مینے کا والدین کو خط از امینہ بتول

نور وجدان

لائبریرین
امی بابا کے نام خط،

پیارے امی بابا
سدا سلامت رہیں ❤️ ❤️. خوش رہیں. گھر کی چھت پہ کینوپی کے نیچے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے اور وہیں بیٹھ کر لکھ رہی ہوں. سوچا آپ کے نام ایک خط تحریر کر دوں.. کچھ دل کا احوال سامنے رکھ دوں.
امی، پچھلے ہفتے جو کرسٹل کے نئے گلاس کا سیٹ آپ لائ تھیں (میرے جہیز میں رکھنے کے خیال سے)، وہ میں نے دو دن بعد ہی جوس پینے کے لیے نکال کر استعمال کر لیا تھا.. مجھے کھانے پینے کی چیزیں بہترین کراکری میں استعمال کرنے کا شوق ہے.. (سوری امی). نہ صرف یہ بلکہ اسی شام وہ گلاس میرے ہاتھوں فرش پر کرچی کرچی ہو گیا... (جب آپ نے آواز آنے پہ پوچھا کہ کیا توڑا، تو میں نے جواب دیا ہمسائوں کے گھر کچھ ٹوٹا ہے). امی آئ سووئر باقی پانچ گلاس میں نے اسی طرح سلیقے سے پیک کر دیے ہیں.. کوئی بات نہیں پانچ دے دیجئیے گا.. ❤️ ❤️
بابا... آپ کے لیے جو پریزینٹیشن میں نے بنائی تھی اور اس کے لیے پورا دن لگا دیا تھا، وہ دراصل دو گھنٹوں میں بھی بن جاتی... لیکن میری ازلی سستی اور نکما پن... میں نے بیچ میں لیپ ٹاپ پر کام کرتے کرتے اپنی فیورٹ فلم بھی دیکھ لی.. دو چار اور کام بھی نپٹا لیے اور سو بھی گئ.. بہر حال پریزینٹیشن مکمل ہونے پہ آپ بہت خوش ہوئے اور مجھے اتنی ساری دعائیں وٹس ایپ کر دیں.. لیکن مجھے افسوس ہے آپ کا کام میں نے دیر سے مکمل کیا جو جلدی بھی ہو سکتا ہے.. اور جب آپ میری کوتاہیوں کے باوجود کہتے ہیں، jeeti raho meri beti, meri meenay, تو میرے اندر ایک نئ انرجی بھر جاتی ہے. I love you too baba
امی، دو ہفتے قبل آپ کے جہیز کا ایک خوبصورت دوپٹہ نکال کر میں ٹیلر کو اپنی قمیض بنوانے کے لیے دے آئ ہوں، کزن کی مہندی پر پہننے کے لیے.. امی وہ دوپٹہ آپکو سب سے اچھا لگتا ہے... لیکن مجھے بھی بہت پسند تھا.
بابا، آپ کے ٹی وی کے ریموٹ سے میں نے ہی سیل نکال کر استعمال کیے تھے اور پھر انھیں واپس ریموٹ میں لگانا بھول گئی.. سوری.
اور ہاں امی.. اس دن جب فریج میں آپ میدہ ڈھونڈ رہی تھیں اور نہیں ملا تھا تو میں نے کہا شاید آپ کہیں اور رکھ کر بھول گئ ہوں یا استعمال کر لیا ہو تو آپ سر جھٹکتے ہوئے کوکنگ میں مصروف ہو گیئں. دراصل کچھ دن پہلے کسی ریسیپی کے لیے میدے کا پیکٹ میرے ہاتھوں ہی اچھل کر فرش پہ گرا اور ضائع ہو گیا. میں نے جلدی سے صاف کر لیا اور چھپا لیا. آی ایم سوری امی، کان پکڑ کر..
بابا اس دن آپ نے جو ڈارک براؤن ڈریس پینٹ پہنا تھا، وہ آپ پر بہت سوٹ کر رہا تھا... آپ بڑے اچھے لگ رہے تھے اس میں.. میں کہنا بھول گئی.. اور سچی بات بتاؤں تو آپکی وارڈ روب اور لباس کی نفاست سو حسیناؤں کو مات دے.. ❤️ ❤️..
امی.. آپ بہت اچھی ہیں... بہت پیاری... ماشاءاللہ اس ایج میں بھی آپکی سکن اتنی فریش کیسے رہتی ہے؟؟ حالانکہ آپ سارے کام کرتی ہیں اور جاب بھی. خاصی بزی روٹین ہے.. میرے خیال ہے آپ کے دل کی چمک آپ کے چہرے سے بھی ریفلیکٹ ہوتی ہے.. Live long. ❤️
ایک منٹ.....
یہ سمیل کہاں سے آ رہی ہے؟؟؟؟ لگتا ہے کچھ جل رہا ہے.. لگتا ہے ہمسائوں کے توس جل رہے ہیں.. خیر مجھے کیا...میں تو آپ کو خط لکھ رہی ہوں اور بس مکمل ہونے والا ہے..

