میرے پسندیدہ پُرانے گانے

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
یوٹیوب کی واپسی مبارک -چلیں اسی خوشی میں میرے کچھ فیورٹ گانے سن لیں:)

خاموش ہیں نظارے اک بار مسکرادو

نام آئے نہ تیرا پیار کی رسوائی میں

ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی
 
مقدس

لائبریرین
نائس سانگز زحال بھائی
مجھے اولڈ سانگز سننے میں مزہ آتا ہے
بابا کے ساتھ سنا کرتی تھی :)
 
مقدس

لائبریرین
یہ سارے بڑوں کی عادتیں ایک جیسی ہوتی ہیں۔۔۔
بابا بھی کافی کا مگ اور اولڈ سانگز
مجھے کافی پینے کی عادت بابا سے ہی پڑی ۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
تیرے بنا زندگی سے کوئی، شکوہ تو نہیں ہے
تیرے بنا زندگی بھی لیکن، زندگی تو نہیں
کاش ایسا ہو، تیرے قدموں سے چُن کے منزل چلیں اور کہیں
تم گر ساتھ ہو، منزلوں کی کمی تو نہیں
جی میں آتا ہے، تیرے دامن میں، سر چھپا کے ہم روتے رہیں
تیری بھی آنکھوں میں آنسوؤں کی نمی تو نہیں
تم جو کہہ تو دو، آج کی رات چاند ڈوبے گا نہیں، رات کو روک لو
رات کی بات ہے اور زندگی باقی تو نہیں

گلزار
 
سیما علی

لائبریرین
جانے وہ کیسے لوگ تھے
جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے پیار کو پیار ملا
ہم نے تو جب کلیاں‌ مانگیں، کانٹوں‌ کا ہار ملا

خوشیوں‌ کی منزل ڈھونڈی تو غم کی گرد ملی
چاہت کے نغمے چاہے تو آہِ سرد ملی
دل کے بوجھ کو دُونا کر گیا جو غمخوار ملا

بچھڑ گیا ہر ساتھی دے کر پَل دو پَل کا ساتھ
کس کو فرصت ہے جو تھامے دیوانوں کا ہاتھ
ہم کو اپنا سایہ تک اکثر بیزار ملا

اس کو ہی جینا کہتے ہیں تو یوں ہی جی لیں گے
اُف نہ کریں‌ گے، لب سی لیں‌ گے، آنسو پی لیں‌ گے
غم سے اب گھبرانا کیسا، غم سو بار ملا

ساحر لدھیانوی

سیما علی

لائبریرین
جانے کہاں گئے وہ دن
کہتے تھے تیری راہ میں

نظروں کو ہم بچھائیں گے
چاہے کہیں بھی تم رہو

چاہیں گے تم کو عمر بھر
تم کو نہ بھول پائیں گے

میرے قدم جہاں پڑے
سجدے کیے تھے یار نے

مجھ کو رلا رلا دیا
جاتی ہوئی بہار نے

جانے کہاں گئے وہ دن
کہتے تھے تیری راہ میں

نظروں کو ہم بچھائیں گے

ظفری

لائبریرین
کچھ دوستو کے اصرار اور پاکستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے رہا نہ گیا اردو محفل پر آنا پڑا ۔ مگر سیما علی آپی ۔۔۔ آپ دیکھیں کہ جس موضوع پر آپ نے آج پوسٹ کی ہے ۔ اس پر میں نے بھی آپ سے تقربیا 18 گھنٹے پہلے ایک پوسٹ کی مگر وہ نظرانداز کردی گئی۔ لگتا ہے کہ یہاں بھی رانا ثناء اللہ کے گروہ سے تعلق رکھنے والے قابض ہوگئے ہیں ۔ مجھے تو حیرت ہے کہ یہ نغموں اور گانوں کے زمرے میں میری پوسٹ کیوں ڈیلیٹ نہیں کی گئی۔ واقعی اس محفل کی حالت امپورڈیڈ حکومت کی مانند ہوگئی ہے ۔
 
ہم نے پسِ آئینہ میں ایک کالم محمد حنیف صاحب کا آپکے ساتھ شئیر کیا وہ بھی ڈلیٹ ہوگئی یا Approval 🥲
نہیں ہوئی
 
آخری تدوین:
Top