رفیع میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم !

ظفری

لائبریرین
[ame="[media=youtube]7M1LIZnPD8w[/media]"]
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم​
پھر مجھے نرگسی آنکھوں کا سہارا دیدے​
میرا کھویا ہوا ، رنگین نظارہ دیدے​
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم​
بھول سکتی نہیں آنکھیں ، وہ سہانا منظر​
جب تیرا حسن میرے عشق سے ٹکرایا تھا​
اور پھر راہ میں ، بکھرے تھے ہزاروں نغمے​
میں وہ نغمے ، تیری آواز کو دے آیا تھا​
سازِ دل کو، انہی گیتوں کا سہارا دیدے​
میرا کھویا ہوا ، رنگین نظارہ دیدے​
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم ۔۔۔​
یاد ہے مجھ کو میری ، عمر کی پہلی وہ گھڑی​
تیری آنکھوں سے کوئی ، جام پیا تھا میں نے​
میری رگ رگ میں کوئی ، برق سی لہرائی تھی​
جب تیرے مرمریں ، ہاتھوں‌کو چھوا تھا میں نے​
آ مجھے پھر ، انہی ہاتھوں‌کا سہارا دیدے​
میرا کھویا ہوا ، رنگیں نظارہ دیدے​
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم ۔۔۔​
میں نے ایک بار تیری ، ایک جھلک دیکھی ہے​
میری حسرت ہے کہ میں ، پھر تیرا دیدار کروں​
تیرے سائے کو ، سمجھ کر میں حسیں تاج محل​
چاندنی رات میں ، نظروں سے تجھے پیار کروں​
اپنی مہکی ہوئی زلفوں کا ، سہارا دیدے​
میرا کھویا ہوا ، رنگین نظارہ دیدے​
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم​
ڈھنونڈتا ہوں تجھے ، ہر راہ میں ہر محفل میں​
تھک گئے ہیں ، میرے مجبور تمنا کے قدم​
آج کا دن میری ، امید کا ہے آخری دن​
کل نہ جانے میں کہاں اور کہاں تُو ہو صنم​
دو گھڑی اپنی نگاہوں‌کا سہارا دیدے​
میرا کھویا ہوا ، رنگین نظارہ دیدے​
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم​
سامنے آکے ذرا پردہ ، اٹھا دے رخ سے​
ایک یہی میرا علاجِ ، غمِ تنہائی ہے​
تیری فرقت نے ، پریشان کیا ہے مجھ کو​
اب تو مل جا کہ میری جان پہ ، بن آئی ہے​
دل کو بھولی ہوئی ، یادوں‌کا سہارا دیدے​
میرا کھویا ہوا ، رنگین نظارہ دیدے​
میرے محبوب تجھے ، میرے محبت کی قسم ۔۔۔​
 

فرخ منظور

لائبریرین
گلوکار: محمد رفیع
موسیقی: نوشاد
شاعر: (شائد) شکیل بدایونی
فلم: میرے محبوب

اس گانے میں نوشاد صاحب نے صرف تین آلاتِ موسیقی استعمال کئے ہیں - میرے اندازے کے مطابق وہ ساز طبلہ، سنتور اور ستار ہیں - کیونکہ یہ ایک مشاعرے کا منظر ہے اس لیے یہ خیال رکھا گیا کہ اس گانے میں کم سے کم ساز استعمال کیے جائیں -
بہت شکریہ ظفری پوسٹ کے لئے -
 

زونی

محفلین
بہت خوب ، انترا زیادہ خوبصورتی سے گایا گیا ھے ،اور مزے کی بات ھے کہ کچھ عرصہ پہلے تک کیبل پہ تقریباً دو ماہ ایک ہی وقت پہ ایک ہی گانا چلتا رہا ھے،اور مجھے آدھے سے زیادہ یاد ہو چکا ھے ، حالانکہ مجھے کوئی گانا مکمل یاد نہیں رہتا:grin:

بہت شکریہ چاچو شئیرنگ کیلئے:)
 
Top