتہ نہیں کہ کبھی ایسا ہونے بھی لگے، اور یہ تختِ بلقیس والا معاملہ بھی شائد کچھ ایسا ہی عمل ہو :)
یہ " علم " ابھی جانے کیا کیا کرشمے دکھائے ۔۔
شاید علامہ نے فرمایا تھا کہ
" یہ کائنات ابھی نا تمام ہے شائد کہ آرہی ہے دمادم صدائے کن فیکون "
 
کچھ ہفتوں سے مرے گھر میں ایک مسئلہ چل رہا ہے، میرے گھر سے کچھ چیزیں غائب ہو جاتی ہیں، جیسے، پیاز آلو، بھنے ہوئے چنے، چینی، مٹھائی فروٹ، یہ چیزیں مکمل غائب نہیں ہوتیں بلکہ ہفتے میں ایک دو بار ان کی کافی مقدار کم ہو جاتی ہے ؟

محترم بھائی " غیب کا علم صرف اللہ کے پاس ہے "
میرے ناقص علم کے مطابق روحانیات اور عملیات کی دنیا میں تو "لہسن " پیاز " انڈا " جیسی اشیاء جو کہ تیز بودار ہوں ۔ شجر ممنوعہ کہلاتی ہیں ۔
اور کسی غیر مرئی مخلوق کی جانب سے ان کا چوری کرنا محال ہے ۔ باقی مٹھاس سے بھرپور چیزوں کا غائب ہونا ممکن ہوتا ہے ۔
مجھے تو یہ کسی گھر کے فرد کی شرارت لگتی ہے ۔ جو کہ کسی خاص مقصد کے تحت انجام دی جا رہی ہے ۔
اگر ممکن ہو تو آپ خود اک مرتبہ سورت البقرہ کی با آواز بلند تلاوت سے مشرف ہوں ۔
یا پھر سورت البقرہ ریکارڈ شدہ لے کر اسے اک بار سنیں ۔ اور اس جگہ جہاں سے اشیاء غائب ہوتی ہیں ۔
وہاں تک آواز پہنچنی چاہیئے ۔ ان شاءاللہ راز کھل جائے گا ۔

محترم بھائی روحانی بابا
محترم بھائی باباجی
مجھے یقین ہے کہ یہ محترم ہستیاں ان شاءاللہ بہتر رہنمائی کریں گی ۔
نایاب جی ہم کو کس لیئے تکلیف دیتے ہو کہ ہمارا نام ٹیگ کردیتے ہو۔۔۔۔
ایم اے راجا صاحب ایسا ہوجاتا ہے اور اس چیز کا حل تو میں اپ کو بتا سکتا ہون لیکن یہ کیوں ہوتا ہے یہ بتانا بہت ادق ہے کیونکہ اس کے لیئے روحانیات کا بہت اچھی طرح سے جاننا ضروری ہوتا ہے۔۔۔
آپ ایسا کریں کہ آپ اسپند گیاہ کا بیج یعنی حرمل گھاس یا بیجوں کا دخنہ یعنی دھونی پورے گھر میں دیں اوپر کسی قسم بھی قسم کی پڑھائی وغیرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس سے معاملات بعض اوقات بگڑ جاتے ہیں۔
 
ایم اے راجا

محفلین
محترم بھائی " غیب کا علم صرف اللہ کے پاس ہے "
میرے ناقص علم کے مطابق روحانیات اور عملیات کی دنیا میں تو "لہسن " پیاز " انڈا " جیسی اشیاء جو کہ تیز بودار ہوں ۔ شجر ممنوعہ کہلاتی ہیں ۔
اور کسی غیر مرئی مخلوق کی جانب سے ان کا چوری کرنا محال ہے ۔ باقی مٹھاس سے بھرپور چیزوں کا غائب ہونا ممکن ہوتا ہے ۔
مجھے تو یہ کسی گھر کے فرد کی شرارت لگتی ہے ۔ جو کہ کسی خاص مقصد کے تحت انجام دی جا رہی ہے ۔
اگر ممکن ہو تو آپ خود اک مرتبہ سورت البقرہ کی با آواز بلند تلاوت سے مشرف ہوں ۔
یا پھر سورت البقرہ ریکارڈ شدہ لے کر اسے اک بار سنیں ۔ اور اس جگہ جہاں سے اشیاء غائب ہوتی ہیں ۔
وہاں تک آواز پہنچنی چاہیئے ۔ ان شاءاللہ راز کھل جائے گا ۔

محترم بھائی روحانی بابا
محترم بھائی باباجی
مجھے یقین ہے کہ یہ محترم ہستیاں ان شاءاللہ بہتر رہنمائی کریں گی ۔
بھائی میں نے مکمل تحقیق کی ہے اور ثابت ہوا کہ یہ کسی انسان کی کارستانی نہیں، میرے گھر میں اکثر دوپہر کو یا رات کو جب سب گھر والے بیڈ روم میں ہوتے ہیں تو شیشے کے برتن گر کر ٹوٹنے کی آواز آتی ہے لیکن جب دیکھتے ہیں تو ایسا کچھ نہیں ہوتا، اسی طرح کبھی 3 یا 4 لوگوں کی باتیں کرنے کی آواز آتی ہے جس میں خاتون و بچوں کی آواز بھی ہوتی ہے مگر دکھتا کچھ نہیں، میرا درمیانہ بیٹا کبھی کبھی کہتا ہے، اس گھر میں جن ہیں، وہ دیکھو انکل اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور وہ بچہ مجھے بلا رہا ہے، پاپا مجھے کوئی آواز دیتا ہے، پاپا کیا میں جن ہوں۔ اسے علاوہ میرے گھر میں صبح اٹھنے پر کئی مرتب بہت سے کھلونے کےٹکڑے بہت سارے چوڑیوں کے ٹکڑے اور بہت بار پیکڈ تازہ فروٹ بن، کیک وغیرہ بھی ملتے ہیں، ایک بار جب گھر والے باہر تھے گھر بند تھا 2 گھنٹے بعد واپس آئے تو واش روم کی ڈبلیو سی میں بڑے کے گوشت کے پیس اور کافی سارا خون بھی تھا۔ میں گھر سے باہر ہتا ہوں اور ویک اینڈ پر گھر جاتا ہوں، میرے گھر کسی کا زیادہ آنا جانا نہیں، میری بیوی میرے 3 بیٹے اور ایک بیٹی جو کہ ابھی بہت چھوٹے ہیں، بیٹی سیکنڈ کلاس، ایک بیٹا فرسٹ کلاس ایک نسری اور ایک پریپ میں پڑھتے ہیں، ایک کام والی صبح آتی ہے 4 گھنٹوں کے لیئے جو کہ 10 سال سے کام کر رہی ہے، اور ہاں کبھی کبھی تیز پانی کے گرنے کی آواز بھی آتی ہے جیسے ٹینک اور فلیوٹ ہو گیا ہو مگر دیکھنے پر کچھ نہیں، بہت بار پکا ہوا کھانا جو بچ جائے فرض سے بڑی مقدار میں دوپہر میں یا رات میں گم ہو جاتا ہے۔ یہ معملات تقریبا تین ماہ سے ہو رہے ہیں کبھی کبھی میری وائیف کے کپڑے نیو بھی کترے جاتے ہیں اور بیڈ شیٹس بھی۔
 
Top