میرے داتا کا دربار ہے جہاں مرضی چوم لیا از علی سلمان بی بی سی ڈاٹ کام

فرخ منظور

لائبریرین
طوفان سے پہلے کے خاموشی کے بارے میں تو سن رکھا تھا لیکن بدترین حالات گزرجانے کے بعد بھی سکون ہوسکتا ہے اس کا اندازہ ان دو گھنٹوں کے دوران ہوا جو میں نے صحافتی خدمات کےدوران حضرت علی ہجویری المروف داتا گنج بخش کے مزار پر گزارے۔


میں ایک ایسے شہر کا خبرنگار ہوں جوحالیہ چندہفتوں میں دنیا کے چند پرتشدد ترین علاقوں میں سے ایک بن چکاہے۔
لیکن گزشتہ ایک ڈیڑھ عشرے کے دوران شائد ہی کوئی ایسا بڑا پرتشدد واقعہ ہو جس کی میں نے رپورٹنگ نہ کی ہو۔
وقوعہ کیسے ہوا تھا؟ کچھ دیر بعد کیا ہوا اور پھراگلے ایک دو دن کے حالات کی فالو اپ سٹوری ۔۔۔۔۔بس یہی کچھ عمومی طور پربم دھماکےیا خودکش حملے کی رپورٹنگ ہوتی ہے۔
جان لیوا، پرظلم، خوں ریز اور بھیانک واقعات کے بہت سے ’دوسرے دن‘ میں نے رپورٹ کیے ہیں۔
عموما دکھ، رنج والم، ناراضگی، احساس ناانصافی، غصہ انتقام یا بےبسی اور مایوسی کے جذبات دیکھنے کو ملتے ہیں۔
انہی کو صحافی حضرات اپنے اپنے الفاظ میں رپورٹ کردیتے ہیں لیکن حضرت علی ہجویری کا مزار تو بہت ہی عجیب نکلا۔
انوکھا منظر تھا وہ۔۔۔

مزید پڑھیں
 

dxbgraphics

محفلین
عقیدت مند تو بہت ہیں لیکن علی ہجویری رحمۃ اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے والے بہت ہی کم یا تو نہ ہونے کے برابر ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
امید ہے یہاں بریلوی اور دیوبندیوں کی جنگ نہیں چھیڑی جائے گی۔ مضمون پڑھیں اور اللہ اللہ خیر سلا کریں۔ :)
 

arifkarim

معطل
امید ہے یہاں بریلوی اور دیوبندیوں کی جنگ نہیں چھیڑی جائے گی۔ مضمون پڑھیں اور اللہ اللہ خیر سلا کریں۔ :)
یہی تو آپ لوگ چاہتے ہیں کہ پڑھیں اور چپ چاپ کرکے زندگی گزاریں۔ نہ کوئی ایکشن لیں، بلکہ جو ہو رہا ہے اسکے خلاف مذمت کرکے فارغ ہو جائیں۔ ماشاءاللہ۔
 

مغزل

محفلین
تبصرہ نگار کا اپنا سوچ کا انداز ہے ۔ مگر کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں ۔ شکریہ فرخ بھائی فراہم کرنے کے لیے ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہی تو آپ لوگ چاہتے ہیں کہ پڑھیں اور چپ چاپ کرکے زندگی گزاریں۔ نہ کوئی ایکشن لیں، بلکہ جو ہو رہا ہے اسکے خلاف مذمت کرکے فارغ ہو جائیں۔ ماشاءاللہ۔

قبلہ آپ جو چاہیں ایکشن لیں لیکن فورم کو میدانِ جنگ نہ بنائیں۔ بہت شکریہ!
 
Top