تعارف میں رومانہ چوہدری ہوں

نہیں۔ میرا 95 فیصد وقت انگریزی کے ساتھ گزرتا ہے اور باقی اردو۔ اب انگریزی والا حصہ کم نہیں ہو سکتا تو کیا اردو کے حصے سے پنجابی کو وقت دوں؟
یعنی ذاتی مسائل ہیں۔
پنجابی جیسی زبان سے اردو زبان کو تو بظاہر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم اس فورم میں پنجابی اور دیگر زبانوں کا بے جا اور بے محل استعمال اردو محفل کے مقاصد کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
آپ کی بات بھی کس حد تک ٹھیک ہے۔
لیکن جب اردو زبان اور فورم کو کسی اور زبان کے استعمال سے کوئی حقیقی خطرہ نہیں ہے تو پھر اسے ہَوا بنانے کی بھی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ جب بھی کوئی ایسی بات ہو گی تو دوسری زبان بولنے یا سمجھنے والوں کی اکثریت اسے اپنی زبان سے تعصب سمجھے گی اور لامحالہ ایسے رویے سے ممبران کے درمیان دوریاں پیدا ہوں گی اور بدمزگی کا ایک مستقل احساس رہے گا۔
 
عثمان

محفلین

میں نے یہ کہا کہ اردو زبان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اردومحفل کے مقاصد کو کیا خطرہ ہے اس بارے میں میری رائے واضح ہے۔
یہ محفل انٹرنیٹ اور یونیکوڈ میں صرف اردو کی ترویج کے لیے قائم کی گئی ہے۔ پنجابی یا کسی بھی دوسری زبان بولنے والے افراد کو برا لگے تو لگے۔
 
آپ کی بات بھی کس حد تک ٹھیک ہے۔
لیکن جب اردو زبان اور فورم کو کسی اور زبان کے استعمال سے کوئی حقیقی خطرہ نہیں ہے تو پھر اسے ہَوا بنانے کی بھی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ جب بھی کوئی ایسی بات ہو گی تو دوسری زبان بولنے یا سمجھنے والوں کی اکثریت اسے اپنی زبان سے تعصب سمجھے گی اور لامحالہ ایسے رویے سے ممبران کے درمیان دوریاں پیدا ہوں گی اور بدمزگی کا ایک مستقل احساس رہے گا
کچھ لوگوں کی نظر میں پنجابی زبان میں بات چیت کرنا جگتیں لگانا کے مترادف ہے
 
عثمان

محفلین
کچھ لوگوں کی نظر میں پنجابی زبان میں بات چیت کرنا جگتیں لگانا کے مترادف ہے
ناصرف یہ کہ اس زبان کا مقام خود پنجاب کے شہروں کے تعلیم یافتہ طبقہ میں اکثروبیشتر اسی مقصد تک محدود ہے بلکہ یہاں محفل پر بھی اردو مکالمہ میں پنجابی عموما اس وقت در آتی ہے جب جگت بازی اور مذاق مقصود ہو۔
 
میں نے یہ کہا کہ اردو زبان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اردومحفل کے مقاصد کو کیا خطرہ ہے اس بارے میں میری رائے واضح ہے۔
یہ محفل انٹرنیٹ اور یونیکوڈ میں صرف اردو کی ترویج کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ۔
آپ کی رائے یقیناً ایک بہترین نقطہ لیے ہوئے ہے۔ لیکن میرے سوچنے کا انداز کچھ مختلف ہے۔
پنجابی، فارسی، عربی، سنسکرت وغیرہ ہی اردو کی ڈونر زبانیں ہیں۔ اردو کا جنم انھی زبانوں سے ہوا ہے۔ جب ہم اس رائے پر متفق ہو چکے ہیں کہ کسی اور زبان کے استعمال کی وجہ سے اردو کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو اردو محفل جو اردو کی ترویج کے لیے قائم کی گئی ہے، وہ اردو کے ساتھ ساتھ اپنی ان ڈونر زبانوں کی ترویج کے لیے بھی استعمال ہو جائے تو کیا مضائقہ ہے !!! بلکہ یہ تو ان زبانوں پر اردو محفل اور یونی کوڈ کا ایک احسان ہو گا کہ انھیں ایک بنا بنایا پلیٹ فارم مل گیا ہے، جس کے استعمال سے ڈونر زبانوں کو بھی ترویج مل رہی ہے۔ ایسا ہو جانے سے اردو محفل اپنے ساتھ کے دیگر فورمز میں مزید ممتاز ہو جائے گی کہ یہاں بہت سی زبانوں کی بیک وقت ترویج ہو رہی ہے۔
 
