میں ا ب زخم اپنے دکھانے لگا ہوں

محمد بلال اعظم

لائبریرین
استادِ محترم یہ دیکھیں اب ٹھیک ہو گئی ہے کیا؟​
میں اب زخم اپنے دکھانے لگا ہوں
جو گزری ہے دل پر، سنانے لگا ہوں
محبت پہ نفرت کی بنیاد رکھ کر
میں مکتوبِ الفت جلانے لگا ہوں
کبھی تو بھی تربت پہ آ کر یہ دیکھے
ترے ہجر میں جاں سے جانے لگا ہوں
مرے یارو! گاؤ خوشی کے ترانے
میں سورج کو سورج بنانے لگا ہوں
عجب زخم الفت نے مجھ کو دیے ہیں
میں زخموں پہ مرہم لگانے لگا ہوں
کنارا کشی کر مری ذات سے تُو
میں خود ہی سے خود کو چھپانے لگا ہوں
مقدر ہے میرا فنا ہونا تجھ پر
میں اک رسمِ دنیا نبھانے لگا ہوں
 
محمد وارث

لائبریرین
دیکھیں یہ اپنے اپنے ذوق اور پسند کی بات ہوتی ہے، مجھے بھی اس غزل میں صرف آخری شعر زیادہ پسند آیا ہے کہ اس میں فنا ہونے کو رسمِ دنیا کہہ کر کچھ منفرد کہنے کی کوشش کی گئی ہے، باقی اشعار میں سورج کو سورج بنانے والا بھی اچھا ہے لیکن اس میں تلازموں کی کمی ہے، یعنی کہ سورج کو سورج بنانے سے کیا خوشی حاصل ہو گی کہ یار دوست جھوم جائیں یا یہ کہ سورج کو سورج بنانے سے کیا مراد ہے۔ باقی سارے اشعار روایتی معاملہ بندی کے اشعار ہیں اور کروڑوں نہیں تو لاکھوں اشعار تو اسطرح کے ہونگے ہی۔

میں عام طور پر اس طرح کے تبصرے نئے شعرا کی شاعری پر نہیں کیا کرتا کہ دل شکنی نہ ہو اور اپنے آپ کو صرف وزن اور عروض تک محدود رکھتا ہوں اور یہ کام اعجاز صاحب پر چھوڑ دیتا ہوں، آپ نے یاد فرمایا تو عرض کر دی لیکن ایسی باتوں کو منفی نہ لیں، بلکہ یہ سوچ کر خوش ہوں کہ آپ کی غزل وزن میں تو ہے، کچھ عرصہ قبل تو یہ بات آپ کی پہنچ سے دور تھی، اور یہ کہ مشقِ سخن تو ہوئی۔
 
جی جی وارث بھائی، ابھی تو عروض نگاری کو سیکھنا شروع کیا ہے۔
امید ہے آہستہ آہستہ اس میں بھی کامیاب ہو ہی جاؤں گا۔
 
الف عین

لائبریرین
جیسا کہ اکثر لکھتا ہوں کہ میں زیادہ تر فنی طور پر ہی غزل کو دیکھتا ہوں، اور عروضی غلطی کے علاوہ بھی کوئی لفظ درست تقطیع ہونے پر بھی اگر وہاں فٹ نہ بیٹھتا ہو تو اس کا اظہار کر دیتا ہوں۔ جو عروض کے حساب سے بہتر ہو چکے ہیں، ان کو ضرور نشان دہی کر دیتا ہوں کہ شعر میں کوئی خاص بات ہے یا نہیں۔ ورنہ اکثر تو یہی سوال اٹھتا ہے کہ شعر کا مطلب کیا ہے، وہ سمجھ میں نہیں آتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا بڑے بڑے شعراء بھی روایتی معاملے بندی سے کام لیتے ہیں؟

جی سبھی، داغ تو مشہور ہی اسی وجہ سے ہیں۔

موجودہ دور میں فراز، امجد اسلام امجد وغیرہ۔

جدید ترین میں زیادہ تر شاہ صاحبان، وصی شاہ، فرحت عباس شاہ، سعد اللہ شاہ وغیرہ وغیرہ۔

یہ کوئی بری بات نہیں ہے بشرطیکہ ایک حد تک رہے اور یہ کہ اس میں منفرد بات کہی جائے۔
 
بہت بہت شکریہ وارث بھائی۔
 
الف عین

لائبریرین
میں اپنے زخم اب دکھانے لگا ہوں
ہے جو حال دل کا سنانے لگا ہوں
//زخم کا تلفظ؟
میں زخم اپنے ان کو دکھانے لگا ہوں
ہے جو حال دل کا سنانے لگا ہوں

