میٹرک کے لیے گیسیس کی ضرورت

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم بھائیوں بیلیوں متروں
ایک گزارش لے کر آپ خدمت میں حاضر ہوا ہوں ۔۔میں نے اس سال میٹرک کے پیر دینے ہیں ،،اور اس کے لیے میں نے کوئی اکیڈمی کوئی سکول کچھ بھی جوائن نہیں کیا ہوا،،کیونکہ ان سب کے اخراجات بہت ہیں‌۔۔ اور مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے ۔
تو آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ مجھے آپ لوگ میتھ کے انگلش کے اور جنرل سائنس کے گیس دے دیں کیونکہ آپ سب بہت پڑھے لکھیں ہیں ۔۔۔اور ویسے بھی آجکل میں اکیلا ہی روزانہ 6 گھنٹے پڑھائی کو دے رہا ہوں آپ لوگوں کے گیس سے مجھے اور بھی آسانی ہوگی ،،مجھے امیدہے کے آپ لوگ میری مدد کریں گے
واسلام
آپ کا سب کا چھوٹا بھائی
فرذوق احمد
اور یاد رہے میں نے اس سال میٹرک لازمی کرنی کیونکہ اس سے میرا کیرئیر وابستہ ہے ،اور سب دعا بھی کیجئے گا

اور ہاں مجھے یاد آیا
میرے سبجیکٹس ہیں
جنرل سائنس 9th,10th
میتھ پارٹ 1۔2
پنجابی
اسلامیات اختیاری
اسلامیات لازمی
اردو
انگلش9th10th
مطالعہ پاکستان ،، (معاشرتی علوم)
 

فرذوق احمد

محفلین
اور ہاں اس دھاگے پر بات بھی کیجئے گا ،،،مگر گیس ضرور دیجئے گا بلکہ لازمی دیجئے گا ،،
بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ ہم لوگ یہ بھی سہولت شروع کر لیتے ہیں یعنی بچوں کو میٹرک کرواتے ہیں :p
ویسے مشورہ برا نہیں ہے
اگر اس پر عمل کیا جائے تو ،اس بات کو سیریس لیں
 

پاکستانی

محفلین
فرذوق میرے خیال میں آپ کا یہ کام صرف شاکر بھائی ہی کر سکتے ہیں کیونکہ آج کل وہ اسی کام پر لگے ہوئے ہیں یعنی بچوں کی ٹیوشن وغیرہ اس لئے آپ ان کے آنے تک انتظار کریں۔
میں بتا دیتا مگر کچھ بھی یاد نہیں تقریبا 16 سال ہو گئے ہیں میٹرک کئے ہوئے، اب لگتا ہے کہ شاید پھر سے مجھے امتحان میں بیٹھنا چاہیے۔
 

دوست

محفلین
عزیزی میتھ سمجھنا ہے تو حاضر ہوں۔
جنرل سائنس کا کوئی ٹاپک تنگ کرتا ہے تو حاضر ہوں۔
گیس نہ کبھی لیے اور نہ ہی پتا ہے ان کے بارے میں۔۔۔۔
ہاں اب جب پڑھا رہا ہوں تو شاید سال بھر بعد اس قابل ہوں کہ گیس دے سکوں چونکہ میں نے اسی سال پڑھانا شروع کیا ہے نویں دسویں کو۔۔
وسلام
 

دوست

محفلین
گیس ۔۔۔۔
پوچھنا پڑے گا یار میں اپنے دوست جس کی اکیڈ می میں پڑھاتا ہوں سے پوچھوں گا وہ 5 6 سال سے پڑھا رہا ہے اسے گیس کا پتہ ہوگا۔۔۔
یار دل کو تسلی ہی ہوتی ہے یہ اور کچھ نہیں۔
خیر دیکھے لیتے ہیں اس کو بھی۔۔۔
میں جناب یا تو صبح کو فارغ ہوتا ہوں۔
آٹھ بچے کے بعد ۔۔۔
یا پھر رات کو دس بجے کے بعد
دوپہر 12 کے بعد شاید نہ مل سکوں
انٹرنیٹ چوبیس گھنٹے چالو رہتا ہے جب حکم کرو کچھ کرلیں گے دعا کرنا میرے نیٹ کو سکتہ ہونا بند ہوجائے اور بجلی نہ چلی جایا کرے۔۔
جب سوال سمجھانے کی بات ہوگی تو ونڈوز کے پینٹ میں ماؤس کے حل کرکے امیج فائل بھیج دیا کروں گا ساتھ میں ایم ایس این پر وضاحت کرتا جایا کروں گا۔ امید ہے کام بن جائے گا اگرچہ ایم ایس این میں ہینڈ رائنٹنگ ٹول ہے لیکن وہ ونڈوز کے اصلی والے ورژن کی تصدیق مانگتا ہے۔۔ :evil:
 

