میں اندھیروں کا پجاری ہوں مرے پاس نہ آ - رام ریاض

شمشاد

لائبریرین
میں اندھیروں کا پجاری ہوں مرے پاس نہ آ
اپنے ماحول سے عاری ہوں مرے پاس نہ آ

روپ محلوں کی تو رانی ہے، ترا نام بڑا
میں تو گلیوں کا بھکاری ہوں مرے پاس نہ آ

مری آواز نے کتنے ہی چمن پھونک دیے
نالہ صبحِ بہاری ہوں مرے پاس نہ آ

رنج و آلام کے صحراؤں میں دریا بن کر
میں بڑے زور سے جاری ہوں مرے پاس نہ آ

ٹھیک ہے، دوست وہی ہوں میں ترا رامؔ مگر
اب میں حالات سے عاری ہوں مرے پاس نہ آ
(رام ریاض)
 

x boy

محفلین
شمشاد بھائی
شاعر کو کیا ہوگیا ہے اتنا ناراض کیوں ہے کیا ویلنٹائن سے بیزار ہوگیا
:grin:
 
Top