1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ن م راشد میں اسے واقف الفت نہ کروں

نظام الدین نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 12, 2015

  1. نظام الدین

    نظام الدین محفلین

    مراسلے:
    1,005
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں اسے واقف الفت نہ کروں


    سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ

    میں ابھی اس کو شناسائے محبت نہ کروں

    روح کو اس کی اسیرِ غم الفت نہ کروں

    اس کو رسوا نہ کروں، وقفِ مصیبت نہ کروں


    سوچتا ہوں کہ ابھی رنج سے آزاد ہے وہ

    واقفِ درد نہیں، خوگرِ آلام نہیں

    سحرِ عیش میں اس کی اثرِ شام نہیں

    زندگی اس کے لئے زہر بھرا جام نہیں!


    سوچتا ہوں کہ محبت ہے جوانی کی خزاں

    اس نے دیکھا نہیں دنیا میں بہاروں کے سوا

    نکہت و نور سے لبریز نظاروں کے سوا

    سبزہ زاروں کے سوا اور ستاروں کے سوا


    سوچتا ہوں کہ غمِ دل نہ سناؤں اس کو

    سامنے اس کے کبھی راز کو عریاں نہ کروں

    خلش دل سے اسے دست و گریباں نہ کروں

    اس کے جذبات کو میں شعلہ بداماں نہ کروں


    سوچتا ہوں کہ جلادے گی محبت اس کو

    وہ محبت کی بھلا تاب کہاں لائے گی

    خود تو وہ آتشِ جذبات میں جل جائے گی

    اور دنیا کو اس انجام پہ تڑپائے گی

    سوچتا ہوںکہ بہت سادہ معصوم ہے وہ

    میں اسے واقفِ الفت نہ کروں

    (ن م راشد)
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  2. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,231
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    میں نے اسکی وڈیو اپنے فیس بک میں رکھی ہوئی ہے ۔۔ہاں یہ بالی )حورم سلطان( والے ڈرامے میں سنی تھی ۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,231
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    سوچتا ہوں جوانی ہے محبت کی خزاں ۔۔۔واہ واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,505
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لاجواب انتخاب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر