تاسف میرے لیے دعا کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

dxbgraphics

محفلین
اشتیاق علی بھائی سفر کی دعا کیا ہے؟

سفر کی دعا
وماقدراللہ حق قدرہ والارض جمیعا قبضہۃ یوم القیامت والسموات مطیاۃ بیمینہ سبحانہ وتعالیٰ عما یشرکون

سواری کی دعا
سبحان الذی سخرلنا ھذا وما کنا لہ مقرنین وانا الا ربنا لمنقلبون

اگر کوئی غلطی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔ 2006میں تبلیغی چلے کے دوران ساری دعائیں سیکھی تھیں لیکن اب صرف چند دعائیں اور سورۃ یاسین کے علاوہ سب بھول گیا ہوں۔ نیز ٹائپنگ میں بھی غلطی ممکن ہے
 

ظفری

لائبریرین
جانی مجھے آپ سے بہت انس ہے۔اور ڈرنک دیسی وائن بلیک لیبل اور بلیک ڈاگ کی کرتے ہیں:grin:

مجھے بھی آپ سے بہت انس ہے ۔ اس لیئے چلتی ہوئی گاڑی میں آپ کے لیئے یہ مقالہ لکھا تھا ۔:grin:

کیا یہ ڈرنکس وہاں باآسانی دستیاب ہوتیں ہیں ۔ :eek:
 

تعبیر

محفلین
الحمداللہ کہ آپ خیر خیریت سے ہیں عبداللہ
اور اب نیک اور اچھے بچے بن جاؤ

اللہ آپ کی اور ہم سب کی مدد فرمائے اور ہمیں اچھا مسلمان بننے کی توفیق فرمائے
 

عسکری

معطل
مجھے بھی آپ سے بہت انس ہے ۔ اس لیئے چلتی ہوئی گاڑی میں آپ کے لیئے یہ مقالہ لکھا تھا ۔:grin:

کیا یہ ڈرنکس وہاں باآسانی دستیاب ہوتیں ہیں ۔ :eek:

جی مل جاتی ہین وہ کیا کہا تھا اقبال نے

کوئی قابل ہو تو شانیں کئی دیتے ہیں
ڈھونڈھنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں


ویسے ہی مطلب کی چیز مل جاتی ہے ہر جگہ دنیا میں:devil:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عبداللہ بھائی خیال کیا کریں یار آپ ملک سے دور ہیں ایسے میں گھر والے کتنے پرشان ہونگے یہی سوچ لیا کریں وعدہ کریں دوبارہ گاڑی آرام سے چلائیں گے
 

طالوت

محفلین
چن اس قدر سنجیدہ حادثے کے بعد بھی سدھرنے کے لئے دعا ہم سے کروا رہے ہو ۔۔ یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
وسلام
 
جنہیں سدھرنے کی تمنّا ہوتی ہے وہ اپنے اعمال سے شرمندہ ہوتے ہیں۔ ۔ ۔اور جو اپنے اعمال سے شرمندہ ہوتے ہیں وہ اسطرح پبلک میں انکا فخریہ تذکرہ نہیں کرتے۔ ۔ ۔والسلام
 

طالوت

محفلین
عبداللہ بھائی خیال کیا کریں یار آپ ملک سے دور ہیں ایسے میں گھر والے کتنے پرشان ہونگے یہی سوچ لیا کریں وعدہ کریں دوبارہ گاڑی آرام سے چلائیں گے

چن کے اہل خانہ بھی سعودیہ میں ہی ہوتے ہیں ۔ اسلئے تو بےغم ہیں ۔۔ کیوں عبداللہ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔ ؟
وسلام
 

عسکری

معطل
چل یار اب جانے دو دعا کم اور دوا زیادہ کر آپ لوگوں نے میں اب ٹھیک ہوں پہلے سے آرام ہے اور دعا کرو میرا لائسنس پولیس ضبط کر لے:grin:
 

ساجد

محفلین
عبداللہ ، سب سے پہلے تو تمہیں نئی زندگی مبارک۔ سعودیہ میں سڑک کے حادثات کی نوعیت اور اتنی رفتار میں پلٹتی گاڑی میں تمہارا بچ جانا معجزہ ہے۔
اللہ تعالی تمہیں اپنی امان میں رکھے۔ آئندہ احتیاط کرنا ۔ خدا نہ کرے کہ کبھی دوبارہ تم کو ہماری دعا کی ضرورت پڑے ہم تو اتنے دریا دل ہیں کہ دعا کیا "دعائے خیر" کے لئیے بھی جھٹ نہ لگائیں گے:)۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top