ناصر کاظمی نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیئے۔۔۔ناصر کاظمی

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیئے​
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیئے​
جس دھوپ کی دل میں ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اسی کے ساتھ گئی​
ان جلتی بلتی گلیوں میں اب خاک اڑاؤں کس کے لیئے​
وہ شہر میں تھا تو اس کے لیئے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا​
اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لیئے​
اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں​
ایوانِ غزل میں لفظوں کے گلدان سجاؤں کس کے لیئے​
مدت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضا​
ان خالی کمروں میں ناصر اب شمع جلاؤں کس کے لیئے​
 
پردیسی

محفلین
نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیئے​
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیئے​
بہت خوب :)
 
عمر سیف

محفلین
وہ شہر میں تھا تو اس کے لیئے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا
اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لیئے
خوب بھالو۔:)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
وہ شہر میں تھا تو اس کے لیئے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا
اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لیئے
خوب بھالو۔:)
بھالوووووووووووو؟ :heehee: جنہوں نے یہ غزل پڑھی ہے؟ یا جنہوں نے اسے تخلیق کیا؟ یا پھر میں جس نے انتخاب کیا کون بھالو بھیا؟
 
عمر سیف

محفلین
بھالوووووووووووو؟ :heehee: جنہوں نے یہ غزل پڑھی ہے؟ یا جنہوں نے اسے تخلیق کیا؟ یا پھر میں جس نے انتخاب کیا کون بھالو بھیا؟
بھ زبر الف بھا ل زبر واو لَو ۔ بھَالَو بنگالی زبان میں اچھے یا پسندیدگی کو کہتے ہیں۔
یہ بھالُو نہیں لکھا۔ :D
 
Top