محبت پہ نفرت کی بنیاد رکھ کر
میں خط اس کے سچ میں جلانے لگا ہوں
//میں اس کے خطوں کو جلانے لگا ہوں
کیا جا سکتا ہے، لیکن پہلے مصرع میں یہ واضح نہیں کہ کیا کہنا چاہ رہے ہو، نفرت/محبت کی بنیاد پر محبت/نفرت کی عمارت کھڑی کرنا؟

کبھی میری تربت پہ آ جانا تم بھی
ہجر میں ترے جاں سے جانے لگا ہوں
//دوسرا مصرع، ہجر کا تلفظ غلط ہے، یوں درست ہو سکتا ہے
ترے ہجر میں جاں سے جانے لگا ہوں

مرے ہم نشینو! بجھا دو دئیے سب
میں سورج کو سورج بنانے لگا ہوں
//سورج کو سورج بنانے سے مطلب؟
میں اب دل کو سورج بنانے لگا ہوں
کہہ سکتے ہو

عجب زخم دئیے محبت نے مجھ کو
میں زخموں پہ مرہم لگانے لگا ہوں
//’دئے‘ بحر میں نہیں آتا،
عجب زخم الفت نے مجھ کو دئے ہیں
لیکن شعر میں کوئی خاص بات نہیں۔

کنارا کشی کر لے مری ذات سے تُو
میں خود سے اب خود کو چھپانے لگا ہوں
//پہلے مصرع میں ’لےُ زائد ہے۔
دوسرے مصرع میں ’اب‘ پریشان کر رہا ہے
کنارا کشی کر مری ذات سے تُو
میں خود سے بھی خود کو چھپانے لگا ہوں
لیکن مطلب؟

فنا بھی ہوں جاؤں تو کس بات کا غم
میں اک رسم ہی تو نبھانے لگا ہوں
//فنا کیوں ہونا چاہ رہے ہو، یہ پتہ نہیں چلتا۔ بہر ھال وزن میں اس طرح ہو سکتا ہے
فنا ہو بھی جاؤں تو کس بات کا غم
میں اک رسم ہی تو نبھانے لگا ہوں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ غزل اصلاح شدہ تھی۔
میں اب زخم اپنے دکھانے لگا ہوں
جو گزری ہے دل پر، سنانے لگا ہوں
محبت پہ نفرت کی بنیاد رکھ کر
میں مکتوبِ الفت جلانے لگا ہوں
کبھی تو بھی تربت پہ آ کر یہ دیکھے
ترے ہجر میں جاں سے جانے لگا ہوں
مرے یارو! گاؤ خوشی کے ترانے
میں سورج کو سورج بنانے لگا ہوں
عجب زخم الفت نے مجھ کو دیے ہیں
میں زخموں پہ مرہم لگانے لگا ہوں
کنارا کشی کر مری ذات سے تُو
میں خود ہی سے خود کو چھپانے لگا ہوں
مقدر ہے میرا فنا ہونا تجھ پر
میں اک رسمِ دنیا نبھانے لگا ہوں
 
سید ذیشان

محفلین
جی سبھی، داغ تو مشہور ہی اسی وجہ سے ہیں۔

موجودہ دور میں فراز، امجد اسلام امجد وغیرہ۔

جدید ترین میں زیادہ تر شاہ صاحبان، وصی شاہ، فرحت عباس شاہ، سعد اللہ شاہ وغیرہ وغیرہ۔

یہ کوئی بری بات نہیں ہے بشرطیکہ ایک حد تک رہے اور یہ کہ اس میں منفرد بات کہی جائے۔

ویسے آپ کی شاہ صاحبان کے بارے میں کیا رائے ہے؟ وہ مشہور تو کافی ہیں لیکن ان کی شاعری مجھے تو کوئی خاص نہیں لگتی۔ جبکہ ٍفراز صاحب کی شاعری تو کافی عمدہ ہے میرے خیال سے اور انکی شہرت بجا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ویسے آپ کی شاہ صاحبان کے بارے میں کیا رائے ہے؟ وہ مشہور تو کافی ہیں لیکن ان کی شاعری مجھے تو کوئی خاص نہیں لگتی۔ جبکہ فراز صاحب کی شاعری تو کافی عمدہ ہے میرے خیال سے اور انکی شہرت بجا ہے۔

واہ ذیشان بھائی۔
جب بھی کوئی فراز کی تعریف کرتا ہے تو اتنی خوشی ہوتی ہے کہ بیان نہیں کر سکتا۔
بے شک فراز صاحب کی شاعری بے مثال ہے، بہت عمدہ ہے، لا جواب ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے آپ کی شاہ صاحبان کے بارے میں کیا رائے ہے؟ وہ مشہور تو کافی ہیں لیکن ان کی شاعری مجھے تو کوئی خاص نہیں لگتی۔ جبکہ ٍفراز صاحب کی شاعری تو کافی عمدہ ہے میرے خیال سے اور انکی شہرت بجا ہے۔

مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے جناب
 
Top