دوست

محفلین
کچھ موٹے موٹے گیس ریاضی کے
نہم کی ریاضی کا تیسرا باب۔ لاگرتھم اس میں سے ایک سوال آجاتا ہے، پہلا باب سیٹ اس میں سے بھی کافی چانس ہوتا ہے۔ چھٹا باب قالب یعنی میٹرکس اس میں سے بھی ایک سوال۔
چوتھا اور پانچواں باب تو ہیں ہی بہت اہم لیکن اس کے لیے کافی محنت کرنا ہوگی۔ اس میں‌سے بھی کچھ مشقیں ہوں شاید اہم ان کا ابھی پتہ نہیں۔
دسویں میں ٹرگنومیٹری بہت اہم ہے۔
اور ہاں نویں دسویں ایک کے مسئلے ضرور کرنے ہیں تمام کے تمام۔ نویں کے کروایا کرتا ہوں میں تو اور دسویں میں زیادہ زور ٹرگنو میٹری پر۔
دسویں کا باب ایک جس نے آٹھویں اور نویں ٹھیک کی ہے آسانی سے کرسکتا ہے۔ دوسرا تو ہے ہی 3 مشقوں کا بائیں ہاتھ کی مار ہیں یہ مشقیں۔
تیسرا بھی آسان ہی ہے کوئی مشکل نہیں۔
چوتھا شماریاتی معاملات یعنی سٹیٹسٹکس کے بارے میں ہے وہ بھی آسان ہے بس ذرا فامولے رٹے ہوئے ہوں۔ ٹیبل ٹیبل اور ٹیبل اور آخر میں مجموعے کو ضرب تقسیم کرکے جواب آپ کے پاس۔۔
اب یہ بتاؤ کہ ان میں سے کونسا کیا ہے اور کونسا نہیں اور اگر کرنا ہے تو ٹائم سیٹ کرلو کیونکہ میرے پاس وقت کی کمی ہورہی ہے تیزی سے۔
کل ایک ایک ٹیوشن مل گئی ہے آئی کام کی اور ساتھ اگلے ماہ میرے ایم بی اے کے داخلے بھی کھل رہے ہیں علامہ اقبال اوپن میں۔ اور فروری سے ان کا سمسٹر شروع ہوجاتا ہے۔
شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
یہ تو مجھے آپ ہی بتائیں گے
میرا خیال ہے کہ دو بجے کہ بعد ٹھیک رہے گا

اور شمیل بھائی میں نے ان میں سے کچھ بھی نہیں کیا ہوا،،اور نہ مجھے کوئی آتا ہے :cry:
 

دوست

محفلین
ہممممم۔
دو بجے کے بعد۔
مشکل ہے یار اس وقت میں دستیاب نہیں ہوسکتا۔
یا پھر ایسا کرلو فورم پر ہی کام شروع کردیتے ہیں۔
روز کا روز پوسٹ کرتا جایا کروں گا آپ اسے حل کرلیا کرنا۔ لیکن لائیو بات سے یہ ہوتا ہے کہ مسئلہ فورًا حل ہوجاتا ہے۔ویسے میں کم از کم دو بار ضرور چکر لگاتا ہوں محفل کا۔۔۔
 

دوست

محفلین
پہلے تو میں سمجھا تھا کہ غلطی سے شمیل کہہ دیا لیکن بھائی تم تو سچی مچی مجھے شمیل سمجھ رہے ہو حالانکہ میں نے اپنا نام اسی لیے دستخطوں میں لکھ چھوڑا ہے۔۔
آئندہ سے میں اعلان کرتا ہوں کہ مجھے میرے اصلی نام سے لکھا پکارا جائے جو ہے
محمد شاکر عزیز۔
:wink: :wink: :wink:
اچھا تو ٹائم جناب میں اوپر عرض کرچکا ہوں۔
کہ بارہ بجے سے پہلے صبح اور رات دس کے بعد۔۔۔جب سوٹ کرے۔۔ورنہ فورم پر ہی کام شروع کرلیتے ہیں۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
پھر ایسا ہے صبح 9:30 بجے سے 11 بجے تک
یہ ٹھیک ہے ۔۔یا نہیں :lol:
اور سوری دوست بھائی میں نے آپ کو شمیل بھائی سمجھا :wink:
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
دوست بھائی میں آپ کو بتانا بھول گیا کہ ،،میرا ایم ایس این کام نہیں کرتا ہے ۔اور نہ ہی میں نے انسٹال کیا ہے ۔۔ویسے مجھے ایک میرا دوست مجھے دُکان پر میتھ کروا دیا کریں گا ،،مگر آپ بس نہ سارے tense یا تو مجھے میل کر دیں ،یا پھر محفل پر پوسٹ کر دیں تاکہ میں اُن سے رہنمائی حاصل کرتا رہوں۔۔بہت بہت مہربانی ہو گی ،،صرف ٹینس پوسٹ کر دیں
 

دوست

محفلین
ٹینسز۔
اینگریزی کے۔۔۔
وہ تو کسی بھی گرائمر سے کرسکتے ہو۔۔۔
ہاں خلاصہ سا میں بتا دوں گا۔۔ لیکن رات کو اب تو میں جارہا ہوں ۔۔۔
چلو اچھی بات ہے کہ دوست کروا دیا کرے گا اللہ کرے تم اچھے نمبروں سے پاس ہوجاؤ۔۔ کوئی بھی مسئلہ ہو تو بلا تکلف پوچھ لینا۔
وسلام
 

فرذوق احمد

محفلین
دوست بھائی خلاصہ تو میرے پاس ہے مگر مجھے سمجھ نہیں آتا یس لیئے میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے تٍسیل سے اچھی طرح سمجھا دیں تاکہ اگر مجھے کوئی مسئلہ بھی ہو تو میں آپ سے پوچھ لوں
 
Top