نئی محفل فورم پر خوش آمدید

طمیم

محفلین
ذاتی پیغام ارسال کرنے کا آپشن کہاں ہے اور پہلے والے ذاتی پیغامات کہاں پر ملیں گے۔ تلاش کرنے پر نہیں نظر آرہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ان باکس پر جا کر دیکھیں۔ اب ذاتی پیغامات محض ذاتی پیغامات ہی نہیں بلکہ یہ کئی ممبران کے درمیان پرائیویٹ گفتگو کا نظام ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں بالکل ٹھیک ہوں :) مزے میں :)
آپ کو بہت عرصے بعد دیکھا یہاں :) جب میں نے نئی نئی محفل جوائن کی تب دیکھا کرتی تھی کبھی کبھار :)
یہ بھی سعود لالہ کا کمال ہے شاید کہ فیس بک سے پرانے محفلین کو یہاں تک لانے میں کامیاب ہو ہی گئے ہیں :)
 
ہمم۔۔۔ واقعی میرا محفل پر آنا دیگر مصروفیات کے باعث کافی کم ہوگیا ہے۔ سعود بھائی نے گوگل پلس پر محفل کے نئے نظام پر منتقلی کی اپڈیٹ دی تو وہ دیکھنے کے بہانے یہاں آنکلا :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آہاں اگر آپ کی مصروفیات سے کچھ وقت محفل کے لئے بھی نکل آیا کرے تو یہاں کی رونق بحال ہو جائے گی اور ہمیں بھی کافی کچھ سیکھنے کو مل جائے گا لالہ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت خوب بلکہ بہت ہی خوب ماشاء اللہ
یہ کونسی ایپلی کیشن ہے لگتا ہے وی بلیٹن سے ہجرت ہوگئی۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت خوب بلکہ بہت ہی خوب ماشاء اللہ
یہ کونسی ایپلی کیشن ہے لگتا ہے وی بلیٹن سے ہجرت ہوگئی۔

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ۔

یہ جاننے کے لئے فوٹر ملاحظہ کریں، دائیں جانب بالکل نیچے۔ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ماشاء اللہ کمال کردیا آپ نے اور نبیل بھائی نے اللہ رب العزت آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے آمین
ابھی میں افتتاحی کلمات پڑھنے چلا گیا تھا
فیس بک + ٹویٹر کے ساتھ اور پسند بھی فورا اور جواب بھی فورا زبردست بھائی:cool:
 

ابن عادل

محفلین
بہت خوب
یہ نیا روپ بہت شاندار لگ رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے ترویجَ اردومیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے ۔آمین۔
 

ہادی

محفلین
فوری اطلاع بذریعہ برقی خط
یہ آپشن نہیں مل رہا۔ جن تھریڈ پر میں نے پوسٹ کیا ہے اب ان کی ای میل نہیں آ رہی مجھے؟
 
فوری اطلاع بذریعہ برقی خط
یہ آپشن نہیں مل رہا۔ جن تھریڈ پر میں نے پوسٹ کیا ہے اب ان کی ای میل نہیں آ رہی مجھے؟

آپ نے اپنی ترجیحات ملاحظہ فرما لیں؟ :)

ذاتی طور پر ابھی ہم نے اس نظام کی کوئی ای میل چیک نہیں کی ہے۔ فرصت ہی نہیں ملی اب تک۔ موقع ملے گا تو دیکھیں گے اس کو۔ :)
 

ہادی

محفلین
آپ نے اپنی ترجیحات ملاحظہ فرما لیں؟ :)

ذاتی طور پر ابھی ہم نے اس نظام کی کوئی ای میل چیک نہیں کی ہے۔ فرصت ہی نہیں ملی اب تک۔ موقع ملے گا تو دیکھیں گے اس کو۔ :)
جی اس پر چیک لگایا ہوا ہے پھر بھی ای میل موصول نہیں ہو رہی۔صرف جس کا اقتباس لیا گیا ہے اس کا ای میل آ رہا ہے۔
کوڈ:
 اور جوابات کی ای میل پر اطلاعات وصول کریں
 

MughalS

محفلین
نبیل بھائی اور سعود بھائی کو ان کوششوں کی اور تمام محفلین کو نئے پلیٹ فارم پر تبدیلی پر مبارک باد قبول ہو۔ اللہ ہم سب کو اس نئے انداز میں محفل سجانا مبارک کرے ۔
 

dehelvi

محفلین
نبیل و ابن سعید برادران اور دیگر منتظمین کو میری جانب سے دلی ہدیہ تبریک۔(اللہ کرے زور بازو اور زیادہ)
محفل کا مواجہہ اس قدر خوبصورت ہوسکتا ہے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔
 
Top