اور ہاں، بابا اور امی. آج میں نے بڑے اہتمام سے آپ دونوں کے لیے ناشتہ بھی بنایا ہے.. فرائ ایگ، آملیٹ، سلائس، بٹر سب چیزیں ریڈی ہیں. اور بس ٹرے میں رکھ کر آپکی طرف آتی ہوں.. میری پریزینٹیشن کا کمال دیکھیے گا پھر. بس نیچے چائے تو میں نے چولہے پہ ہی رکھی ہوئی ہے.... وہ تیار ہو جائے تو......
اور چائے..
ارے چائے تو کافی دیر کی رکھی ہوئی ہے..
اف خدایا،، کہیں دیگچی تو.....؟؟؟؟

اوہ......

سوری امی.... دیگچی جل گئ ہے.... تھوٹی زیادہ ہو گئی.. لیکن کوئی بات نہیں میں صاف کر دیتی ہوں...

امی بابا... آئ لو یو..

آپکی پیاری meenay❤️❤️
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب تحریر - اس کا مطلب ہے پٹاری سے تھوڑا تھوڑا نکل ہی رہا ہے۔ ماشاء اللہ
بہت خوب آب بیتی
 
سیما علی

لائبریرین
بہت عمدہ ۔۔حقیقت بڑے خوب صورت انداز میں سپرِد قلم کی ۔لیکن اس موئی سوچ میں چائے جل گئی ۔۔کوئی بات نہیں محبت میں بہت معمولی بات ہے۔۔۔
بہت ساری دعائیں ۔۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ احباب کی حوصلہ افزائی کا شکریہ، میں ان شاءاللہ شریک کرتی رہوں گی

بہت خوب تحریر - اس کا مطلب ہے پٹاری سے تھوڑا تھوڑا نکل ہی رہا ہے۔ ماشاء اللہ
بہت خوب آب بیتی

بہت عمدہ ۔۔حقیقت بڑے خوب صورت انداز میں سپرِد قلم کی ۔لیکن اس موئی سوچ میں چائے جل گئی ۔۔کوئی بات نہیں محبت میں بہت معمولی بات ہے۔۔۔
بہت ساری دعائیں ۔۔۔۔
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
امی بابا کے نام خط،

