ناریل کا حلوہ

ناریل کا حلوہ
اجزاء
کھوپرا … ایک پاؤ،

گھی۔۔۔ ایک پاؤ،

الائچیاں ۔۔۔ چند،

چینی ۔۔۔ ایک پاؤ،

انڈے ۔۔۔ تین عدد،

بالائی ۔۔۔ حسبِ ضرورت۔

ترکیب
چینی میں پانی ملا کر ایک تار کی چاشنی بنا لیں۔ انڈے خوب پھینٹ لیں۔ گھی گرم کر کے تین لونگ ڈال کر کڑ کڑائیں پھر کھوپرا ڈال کر بھونیں پھر بالائی تقریباً ایک کپ ڈال کر اور پھر انڈے ڈال کر بھونیں ۔ آخر میں چاشنی ڈال دیں۔ بادام اور اخروٹ کتر کر ڈالیں۔ کشمش بھی ڈالیں اور الائچی کے دانے پیس کر ڈال دیں۔
مزید
 
Top