ناخن کاٹنا

پریشانی کی حالت میں دانتوں کے ساتھ انگلیوں کے ناخن کاٹتے رہنا۔

سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ یہاں تشریف لائے۔

آپکو میرا مسئلہ کے حل تلاش کرنا ہے۔ ممکن ہے یہ اور بھی بہت سارے لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہو۔

میں جب بھی پریشان ہوتا ہوں کسی وجہ سے سے تو اپنے ناخن دانتوں کے ساتھ کاٹنا شروع کردیتا ہوں۔

مجھے اس بیماری کو ختم کرنا ہے۔

اللہ عزوجل آپ کی مدد فرمائے شکریہ

والسلام

اگر اس سیکشن میں مجھے میرے سوال کا جواب نا ملا تو میں اسے دوسرے سیکشن میں پوسٹ کر دوں گا۔

:boxing:
 
تیشہ

محفلین
میری بیٹی ایسے کرتی ہے ۔ اور میں اسے ایسی زبردست قسم کی ڈانٹ دیتی ہوں کہ اسکا ہاتھ وہی کا وہی رہ جاتا ہے ۔ اگر میرے پاس بیٹھی ہو اور ناخن منہ میں لے جاتے اسے میں دیکھ لوں تو میرے سے ایک تھپڑ پڑتا ہے ۔، اب وہ اس عادت کو ، کم کرگئی ہے میرے خوف سے کہ امی سے ڈانٹ پڑے گی یا تھپڑ ،
:hatoff:
 
میں آپ کو ایک بات بتاؤں کہ مجھے دانتوں کے ساتھ ناخن کاٹنے کی عادت کیوں پڑی

میں جب سیکنڈ یا تھریڈ کلاس میں پڑھتا تھا اس وقت ہماری کلاس کے ٹیچر نے پوری کلاس کے سٹوڈنٹس سے کہا کہ میں‌ کل آپ لوگوں کے ناخن چیک کروں گا ۔
جس دن انہوں نے یہ چیکنگ کرنی تھی اسی دن ہم لوگوں نے ایک شادی میں شرکت کرنی تھی ۔ اسی وجہ سے میں رات سونے تک اپنے ناخن نہ کاٹے ۔ صبح اٹھنے کے بعد پتا چلا کہ شادی میں شرکت کا پروگرام کینسل ہو چکا ہے ۔ میں بھاگم بھاگ سکول جانے کی تیاری کی۔
مجھے کلاس میں پہنچنے میں دیر ہو گی ۔ میں نے دور سے ہی دیکھ لیا کہ ہمارے وہ ٹیچر لڑکوں کو کھڑا کر کے چیکنگ کر رہے ہیں۔
میں نے ٹیچر کے خوف سے اسی وقت اپنے ناخن دانتوں کے ساتھ کاٹنا شروع کردیئے ۔
اس کے بعد سے مجھے یہ عادت پڑ چکی ہے۔ اس کو کس طریقے سے چھوڑ جا سکتا ہے۔
کیا کسی تکنیک کے ذریعے؟
کیا ایسا ممکن ہے کوئی دوائی استعمال کر کے اس عادت کو ختم کیا جا سکے؟
 
محمد عمران لطیف الحسینی صاحب..........کٹ پیسٹ مت کریں

میرے بھائی میں نے کہا تھا کہ اگر مجھے میرے سوال کا جواب اس سیکشن میں نہ ملا تب میں کسی دوسری جگہ اسے پیسٹ کروں گا۔ اگر مجھے میرے سوال کا جواب اسی سیکشن میں مل جائے تو اس سے زیادہ اچھی بات اورکیا ہو گی۔
 
تعبیر

محفلین
محمد عمران لطیف حسینی اف اتنا لمبا نام محفل پر خوش آمدید

ہممم کافی بری عادت ہے اس سے چھٹکارا مشکل ہے۔ ویسے ایک دوائی تو ملتی ہے جو ناخن پر لگاتے ہیں اس کا ذائقہ کڑوا ہونے کی وجہ سے پھر ایسا نہیں کرتے۔
مجھے اس کا نام نہیں اتا ۔ بہت پہلے میرے پاس ایک میل آئی تھی اس بارے مین اور میں نے پڑھے بغیر ڈلیٹ کر دی
 
