میں دنیا بھلادوں گا جو مجھے استعمال کرے........زریاب شیخ

zaryab sheikh

محفلین
میرے دوستو میں آپ کا ایک بہترین دشمن ہوں جو ہر وقت آپ کے پاس رہتا ہے، جب سے میں نے جنم لیا ہے عوام کے درمیان دن بہ دن مقبول ہوتا جا رہا ہوں اور انتہائی فخر کے ساتھ یہ کہوں گا کہ اب تو باتھ روم میں بھی لوگ مجھے ساتھ لے کر جاتے ہیں، جہاں پر کبھی بولنا انتہائی برا سمجھا جاتا تھا وہاں سے بھی جانو جانو کی آوازیں آتی ہیں ، سوتے ، جاگتے بس میرا اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مجھ میں سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ میں انسانوں کے درمیان فاصلے دور کرنے کیلئے بنا لیکن میں نے اس کے برعکس لوگوں کے درمیان بہت ہی زیادہ فاصلے پیدا کردیئے، دنیا کو حقیقی خوشی سے محروم کردیا ، ارد گرد ہنستے مسکراتے چہروں کو وہ دیکھنا ہی بھول گئے، میرے استعمال کے بعد تو لوگ بالکل روبوٹ بن گئے ہین، اپنا دماغ استعمال کرنا بھول گئے ، نئے سے نئے سکینڈل میری ہی بدولت وجود میں آئے، کتنی لڑکیوں اور لڑکوں کی زندگیاں میں نے برباد کردیں اور برباد کررہا ہوں لیکن مجھے کوئے پکڑنے والا نہیں اور نہ ہی مجھے کسی عدالت میں لے جاکر سزا دلائی جا سکتی ہے کیوں کہ میں تو صرف استعمال ہوتا ہوں مجھ سے فائدہ اٹھانے والے ہی نقصان میں جاتے ہیں ، میں نے نوجوان نسل کا بیڑا غرق کردیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ میں ان کا بیڑہ پار کر رہا ہوں ، میرا مستقبل بہت اچھا ہے اور اچھا رہے گا لیکن مجھے استعمال کرکے لوگ کبھی خوش نہیں ہوسکتے کیوں کہ میں ان زندگی تباہ کرنے کیلئے بنا ہوں لیکن ان بےوقوفوں کو یہ علم ہی نہیں ، میاں بیوی کے درمیان شک میں ڈالتا ہوں اور طلاق وہ لے لیتے ہیں، زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے میں نے لوگوں کو محروم کردیا ہے لیکن لوگ نہ پہلے سمجھے تھے نہ اب سمجھیں گے اور نہ کبھی سمجھیں گے
 

الف عین

لائبریرین
بھئی یہاں ’آپ کی تحریریں اور آپ کے کالم بھی زمرے ہیں۔ اپنی ہی تحریریں تو سب کو پسند آتی ہیں، لیکن اس طرح کھلے عام اس پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا جاتا!!
 
Top