میڈیا کا احتساب:پیمرا کا اسد عمر اور شہریار آفریدی سے متعلق غلط خبر شائع کرنےپر جیو نیوزکونوٹس

جاسم محمد

محفلین
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ان ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر سے وزیراعظم کی ناخوشی اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے سرکاری گھر پر خزانے سے آرائش کیلئے رقم خرچ کرنے کی خبریں نشر کی تھیں ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ خبریں جعلی ہیں اور ان کی فوری تردید کی جائے بصورت دیگر تادیبی کارروائی کی جائے گی اور لائسنس بھی معطل کیا جا سکتا ہے ۔
یہ خبر وزارت اطلاعات نے ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کو واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی ہے اور ابھی تک اس کا باضابطہ نوٹس کہیں پر بھی اپلوڈ نہیں کیا گیا ۔

حکومت کا جاری کردہ واٹس ایپ فرمان:
DpX0tngWkAAZt0Y.jpg

43951148_10156118085424527_1726637742743355392_n.jpg

میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی وہ جھوٹی خبریں جن پر نوٹس لیا گیا:
عمران خان کا وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پربرہمی کا اظہار
شہریارآفریدی کی شاہ خرچیاں، وزیربنتے ہی گھر کی مرمت پرلاکھوں روپے لگا دیئے
 
Top