میری بیٹی ایسے کرتی ہے ۔ اور میں اسے ایسی زبردست قسم کی ڈانٹ دیتی ہوں کہ اسکا ہاتھ وہی کا وہی رہ جاتا ہے ۔ اگر میرے پاس بیٹھی ہو اور ناخن منہ میں لے جاتے اسے میں دیکھ لوں تو میرے سے ایک تھپڑ پڑتا ہے ۔، اب وہ اس عادت کو ، کم کرگئی ہے میرے خوف سے کہ امی سے ڈانٹ پڑے گی یا تھپڑ ،
:hatoff:

جناب عالیہ کہنا اس طرح ہے کہ اب آپ تو اپنی بیٹی کی سرپرستی کرتے ہوئے اسے ڈانٹ بھی لیتی ہیں اور دوسرے طریقوں سے بھی سمجھا لیتی ہے لیکن میرا ایسا کوئی سرپرست نہیں جو میری یہ عادت زبردستی چھڑوا دے۔
 
محمد عمران لطیف حسینی اف اتنا لمبا نام محفل پر خوش آمدید

ہممم کافی بری عادت ہے اس سے چھٹکارا مشکل ہے۔ ویسے ایک دوائی تو ملتی ہے جو ناخن پر لگاتے ہیں اس کا ذائقہ کڑوا ہونے کی وجہ سے پھر ایسا نہیں کرتے۔
مجھے اس کا نام نہیں اتا ۔ بہت پہلے میرے پاس ایک میل آئی تھی اس بارے مین اور میں نے پڑھے بغیر ڈلیٹ کر دی

میں بہت عرصہ پہلے محمد عمران لطیف کے نام سے یہاں آئی ڈی بنایا تھا لیکن اتنا بہت سا عرصہ غیر مستعمل رہنے کی وجہ سے میں اس کا پاس ورڈ اور ای میل ایڈریس بھول چکا ہوں۔ اگر فورم کی انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی کاروائی کر سکتی ہے تو مجھے خوشی ہو گی۔
 
تیشہ

محفلین
جناب عالیہ کہنا اس طرح ہے کہ اب آپ تو اپنی بیٹی کی سرپرستی کرتے ہوئے اسے ڈانٹ بھی لیتی ہیں اور دوسرے طریقوں سے بھی سمجھا لیتی ہے لیکن میرا ایسا کوئی سرپرست نہیں جو میری یہ عادت زبردستی چھڑوا دے۔

نو پرابلم ، اگر آپ ڈانٹ کھانے سے یہ بری عادت ترک کرلیں تو میں ڈانٹ پھٹکار کے لیے حاضر ہوں :hatoff:
 
arifkarim

معطل
حسینی صاحب ایسے ہی پریشان ہو رہے ہیں، بھائی آپ ہر وقت اپنے ساتھ ایک عدد نیل کٹر رکھا کریں۔ جب ناخن چبانے کا خیال آئے، فورا نیل کٹر نکال کر کٹائی شروع کر دیں۔ جب ناخل ہی نہیں‌ رہیں گے تو پھر آپ کا دل خود ہی چبانے کو نہیں کرے گا۔
 
عاشق چانگ

محفلین
محمد عمران لطیف الحسینی ،،،،
صاحب احوال یہ کے بڑےبوڑھے کہتے تھے کے اگر کوئی بچا مٹی کھائے تو اس کے سامنے مٹی میں لال مرچ میلا کر اس کے سامنے رکھے وہ جیسے اسے کھائے گا تو اسے مرچ لگے گی اور وہ اس چھوڑ دے گا آپ کو میرا مشعورا ہے کے آپ اپنی انگلیون کے ٹپس پر مرچ لگا کے رکھے دو دن کے اندر عادت ختم ہو جائے گی ،،،،،،،،،
 
آپ کی تجویز تو انتہائی جاندار ہے میں اس پر عمل کرنے کے لیے ابھی تیار ہوتا اگر رات کا ایک نہ بج رہا ہوتا دوسرا یہ کہ میں اس وقت ناخن بھی نہیں چبا رہا ہے اس لیے صبح میں نیل کٹر لے کر اس تجویز پر عمل کرتا ہوں۔ دوبارہ و سہ بارہ شکریہ
 
محمد عمران لطیف الحسینی ،،،،
صاحب احوال یہ کے بڑےبوڑھے کہتے تھے کے اگر کوئی بچا مٹی کھائے تو اس کے سامنے مٹی میں لال مرچ میلا کر اس کے سامنے رکھے وہ جیسے اسے کھائے گا تو اسے مرچ لگے گی اور وہ اس چھوڑ دے گا آپ کو میرا مشعورا ہے کے آپ اپنی انگلیون کے ٹپس پر مرچ لگا کے رکھے دو دن کے اندر عادت ختم ہو جائے گی ،،،،،،،،،

