میں کون ہوں

فاطمہ شیخ

محفلین
میں کون ہوں
اک احساس فقط

احساس نمو پاتے پاتے
اُس بند گلی تک جا پہنچے

جہاں وجد، وجود، ثبات.... نفی
جہاں حُسن، جمال، کمال.... نفی
جہاں سوز، فراق، وصال.... نفی
جہاں ہڈ بیتی کا حال.... نفی

جہاں، جبر...... جزا
جہاں، فکر..... سزا

احساس...... عطا؟
ہر پل راضی، ہر آن خفا
احساس بشر، احساس خدا

جہاں مجھ جیسے افراد بہت
جہاں لفظوں کی بہتات بہت
(احساس بہت)

میں کون ہوں؟
اک احساس فقط

(فاطمہ)
 

فاطمہ شیخ

محفلین
آپ کی نظم میں تصوف کی جھلک نمایاں ہے۔
کیا آپ نشاندہی کر سکتے ہیں
کہ تصوف سے کیا مراد ہے اور" کس" طرح کی جھلک "کن" جملوں سے عیاں ہے
آپ کی نظم میں تصوف کی جھلک نمایاں ہے۔
 
تصوف سے کیا مراد ہے
آپ کی معلومات کے لیے لنک حاضر ہے ۔
" کس" طرح کی جھلک "کن" جملوں سے عیاں ہے
جہاں وجد، وجود، ثبات.... نفی
جہاں حُسن، جمال، کمال.... نفی
جہاں سوز، فراق، وصال.... نفی
جہاں ہڈ بیتی کا حال.... نفی
انسان کا اپنے وجود ،اپنی خواہشات اور نفس کی نفی کر کے صرف اللہ کریم کی ذات کا اقرار ہی کامل ایمان کی پہچان ہے۔آپ نے ان جملوں میں یہ بات خوب بندھی ہے۔
حضرت ابوالحسن نوری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ،تصوف نفس کی ہر خواہش اور لذت چھوڑ دینے کا نام ہے۔
 

فاطمہ شیخ

محفلین
بیش قیمت معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ
سلامت رہیں
آپ کی معلومات کے لیے لنک حاضر ہے ۔


انسان کا اپنے وجود ،اپنی خواہشات اور نفس کی نفی کر کے صرف اللہ کریم کی ذات کا اقرار ہی کامل ایمان کی پہچان ہے۔آپ نے ان جملوں میں یہ بات خوب بندھی ہے۔
حضرت ابوالحسن نوری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ،تصوف نفس کی ہر خواہش اور لذت چھوڑ دینے کا نام ہے۔
 
بیش قیمت معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ
سلامت رہیں
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا،
بہن یہ سب میرے مرشد حضرت خواجہ صوفی رانا محمداکبرشاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ کا فیضان کرم ہے ،ورنہ میں کیا اور میری اوقات کیا۔
 

نور وجدان

لائبریرین
میں کون ہوں
اک احساس فقط

احساس نمو پاتے پاتے
اُس بند گلی تک جا پہنچے

جہاں وجد، وجود، ثبات.... نفی
جہاں حُسن، جمال، کمال.... نفی
جہاں سوز، فراق، وصال.... نفی
جہاں ہڈ بیتی کا حال.... نفی

جہاں، جبر...... جزا
جہاں، فکر..... سزا

احساس...... عطا؟
ہر پل راضی، ہر آن خفا
احساس بشر، احساس خدا

جہاں مجھ جیسے افراد بہت
جہاں لفظوں کی بہتات بہت
(احساس بہت)

میں کون ہوں؟
اک احساس فقط

(فاطمہ)

نظم شروع سے لے کے آخر تک بہترین ساخت/structure کا نمونہ ہے اور جدید و قدیم شاعری دونوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے .... شروع بھی احساس سے ہورہی ہے اک سوال لیے اور ختم بھی احساس پر ہورہی ہے مگر جواب کے ساتھ. جواب نفی سے نکلتا احساس ہے. بہت اچھی نظم ہے
 
Top