تعارف میں محمد امین صدیق ہوں

میرا خیال ہے کہ مجھے تفصیلی تعارف کی چنداں ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ میں کوئی اور نہیں بلکہ آپ کا جانا پہچانا آپ کا دوست محمد امین صدیق ہوں ۔جو یکبارگی فیس بک کی بے اعتنائی کا شکار ہوکر اردو محفل سے بہت دور ہو گیا ہے۔دراصل مابدولت فیس بک سے لاگن ہوا کرتے تھے اور اب فیس بک نے اپنا یہ لاگ ان کا فیچر بند کر دیا ہے۔لہذا نہایت نیک نیتی کے ساتھ یہ نیا کھاتہ خفیف سی ناگزیر تبدیلی کے ساتھ پہلے ہی سے مندرج نام کے ساتھ کھولا ہے تاکہ کوئی اشتباہ نہ رہے۔اور اس طرح میرے محبوب اردو محفل سے میری اس ناخوشگوار دوری اور لاتعلقی کا بھی خاتمہ ہو جس کا آج کل میں سامنا کر رہا ہوں ۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ ماہرین حضرات سے اس مسئلے کا کوئی حل بھی دریافت کیا جائے۔۔ برادران محترم ابن سعید اور
محمد تابش صدیقی
اعانت کی درخواست قبول کی جائے ۔ شکریہ
 
خوش آمدید مابدولت
صاحبان تغیرات زمانہ کی ستم ظریفی ملاحظہ کیجیے جس نے مابدولت کو بھی کڑے دنوں سے دوچار کر دیا :):LOL:
بجافرمایا عزیزی عبدالرؤف ۔ آپ جیسے رفیقان اردو محفل سے دوری مابدولت کو بہت دل گرفتہ کیے ہوئے ہے۔
 
آپ پرانے کھاتے کا پاسورڈ ری سیٹ فرما لیں (امید کہ اس کی ای میل آئی ڈی تک آپ کی رسائی ضرور ہو گی)، بعد ازاں اس نئے کھاتے کو پرانے میں ضم کر دیا جائے گا۔ :) :) :)
 
مومن فرحین

لائبریرین
آپ پرانے کھاتے کا پاسورڈ ری سیٹ فرما لیں (امید کہ اس کی ای میل آئی ڈی تک آپ کی رسائی ضرور ہو گی)، بعد ازاں اس نئے کھاتے کو پرانے میں ضم کر دیا جائے گا۔ :) :) :)
ہائیں ۔۔۔ ابن سعید بھائی کا مراسلہ ۔۔۔ ؟ مجھے لگا اب آپ نہیں ہوتے محفل پر ۔۔۔
ہم نئے افراد تو بس محفلین کے پرانے مراسلے ہی پڑھ لیتے ہیں اب تو پہلے والے اکثر محفلین نظر بھی نہیں آتے۔
 
بہت شکریہ محترم برادرم ابن سعید ۔ شاید آپ محمد امین صدیق والے کھاتے کی بابت فرما رہے ہیں تو اس کے جملہ کوائف یعنی نام ،پاس ورڈ اور ای میل ایڈریس سب وہی فیس بک والے ہیں ، البتہ ای میل ایڈریس یاہو ڈاٹ کام والا ہے۔جہاں تک آپ کے کہنے کے مطابق میں سمجھ پایا ہوں تو یہ ہے کہ میں اردو محفل میں اندراج کی جگہ اپنا پرانا نام یعنی محمد امین صدیق لکھوں اور پاسورڈ کی تبدیلی کی درخواست کروں ۔۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ
 
میرا خیال ہے کہ مجھے تفصیلی تعارف کی چنداں ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ میں کوئی اور نہیں بلکہ آپ کا جانا پہچانا آپ کا دوست محمد امین صدیق ہوں ۔جو یکبارگی فیس بک کی بے اعتنائی کا شکار ہوکر اردو محفل سے بہت دور ہو گیا ہے۔دراصل مابدولت فیس بک سے لاگن ہوا کرتے تھے اور اب فیس بک نے اپنا یہ لاگ ان کا فیچر بند کر دیا ہے۔لہذا نہایت نیک نیتی کے ساتھ یہ نیا کھاتہ خفیف سی ناگزیر تبدیلی کے ساتھ پہلے ہی سے مندرج نام کے ساتھ کھولا ہے تاکہ کوئی اشتباہ نہ رہے۔اور اس طرح میرے محبوب اردو محفل سے میری اس ناخوشگوار دوری اور لاتعلقی کا بھی خاتمہ ہو جس کا آج کل میں سامنا کر رہا ہوں ۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ ماہرین حضرات سے اس مسئلے کا کوئی حل بھی دریافت کیا جائے۔۔ برادران محترم ابن سعید اور
محمد تابش صدیقی
اعانت کی درخواست قبول کی جائے ۔ شکریہ
میں بھی پہلے فیس بک سے آن لائن ہوتا تھا پر اللہ کا شکرہے میرا اکاونٹ واپس آگیا۔
 
آپ پرانے کھاتے کا پاسورڈ ری سیٹ فرما لیں (امید کہ اس کی ای میل آئی ڈی تک آپ کی رسائی ضرور ہو گی)، بعد ازاں اس نئے کھاتے کو پرانے میں ضم کر دیا جائے گا۔ :) :) :)
مابدولت فوری اعانت کو تشریف لانے ،جس کے نتیجے میں گوشۂ گمنامی میں پڑے اپنے شناخت حقیقی کے ساتھ باردگر اپنے جائے حظ و لطف میں قدم رنجہ فرمانے کے قابل ہوجانے پر مابدولت محترم برادرم ابن سعید کا قلب صمیم کی عیاں ، نہاں و پنہاں خانوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے بجا طور فخروانبساط محسوس کرتے ہیں ۔:):)
 
خوش آمدید مابدولت

صاحبان!!! تغیرات زمانہ کی ستم ظریفی ملاحظہ کیجیے جس نے مابدولت کو بھی کڑے دنوں سے دوچار کر دیا :):LOL:
اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور دعا ہے کہ آپ کا سابقہ اکاؤنٹ بحال ہو جائے
ری خوش آمدید بھائی ۔۔۔۔ :)
ہائیں ۔۔۔ ابن سعید بھائی کا مراسلہ ۔۔۔ ؟ مجھے لگا اب آپ نہیں ہوتے محفل پر ۔۔۔
ہم نئے افراد تو بس محفلین کے پرانے مراسلے ہی پڑھ لیتے ہیں اب تو پہلے والے اکثر محفلین نظر بھی نہیں آتے۔
مابدولت تہہ دل سے آپ معزز خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔:):)
 
آخری تدوین:
Top