آپ کا مشورہ حقیقت میں آپ کے نام جیسا ہے ۔
عاشق مزاج مشورہ
 
زونی

محفلین
میں آپ کو ایک بات بتاؤں کہ مجھے دانتوں کے ساتھ ناخن کاٹنے کی عادت کیوں پڑی

میں جب سیکنڈ یا تھریڈ کلاس میں پڑھتا تھا اس وقت ہماری کلاس کے ٹیچر نے پوری کلاس کے سٹوڈنٹس سے کہا کہ میں‌ کل آپ لوگوں کے ناخن چیک کروں گا ۔
جس دن انہوں نے یہ چیکنگ کرنی تھی اسی دن ہم لوگوں نے ایک شادی میں شرکت کرنی تھی ۔ اسی وجہ سے میں رات سونے تک اپنے ناخن نہ کاٹے ۔ صبح اٹھنے کے بعد پتا چلا کہ شادی میں شرکت کا پروگرام کینسل ہو چکا ہے ۔ میں بھاگم بھاگ سکول جانے کی تیاری کی۔
مجھے کلاس میں پہنچنے میں دیر ہو گی ۔ میں نے دور سے ہی دیکھ لیا کہ ہمارے وہ ٹیچر لڑکوں کو کھڑا کر کے چیکنگ کر رہے ہیں۔
میں نے ٹیچر کے خوف سے اسی وقت اپنے ناخن دانتوں کے ساتھ کاٹنا شروع کردیئے ۔
اس کے بعد سے مجھے یہ عادت پڑ چکی ہے۔ اس کو کس طریقے سے چھوڑ جا سکتا ہے۔
کیا کسی تکنیک کے ذریعے؟
کیا ایسا ممکن ہے کوئی دوائی استعمال کر کے اس عادت کو ختم کیا جا سکے؟

آپ یہ بتائیے کہ اسوقت آپکی عمر کیا ھے اور یہ عادت کب سے ھے؟ اور کیا اس واقعے کے بعد آپ یہ کام عادتاً کرتے تھے یا جب کوئی ٹینشن ہوتی تھی ؟
 
زونی

محفلین
محمد عمران لطیف الحسینی ،،،،
صاحب احوال یہ کے بڑےبوڑھے کہتے تھے کے اگر کوئی بچا مٹی کھائے تو اس کے سامنے مٹی میں لال مرچ میلا کر اس کے سامنے رکھے وہ جیسے اسے کھائے گا تو اسے مرچ لگے گی اور وہ اس چھوڑ دے گا آپ کو میرا مشعورا ہے کے آپ اپنی انگلیون کے ٹپس پر مرچ لگا کے رکھے دو دن کے اندر عادت ختم ہو جائے گی ،،،،،،،،،

لیکن دو دن کے اندر آپکی اور گھر والوں کی آنکھوں کی بینائی کی خدانخواستہ کوئی گارنٹی نہیں ھے ،،،،،،،،:grin::grin:
 
خاور بلال

محفلین
بھائ حسینی
انگلی کے پوروں‌ پر لہسن لگانے کا مشورہ اچھا ہے لیکن اس صورت میں جب آپ گھر میں ہی ہوں لیکن گھر سے باہر یا کام پر لہسن کی بو پریشان کرے گی۔ اور پھر یہ کہ ہاتھ دھونے سے لہسن کی کڑواہٹ باقی نہ رہے گی۔ مرچوں والا خطرہ تو ہرگز مول نہ لیں۔ میں نے یاہو آنسر پر سرچ کیا تو زیادہ تر افراد نے کلئیر نیل پالش لگانے کا مشورہ دیا۔ یہ نیل پالش کسی بڑے کاسمیٹک اسٹور سے مل جائے گی۔
 
تعبیر

محفلین

میں بہت عرصہ پہلے محمد عمران لطیف کے نام سے یہاں آئی ڈی بنایا تھا لیکن اتنا بہت سا عرصہ غیر مستعمل رہنے کی وجہ سے میں اس کا پاس ورڈ اور ای میل ایڈریس بھول چکا ہوں۔ اگر فورم کی انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی کاروائی کر سکتی ہے تو مجھے خوشی ہو گی۔

آپکا یہ مسئلہ تو یہاں کے ایڈمنز ہی کر سکتے ہیں۔ آپ اپنا سوال یا مسئلہ یہاں پوسٹ کریں

http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=16
 
Top