نور جہاں میڈم نور جہاں مرحوم

کیا کسی کو یاد ہے کہ آج میڈم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے سات برس ہو گئے ۔۔۔؟ انیس سو بیالیس میں ممبئی کی فلمی دنیا میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی میڈم نور جہاں نے بائیس برس کی عمر میں 1947 کو پاکستان ہجرت کی اور سن دوہزار میں رمضان شریف کے بابرکت مہینے میں ستائیسویں رات کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ لتا منگیشکر نے اپنے آڈیشن میں میڈم کا گایا ہوا گیت گایا تھا ۔ جبکہ محمد رفیع صاحب کے ساتھ میڈم نور جہاں نے صرف ایک گیت گایا ۔مزید تفصیلات ایک ایم پی تھری فائل میں مکمل پروگرام بنا کر تیار کر رکھی ہیں مگر ایک تو ابھی یو ایس بی کونیکٹر نہیں مل رہا دوسرے سوچ رہا ہوں کہ کون سنے گا ایک گھنٹے کا پورا پروگرام وہ بھی نیٹ پر بیٹھ کر ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
فیصل صاحب آپ اپ لوڈ کریں بہت سے لوگ میڈم کی زلف کے اب تک اسیر ہیں - آپ کو مایوسی نہیں‌ہوگی -
 

تعبیر

محفلین
پیشگی شکریہ قیصرانی یہ رہے وہ گانے ۔
1۔کہندے رے نینان تیرے کول رینا۔
2۔سن ونجھلی دی مٹھری تان وے۔
3۔جدوں ہولے جیا لیندا مرا نام۔

مجھے آڈیو میں کسی بھی format میں download کے لیے چاہییں۔
 

تعبیر

محفلین
اف اتنی جلدی آپ نے پوسٹ بھی کر دیا۔ زبردست ۔ بہت بہت شکریہ۔باقی کا شکریہ بعد میں ابھی ذرا جلدی ہے۔
 
Top