میر عماد کا نیا ورژن MirEmad 2.0.2

فرضی

محفلین
کیا یہ صرف اپگریڈ ہے یا پورا ورشن ہے؟ کیا یہ شاکرالقادری صاحب کے چالیس ٹکڑوں والے سابقہ میر عماد کے بغیر کام کرے گا؟
 

ابوشامل

محفلین
ابھی تو میں ڈاؤن لوڈ کر رہا ہوں، لیکن سائز (4.2 ایم بی) سے اندازہ ہو رہا ہے کہ صرف اپ گریڈ ہے، شاکر صاحب کے عطا کردہ 42 ایم بی کے اصل سافٹ ویئر کا پہلے سے انسٹال ہونا ضروری ہے، آگے اللہ بہتر جانتا ہے!
 

فرضی

محفلین
سائز کی وجہ سے تو میں بھی دھوکا کھا گیا ۔ لیکن یہ ہو بہو پرانے والے جیسے کام کر رہا ہے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس کی انسٹالیشن نہایت ہی سادہ ہے۔ پہلے والی کے لیے تو پتہ نہیں کون کون سی مجازی ڈرائیو بنانی پڑتی تھی ۔کمپیوٹر رسٹارٹ کرنا پڑتا تھا تب جا کہ کہیں انسٹال ہوتا تھا
 

فرضی

محفلین
میرے خیال میں تو شاکر والے ورشن کی ضرورت نہیں کیوں کہ میرے سسٹم پر وہ انسٹال نہیں تھا ۔۔ لیکن یہ انسٹال بھی ہو گیا اور کام بھی ٹھیک کرتا نظر آرہا ہے۔ شاید 42 م ب والے کی کچھ اور خوبیاں ہوں ۔ یہ تو شاکر صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔
 
میں نے میر عماد کا یہ نیا ورژن استعمال کرکے دیکھ لیا۔ بظاہر تو جو اضافہ نظر آرہا ہے، وہ فونٹس کا ہے۔ اب مجموعی طور پر پانچ فونٹس موجود ہیں جو کہ خوبصورت ہیں۔ اچھا کام ہے۔
 

فرضی

محفلین
باسم چلتا تو ہے ۔ اسے انسٹال کر کے پروگرام میں جاکر کھولیں تو تو 2 چھوٹی چھوٹی ونڈوش نمودار ہونگی ۔ اب ورڈ وغیرہ کھول کر اس کے 5 فونٹس میں کوئی بھی منتخب کر لیں جیسے ۔wm_Nastaliq وغیر، اور لفظ لکھ کر اسے اپنی مرضی کے مطابق Alt+Arrow کے ساتھ جابجائی کر سکتے ہیں یا Alt+Space Bar کے ساتھ تطویل وغیرہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
عارف کریم صاحب، بہت شکریہ آپ کا۔

بہت زبردست چل رہا ہے یہ ورژن۔ چالیس کا "چلہ" دیکھ کر تو میں‌ سمجھتا تھا کہ میر عماد "جن" قابو کرنا میرے بس میں نہیں لیکن آب نے تو ایسا اسمِ اعظم بتایا ہے کہ بس واہ بھئی واہ۔ خوشخط لکھی ہوئی فارسی، اردو دیکھ کر خوش ہو رہا ہوں۔

خوش رہیے۔

۔
 

arifkarim

معطل
یہ صرف اس خدا کا فضل ہے جسکے قبض قدرت میں میری جان ہے۔ وہی‌ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل کرتا ہے۔

آپ کی رائے کا شکریہ، آپ ویسے یہ دھاگہ بھی دیکھیں اور اسے بھی ڈاؤن لوڈ کریں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7613
 

رضا

معطل
میرے پاس انسٹال تو ہوگیا ہے۔لیکن چل نہیں رہا۔۔۔
جب ٹیکسٹ کو اس کا فونٹ لگانے کی کمانڈ‌ دیتا ہوں‌ تو ایک ونڈو اوپن ہوجاتی ہے۔
Maryam Soft Lock
شاید کوئی Serial No. مانگتا ہے۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے پاس انسٹال تو ہوگیا ہے۔لیکن چل نہیں رہا۔۔۔
جب ٹیکسٹ کو اس کا فونٹ لگانے کی کمانڈ‌ دیتا ہوں‌ تو ایک ونڈو اوپن ہوجاتی ہے۔
Maryam Soft Lock
شاید کوئی Serial No. مانگتا ہے۔۔

رضا صاحب، جو فائلز ان زپ ہوئی ہیں انکے ساتھ ایک "اور" فائل بھی ہوگی، اسکو بھی انسٹال کریں، جب اس فائل کو کلک کریں گے تو وہ ڈسٹینیشن پوچھے گا، اب اسکو وہی رُوٹ دینا ہے جہاں پر اصل فائل ہے اور یہ یقیناً پروگرام فائلز میں ہوگی۔ یہ انسٹال ہونے کے بعد انشاءاللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

۔
 

طمیم

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے یہ پروگرام انسٹال تو کیا ہے لیکن جب ان پانچ فونٹس میں سے کوئی ایک سیلکٹ کرکے انھیں جملے پر لاگو کرتا ھوں ‌تو لکھائی غائب ھوجاتی ھے ۔ اور اگر کوئی نیا لفظ ٹائپ کریں تو لفظ ٹائپ تو ھوتا ھے لیکن نظر نھیں‌آتا ۔ کیا کوئی اس سلسلہ میں‌مدد کرسکتا ھے کہ کیا مسئلہ ہے؟ جزاکم اللہ
والسلام
طارق
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے یہ پروگرام انسٹال تو کیا ہے لیکن جب ان پانچ فونٹس میں سے کوئی ایک سیلکٹ کرکے انھیں جملے پر لاگو کرتا ھوں ‌تو لکھائی غائب ھوجاتی ھے ۔ اور اگر کوئی نیا لفظ ٹائپ کریں تو لفظ ٹائپ تو ھوتا ھے لیکن نظر نھیں‌آتا ۔ کیا کوئی اس سلسلہ میں‌مدد کرسکتا ھے کہ کیا مسئلہ ہے؟ جزاکم اللہ
والسلام
طارق

بھائی جان یہ صرف اپڈیٹ۔ صرف اپڈیٹ۔ آپ پہلے پرانے والا میر عماد 1،3 ورژن انسٹال کریں۔ اسکے بعد یہ اپڈیت اپلائی کریں
 
Top