نام نہاد بھارتی انتخابات ، عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش ، علی گیلانی

الف نظامی

لائبریرین
12-30-1899_60345_l.gif


سرینگر …جنگ نیوز…مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری حریت رہنماء سیّد علی گیلانی نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نام نہاد انتخابات کے انعقاد کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے کہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیّد علی گیلانی جو گھر میں نظر بند ہیں، نے یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کیلئے خصوصی اختیارات استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بیان میں مقبوضہ کشمیر میں رائج تمام کالے قوانین کی منسوخی، فوجی بنکروں کو ہٹانے اور تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کی فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا۔ سیّد علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر سے فوجی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں 8 لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے سے فوجی انخلاء کا یہ ایک اہم وقت ہے۔ سیّد علی گیلانی نے وادی کشمیر میں بالعموم اور سوپور، بارہمولہ، اسلام آباد اور سرینگر میں بالخصوص کشمیریوں کی طرف سے بھرپور احتجاجی مظاہروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاجوں کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا اوربھارتی پولیس کی طرف سے پرامن مظاہرین پرظلم و تشدد کی شدید مذمت کی جائے گی۔
بحوالہ روزنامہ جنگ
 
Top