ناصرف یہ کہ اس زبان کا مقام خود پنجاب کے شہروں کے تعلیم یافتہ طبقہ میں اکثروبیشتر اسی مقصد تک محدود ہے بلکہ یہاں محفل پر بھی اردو مکالمہ میں پنجابی عموما اس وقت در آتی ہے جب جگت بازی اور مذاق مقصود ہو۔
اپنا اپنا نظریہ ہے تعلیم یافتہ طبقہ اگر اپنے ورثے کی طرف توجہ نہیں دے گا تو شاید یہی ہو گا اس زبان کے ساتھ
 
arifkarim

معطل
اپنا اپنا نظریہ ہے تعلیم یافتہ طبقہ اگر اپنے ورثے کی طرف توجہ نہیں دے گا تو شاید یہی ہو گا اس زبان کے ساتھ
کچھ دن قبل طارق فتح کسی بھارتی چینل پر فرما رہے تھے کہ دنیا کی تمام زبانوں میں سے صرف شاید پنجابی ہی ہے جسے پاکستانی پنجاب میں پڑھایا نہیں جاتا۔
 
کچھ لوگوں کی نظر میں پنجابی زبان میں بات چیت کرنا جگتیں لگانا کے مترادف ہے
افسوسناک رویہ ہے
ناصرف یہ کہ اس زبان کا مقام خود پنجاب کے شہروں کے تعلیم یافتہ طبقہ میں اکثروبیشتر اسی مقصد تک محدود ہے ۔
یہ ایک سویپنگ سٹیٹمنٹ ہے، اس سے متفق نہیں ہوں کہ میں خود اس پڑھے لکھے شہری طبقے کا حصہ ہوں اور پنجابی کا استعمال صرف جگت بازی کے لیے نہیں کرتی۔ آپ اپنی رائے پر نظر ثانی کیجیے۔
 
عثمان

محفلین
آپ کی رائے یقیناً ایک بہترین نقطہ لیے ہوئے ہے۔ لیکن میرے سوچنے کا انداز کچھ مختلف ہے۔
پنجابی، فارسی، عربی، سنسکرت وغیرہ ہی اردو کی ڈونر زبانیں ہیں۔ اردو کا جنم انھی زبانوں سے ہوا ہے۔ جب ہم اس رائے پر متفق ہو چکے ہیں کہ کسی اور زبان کے استعمال کی وجہ سے اردو کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو اردو محفل جو اردو کی ترویج کے لیے قائم کی گئی ہے، وہ اردو کے ساتھ ساتھ اپنی ان ڈونر زبانوں کی ترویج کے لیے بھی استعمال ہو جائے تو کیا مضائقہ ہے !!! بلکہ یہ تو ان زبانوں پر اردو محفل اور یونی کوڈ کا ایک احسان ہو گا کہ انھیں ایک بنا بنایا پلیٹ فارم مل گیا ہے، جس کے استعمال سے ڈونر زبانوں کو بھی ترویج مل رہی ہے۔ ایسا ہو جانے سے اردو محفل اپنے ساتھ کے دیگر فورمز میں مزید ممتاز ہو جائے گی کہ یہاں بہت سی زبانوں کی بیک وقت ترویج ہو رہی ہے۔
نکتہ
عطاکنندہ

ایک بار پھر۔۔
اردو محفل۔۔ جیسا کہ نام سے واضح ہے کہ اردو محفل ہے۔ اس کا مقصد انگریزی ، پنجابی ، پشتو، دراوڑی ، ہندی ، تامل ، چینی یا جاپانی وغیرہ کی ترویج نہیں بلکہ اردو اور صرف اردو کی ترویج ہے۔ انگریزی جیسی زبان اپنی ترقی اور ترویج میں اردو کے ایک چھوٹے سے فورم کی محتاج نہیں کہ اس کے لیے انٹرنیٹ پر وسیع بلکہ لامحدود حلقہ موجود ہے۔ یہی حال دوسری زبانوں کا ہے۔ اردو محفل میں اردو چھوڑ کر کسی دوسری زبان کے فکر و غم میں پڑنے سے اردو زبان کو تقویت نہیں بلکہ یہ نظر انداز ہوگی۔ یہ بات اس قدر سیدھی اور اتنی واضح ہے کہ مجھے ٹائپ کرتے یقین نہیں آ رہا کہ میں کسی کو اس کی وضاحت کر رہا ہوں۔
آپ چاہتی ہیں کہ اردو کے ساتھ ساتھ دیگر کئی زبانوں میں بھی گپ شپ کا موقع ملے تو یہاں تشریف لے جائیے۔
 
آخری تدوین:

مانا کہ آپ اردو نام کی وجہ سے ایسی شدت پسندانہ سوچ کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، اور میں اس کا حق رکھتی ہوں۔ آپ میرے سے غیر متفق ہوں تو یہ آپ کا حق ہے۔
آپ چاہتی ہیں کہ اردو کے ساتھ ساتھ دیگر کئی زبانوں میں بھی گپ شپ کا موقع ملے تو یہاں تشریف لے جائیے۔
اگنورڈ
۔۔۔
خوش آمدید کہنے کا ایک بار پھر شکریہ
 
Top