پیارے امی بابا
سدا سلامت رہیں ❤️ ❤️. خوش رہیں. گھر کی چھت پہ کینوپی کے نیچے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے اور وہیں بیٹھ کر لکھ رہی ہوں. سوچا آپ کے نام ایک خط تحریر کر دوں.. کچھ دل کا احوال سامنے رکھ دوں.
امی، پچھلے ہفتے جو کرسٹل کے نئے گلاس کا سیٹ آپ لائ تھیں (میرے جہیز میں رکھنے کے خیال سے)، وہ میں نے دو دن بعد ہی جوس پینے کے لیے نکال کر استعمال کر لیا تھا.. مجھے کھانے پینے کی چیزیں بہترین کراکری میں استعمال کرنے کا شوق ہے.. (سوری امی). نہ صرف یہ بلکہ اسی شام وہ گلاس میرے ہاتھوں فرش پر کرچی کرچی ہو گیا... (جب آپ نے آواز آنے پہ پوچھا کہ کیا توڑا، تو میں نے جواب دیا ہمسائوں کے گھر کچھ ٹوٹا ہے). امی آئ سووئر باقی پانچ گلاس میں نے اسی طرح سلیقے سے پیک کر دیے ہیں.. کوئی بات نہیں پانچ دے دیجئیے گا.. ❤️ ❤️
بابا... آپ کے لیے جو پریزینٹیشن میں نے بنائی تھی اور اس کے لیے پورا دن لگا دیا تھا، وہ دراصل دو گھنٹوں میں بھی بن جاتی... لیکن میری ازلی سستی اور نکما پن... میں نے بیچ میں لیپ ٹاپ پر کام کرتے کرتے اپنی فیورٹ فلم بھی دیکھ لی.. دو چار اور کام بھی نپٹا لیے اور سو بھی گئ.. بہر حال پریزینٹیشن مکمل ہونے پہ آپ بہت خوش ہوئے اور مجھے اتنی ساری دعائیں وٹس ایپ کر دیں.. لیکن مجھے افسوس ہے آپ کا کام میں نے دیر سے مکمل کیا جو جلدی بھی ہو سکتا ہے.. اور جب آپ میری کوتاہیوں کے باوجود کہتے ہیں، jeeti raho meri beti, meri meenay, تو میرے اندر ایک نئ انرجی بھر جاتی ہے. I love you too baba
امی، دو ہفتے قبل آپ کے جہیز کا ایک خوبصورت دوپٹہ نکال کر میں ٹیلر کو اپنی قمیض بنوانے کے لیے دے آئ ہوں، کزن کی مہندی پر پہننے کے لیے.. امی وہ دوپٹہ آپکو سب سے اچھا لگتا ہے... لیکن مجھے بھی بہت پسند تھا.
بابا، آپ کے ٹی وی کے ریموٹ سے میں نے ہی سیل نکال کر استعمال کیے تھے اور پھر انھیں واپس ریموٹ میں لگانا بھول گئی.. سوری.
اور ہاں امی.. اس دن جب فریج میں آپ میدہ ڈھونڈ رہی تھیں اور نہیں ملا تھا تو میں نے کہا شاید آپ کہیں اور رکھ کر بھول گئ ہوں یا استعمال کر لیا ہو تو آپ سر جھٹکتے ہوئے کوکنگ میں مصروف ہو گیئں. دراصل کچھ دن پہلے کسی ریسیپی کے لیے میدے کا پیکٹ میرے ہاتھوں ہی اچھل کر فرش پہ گرا اور ضائع ہو گیا. میں نے جلدی سے صاف کر لیا اور چھپا لیا. آی ایم سوری امی، کان پکڑ کر..
بابا اس دن آپ نے جو ڈارک براؤن ڈریس پینٹ پہنا تھا، وہ آپ پر بہت سوٹ کر رہا تھا... آپ بڑے اچھے لگ رہے تھے اس میں.. میں کہنا بھول گئی.. اور سچی بات بتاؤں تو آپکی وارڈ روب اور لباس کی نفاست سو حسیناؤں کو مات دے.. ❤️ ❤️..
امی.. آپ بہت اچھی ہیں... بہت پیاری... ماشاءاللہ اس ایج میں بھی آپکی سکن اتنی فریش کیسے رہتی ہے؟؟ حالانکہ آپ سارے کام کرتی ہیں اور جاب بھی. خاصی بزی روٹین ہے.. میرے خیال ہے آپ کے دل کی چمک آپ کے چہرے سے بھی ریفلیکٹ ہوتی ہے.. Live long. ❤️
ایک منٹ.....
یہ سمیل کہاں سے آ رہی ہے؟؟؟؟ لگتا ہے کچھ جل رہا ہے.. لگتا ہے ہمسائوں کے توس جل رہے ہیں.. خیر مجھے کیا...میں تو آپ کو خط لکھ رہی ہوں اور بس مکمل ہونے والا ہے..

اور ہاں، بابا اور امی. آج میں نے بڑے اہتمام سے آپ دونوں کے لیے ناشتہ بھی بنایا ہے.. فرائ ایگ، آملیٹ، سلائس، بٹر سب چیزیں ریڈی ہیں. اور بس ٹرے میں رکھ کر آپکی طرف آتی ہوں.. میری پریزینٹیشن کا کمال دیکھیے گا پھر. بس نیچے چائے تو میں نے چولہے پہ ہی رکھی ہوئی ہے.... وہ تیار ہو جائے تو......
اور چائے..
ارے چائے تو کافی دیر کی رکھی ہوئی ہے..
اف خدایا،، کہیں دیگچی تو.....؟؟؟؟

اوہ......

سوری امی.... دیگچی جل گئ ہے.... تھوٹی زیادہ ہو گئی.. لیکن کوئی بات نہیں میں صاف کر دیتی ہوں...

امی بابا... آئ لو یو..

آپکی پیاری meenay❤️❤️
اچھی تحریر ہے نور۔ امینہ بتول نے والدین کے لیے ایک بیٹی کے پیاربھرے جذبات و احساسات کی اچھی عکاسی کی ہے۔ویسے آپ کی پٹاری تو مجھے عمروعیار کی زنبیل لگ رہی ہے جس میں سے تحریریں برآمد ہوتی جارہی ہیں۔:) ماشاءاللہ۔ اسی طرح اچھی اچھی تحریریں شریک محفل کرتی رہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔آمین
 
سلامت رہیے
 
Top