ناروے کے انوار قطبی

arifkarim

معطل
ملحد بھی ایک طرح سے اللہ کے حکم کا پابند ہے۔ ہر چیز اللہ کے حکم کی پابند ہے۔ سبحان اللہ
سبحان اللہ۔ لیکن یہاں کے لوگ ان باتوں کو نہیں مانتے۔
Norway is one of the world's most secular and irreligious nations.[1][2][3] The country no longer has a state religion.[4][5]
http://en.wikipedia.org/wiki/Irreligion_in_Norway
 
حاتم راجپوت

لائبریرین

arifkarim

معطل
محفل پر یہ ویڈیو شاید پہلے بھی شیئر ہو چکی ہے۔ آپ نے ان لائٹس کا لائیو نظارہ کیا ہے کبھی؟
اوہ اچھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا۔ جی میں انکا نظارہ کر چکا ہوں۔ یہ زیادہ تر شمالی ناروے میں سردیوں کے موسم میں نظر آتی ہیں۔
 
سید زبیر

محفلین
آہمم، ناروے کی اکثریت دہریت پسند ملحدہے۔ :)

کوئی ایسی بات نہیں ،
اُن کا اپنا راستہ ، میرا اپنا راستہ ۔
ویسے یہ ملحد لوگ اسے کیا سمجھتے ہیں یہ خود بخود ہورہا ہے ۔ یہ ناروے کی روشنیاں دیگر یورپ ممالک میں کیوں نہیں ۔ ملحد بھی کبھی کبھی تو سوچتے ہوں گے ۔
کوئی تو ہے جو یہ نظام ہستی چلا رہا ہے ۔
 
قیصرانی

ملحدین سائنسی نظریہ سے مدد لیتے ہیں کہ کیسے سورج سے ذرات زمین کے مقناطیسی میدان سے ٹکراتے ہیں (جو کہ قطبین پر سب سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے) اور یہ روشنیاں پیدا ہوتی ہیں۔ مزے کی بات یہ کہ یہ روشنیاں تقریباً ہر وقت موجود ہوتی ہیں لیکن دکھائی دیئے جانے کے وقت محدود ہوتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
کوئی ایسی بات نہیں ،
اُن کا اپنا راستہ ، میرا اپنا راستہ ۔
ویسے یہ ملحد لوگ اسے کیا سمجھتے ہیں یہ خود بخود ہورہا ہے ۔ یہ ناروے کی روشنیاں دیگر یورپ ممالک میں کیوں نہیں ۔ ملحد بھی کبھی کبھی تو سوچتے ہوں گے ۔
کوئی تو ہے جو یہ نظام ہستی چلا رہا ہے ۔

شاید یہ لوگ امام غزالی اور مودودی کے فلسفہ سے نابلد ہیں جو کہتے ہیں کہ آگ کسی چیز کو اسلئے نہیں جلاتی کہ اس کے پیچھے قدرتی محرکات ہیں بلکہ اسلئے کہ خدا اسے یہ کرنے کا حُکم دیتا ہے۔

ویسے یہ روشنیاں صرف قطب شمالی اور جنوبی میں نظر آسکتی ہیں۔
http://www.northernlightscentre.ca/northernlights.html
 
قطب شمالی یا قطب جنوبی نہیں بلکہ ایک مخصوص طول بلد اور ارض بلد سے اوپر یا نیچے :)
 
Top