میں شہباز شریف کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔

شیزان

لائبریرین
1101749397-2.gif
زیرو پوائنٹ۔ جاوید چودھری
روزنامہ ایکسپریس
8 فروری۔2013
 
زبردست
اچھے کام کی تعریف ہونی چاہیے
مگر جاوید چوہدری کو کوئی یہ بتائے کہ برما کا معاملہ جھوٹا نہیں۔ بلکہ اچھے ممالک مثلا سعودی نے برمی مسلمانوں کو اپنے ملک میں اکوموڈیٹ بھی کیا ہے اور روہنگا مسلم کے لیے ہر سطح پر اواز اٹھائی ہے۔ جاوید کی معلومات درست نہیں ہیں
شہباز نے زبردست کام کیا ہے۔ قطع نظر اس کے کہ یہ بس سروس جنوبی پنجاب کے خون پسینے سے بنی ہے پر کام اچھا ہے۔ مبارک ہو۔
 

ساجد

محفلین
آج میٹرو بس سروس کا افتتاح ہے اور یقینا یہ بہت عمدہ سفری سہولت ہے جس کی تعریف بھی کی جانی چاہئیے لیکن اگر ہم تکنیکی طور پر اس پر اٹھنے والی لاگت اور حاصل ہونے والے سہولیاتی مقصد کا موازنہ کریں تو سر پیٹ کر رہ جائیں گے۔ اس منصوبے کے آغاز سے صرف تین ماہ قبل ہی فیروز پور روڈ کی توسیع و آرائش پر خطیر رقم صرف کی گئی تھی جو میٹرو بس سروس کے منصوبے کی بھینٹ چڑھ گئی۔ یہ بات تسلیم کہ شہباز شریف نے باقی تین وزراء اعلی کے مقابلے میں اپنے صوبے کی بہت بہتر خدمت کی لیکن اس خدمت میں منصوبہ بندی کا شدید فقدان اور اسراف نا قابلِ فہم حد تک پایا جاتا ہے۔
 
غریب عوام کو کوئی سہولت ملے یہ پاکستان پر قابض لوگوں کے لیے ناقابل فہم اور ناقابل برداشت ہے۔
شہباز شریف کا یہ کارنامہ ہے جو سالوں یاد رکھا جائے گا اور درست اپریٹ ہوا۔ یہ اسی طرح کاقدم ہےجو بھٹو نے اعلیٰ تعلیم قریبا مفت کرکے کیا تھا۔
 

پردیسی

محفلین
آخر کار چوہدری نے بدلہ چکا ہی دیا
خوب کالم ہے ۔۔۔ میاں شہباز کو مبارکباد بھی دے دی اور سوشل میڈیا پر اپنی بھڑاس نکال کر چھلتروں والا ڈنڈا بھی چڑھا دیا
 

زبیر مرزا

محفلین
کوئی اچھی بات اور اس کی تعریف کرنا اب میڈیا کی پالیسی میں شامل نہیں
بُری خبربڑی خبر اور اچھائی کسے کونے میں لگا دی جائے قوم میں مایوسی پھیلانے کا ایجینڈا ہے
بھائی ہم تو بیرون ملک رہ کر پاکستان کی خیرخواہی میں کوئی بات کریں ، کوئی مثبت اور تعمیری سوچ کا ذکر ہو
توجوتے پڑتے ہیں ہاں گالیاں دیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہوگا بلکہ حوصلہ افزائی کا امکان ہے
 
یہاں تو ہر کوئی کھاتا ہے چاہے کم کھائے یا زیادہ۔
میں شہباز شریف کا نہ پہلے کوئی جیالا تھا نہ اب ہوں
لیکن ایک بات مجھے ضرور تسلیم کرنی پڑیگی کہ شہباز شریف نے واقعی کچھ کام کیے ہیں چاہے اپنی سیاست چمکانے کیلیے کیے ہوں یا اور وجہ ہو
لیکن ایک بات ضرور ہے نہ ہونے سے کچھ تو ہونا بہتر ہے۔
 

شیزان

لائبریرین
کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔۔
بالکل متفق۔۔ اب چاہے وہ شو بازی کے لیے ہو یا واقعی نیک نیتی سے ہو۔۔
عوام کو ایک سہولت بہرحال میسر ہو گئی
 
Top