میں نے بنایا بلیک بیریز کا جیم - بہت آسان ترکیب

السلام علیکم،

تقریباً سب دوستوں کو میرے باغبانی کے مشغلے کا پتہ ہے۔ کیونکہ ہم بہت سے محفلین اردو محفل کے علاوہ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔
تو باغبانی کی جائے اور اس سے حاصل پھل، پھول، جڑوں اور پتوں سے فائدہ نہ حاصل کیا جائے یہ تو پھر ادھوری باغبانی ہوئی۔
تو میں اکثر کوشش کرتا ہوں کہ بھرپور طریقے سے استفادہ حاصل کر سکوں اپنی ننھی منی سی باغبانی کا۔
تو میں نے بنایا کل بلیک بیریز کا جیم۔
اپنے ہاتھ سے پالے پوسے ہوئے پودے کے پھل کھانے کا تو اپنا مزہ ہے اور اگر جیم بنا لیا جائے تو کیا بات ہے۔
نیچے دی ہوئی ویڈیو بنائی ہے میں نے۔
ترکیب بہت آسان ہے سوچا باقی دوستوں سے بھی شئیر کی جائے۔ تاکہ وہ بھی باقی موسمی پھلوں کے جیم بنا سکیں۔

 
Top