دعا میرے کرم فرماؤں کا شکریہ.

ابن آدم

محفلین
الحمد الله
جب سے اس فورم کو جوائن کیا ہے بہت سے کرم فرماؤں کو پایا جو میرے ہر مراسلے پر آ کر اپنے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہیں. (ناپسندیدگی کا اظہار بھی نیک جذبہ ہی ہے کہ آپ دوسرے کو بتا رہے ہیں کہ آپ کی بات سے دکھی ہوا مطلب کہ میری بات آپ کے لئے اہمیت رکھتی تھی) بہت سے احباب اپنے مراسلوں میں مجھے ٹیگ کرتے ہیں.

کام کی مصروفیت کی وجہ سے میں صرف اس فورم اور ٹویٹر کے ذریعہ ہی دنیا کے حال سے باخبر رہتا ہوں. تو بہت سی جگہوں پر بحث برائے بحث سے بچنے کے لئے اس میں الجھتا نہیں اور ٹیگ کا جواب دینے سے گریز کرتا ہوں، کیونکہ بحث برائے بحث اکثر اوقات نفس کی تسکین کے لئے ہی ہوتی ہے حقائق اور سچ جاننے اور ماننے کے لئے نہیں. انسان اپنے نظریات خود کے غور و فکر اور تنہائی کے لمحات میں بدلتا ہے.

مزید یہ کہ ہر انسان اپنے عقائد، نظریات اور خیالات کا خود ذمہ دار ہے تو اس لئے مجھے کبھی دوسروں کے نظریات بدلنے کا شوق نہیں.

میں آپ لوگوں کا ایک دفعہ پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ میرے مراسلوں کو اپنا قیمتی وقت دیتے ہیں.

الله آپ سب کو شاد و آباد رکھے. امین
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ جیسی آئی ڈی اور رویوں (نِک، کاپی پیسٹ، ٹوئیٹر زدگی، سیاہ ست وغیرہ) کو عام طور پر یہاں ٹرول سمجھا جاتا ہے اور اسی طرح برتاؤ بھی کیا جاتاہے،شاید!

ویسے آج کل ایسی کئی آئی ڈیز یہاں پائی جاتی ہیں۔
 

ابن آدم

محفلین
Ali Baba
محترم علی بابا، میری کچھ پوسٹس پر آپ منفی ریٹنگ دینا بھول جاتے ہیں جس سے میں شدید دکھی محسوس کرتا ہوں کہ آخر ان پوسٹ پر آپ نے کیوں نظر کرم نہیں فرمائی.
اگر آپ کی طبیعت پر گراں نہ گزرے تو میں ایک لڑی بنا کر آپ کے لئے وقف کر دیتا ہوں جہاں میں اپنی تمام پوسٹ کا لنک ڈال دیا کروں گا اور آپ ان پر آ کر منفی ریٹنگ دے جایا کی جیے گا.
امید ہے کہ آپ اس تجویز پر ہمدردانہ غور کریں گے.
 

ابن آدم

محفلین
میرے کرم فرماؤں میں جاسم صاحب کو بھی خوش آمدید
آپ کو بھی آیندہ اپنی پوسٹ میں ٹیگ کر دیا کروں گا تاکہ آپ کو منفی ریٹنگ دینے میں دشواری نہ ہو.
جاسم محمد Ali Baba
امید ہے کہ آپ دونوں کے تعاون سے میں جلد ہی ہزار منفی ریٹنگ حاصل کر پاؤں گا. سچ کو ہمیشہ ہی مشکلات رہی ہیں تو آپ کی منفی ریٹنگ مجھے یقین دلاتی ہے کہ میں سچ لکھ رہا. امید ہے کہ آپ اپنی منفی ریٹنگ جاری و ساری رکھیں گے :):):):)
 

ابن آدم

محفلین
بہت بہت شکریہ.
اپ لوگوں کا ٣٠٠ منفی ریٹنگ دینے کا. سچی بات ہے کہ آپ کی منفی ریٹنگ مجھے مزید سچ پوسٹ کرنے کی ہمت دیتی ہے. کیونکہ سچ کڑوا ہوتا ہے اور آپ کی منفی ریٹنگ مجھے بتاتی ہے کہ آپ یہ کڑواہٹ کتنی شدت سے محسوس کر رہے ہیں.
امید ہے کہ آپ یہ منفی ریٹنگ دینے کا کام اسی جوش و جذبے سے کرتے رہیں گے.
بہت بہت شکریہ.
Ali Baba جاسم محمد
 

ابن آدم

محفلین
313-1.jpg


میری یہ ٣١٣ منفی ریٹنگ مجھے اپنی ١٠٠٠ مثبت ریٹنگ سے زیادہ عزیز ہے کیونکہ یہ میری سچی پوسٹیں ہیں جو باطل کے مقابلے میں مزید ترقی کرتی جائیں گی. اور مجھے سچائی کو ہر نامساعد حالات میں بھی پھیلانے کا حوصلہ دیتی جائیں گی.

آپ لوگوں کا ایک دفعہ پھر بہت بہت شکریہ

Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری
 
313-1.jpg


میری یہ ٣١٣ منفی ریٹنگ مجھے اپنی ١٠٠٠ مثبت ریٹنگ سے زیادہ عزیز ہے کیونکہ یہ میری سچی پوسٹیں ہیں جو باطل کے مقابلے میں مزید ترقی کرتی جائیں گی. اور مجھے سچائی کو ہر نامساعد حالات میں بھی پھیلانے کا حوصلہ دیتی جائیں گی.

آپ لوگوں کا ایک دفعہ پھر بہت بہت شکریہ

Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری

ہائے رے یہ خوش فہمیاں۔
 
Top