نئی غزل نمبر 8 برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
محترم اساتذہ کرام جناب الف عین،
سید عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد احسن سمیع: راحل

میں نے ایسی جگہ بھی آسمان دیکھا ہے
جہاں لٹتا ہوا اک کاروان دیکھا ہے

میں نے بنتے ہوئے دیکھے ہیں عالیشان محل
اور گرتا ہوا کچا مکان دیکھا ہے

جو حق کی راہ پہ چلتے ہیں وہی اچھے ہیں
زمانے بھر میں انہیں کامران دیکھا ہے

وہ برے لوگ جو لوگوں کا برا چاہتے ہیں
انہی لوگوں کو یہاں بے نشان دیکھا ہے

ہماری ساری مشکلوں کا حل اسی میں ہے
کبھی بھی کھول کر تم نے قرآن دیکھا ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اوزان اور بحور کی سمجھ پیدا کرنے کی ضرورت ہے پہلے۔ پھر کلام کو منظوم ومنظم کر کے محاسن کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ اس لیے بحر اور اوزان کو سیکھیں پھر طبع آزمائی کریں ۔
 
Top