میرے بُک شیلف میں ۔ ۔ ۔

شگفتہ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ جاوید اقبال ہماری ٹیم کے نئے ممبر ہیں اور طوفانی رفتار سے کتابیں لکھنے کے ماہر بھی ، میں اور قیصرانی ان کی بلا رفتاری دیکھ کر اب تک انگشت بدنداں ہیں۔

میں تو علمی ڈکیتی کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں کیل کانٹے سے لیس اورکہیں تو ایک عدد موبائل صندوق تیار کرلوں تاکہ کتابیں اس میں ڈال کر فرار ہونے میں آسانی رہے۔ شاکر کو ذرا ملاحظہ فرمائیں پوری لائبریری کو اپنی بک شیلف سمجھے بیٹھے ہیں جناب ، میں بھی کہوں کہ فیصل آباد کی لائبریریوں سے کتابیں جاتی کہاں ہیں آخر۔

نبیل کو تو میں نے سوا لاکھ کا مشورہ دیا ہے کہ سکین کرنے کا کہا کتابیں کسی نہ کسی شکل میں نہ پہنچیں تو میرا ذمہ۔

:)
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
پہلے توآپکاشکریہ کہ آپ نے لائبریری پروگرام کے کچھ اگلے پروگرام کابتایااوردوسرامنصور(قیصرانی) بھائی کابہت شکریہ۔بھائی میری ابھی اتنی بھی سپیڈنہیں ہے یہ توآپ سب لوگوں کی محبت اوراس ناچیزپرذرانوازی ہے۔ آپ انشاء اللہ کام شروع کریں۔ انشاء اللہ کتنی بھی بڑی بک ہوگی ہم انشاء اللہ اسکو مکمل کردیں گے(انشاء اللہ ) اورمیری دعائیں اس لائبریری کے ساتھ ہے اورمیں ہرطرح کاتعاون کرنے کے لیے تیارہوں آپ جس طرح کابھی کہیں گے میں اس لائبریری کے لیے حاضرہوں۔
والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
زندہ باد جاوید بھائی، ایک تحفہ (کام) میں نے آپ کے ای میل باکس میں پہنچایا تھا، اس کی وصولی کی تو رسید لکھ دیں تاکہ اگلا تحفہ بھی بھیجا جا سکے
قیصرانی
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بھائی منصور(قیصرانی) آپکی ارسال کردہ فائل کے ملنے کی میں بانفس نفیس تصدیق کرتاہوں اورانشاء اللہ کوشش کروں گاکہ اسکوختم کرکے اورتحائف بھی حاصل کیئے جائیں۔ (انشاء اللہ)
بھائی سوری، یہ فائل اوپن نہیں ہورہی ہے اگرآپ اسکودوبارہ ارسال کردیں تومہربانی ہوگی(شکریہ)
والسلام
جاویداقبال
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اس پوسٹ کا مقصد اس دھاگے کو دوبارہ سامنے لانا ہے ۔ اراکینِ محفل سے جو بھی رکن / اراکین اپنا بک شیلف شیئر کرنا چاہیں تو ضرور کریں پلیز ۔

شکریہ
 
گرو جی

محفلین
پاکستان میں ہمارے گھر مختلف ڈائجسٹ جیسا کہ اردو ڈائجسٹ، سیارہ ڈائجسٹ، میری پیدائش سے پہلے سے یعنی 28 سال سے، نئے افق وغیرہ اپنی ابتدا سے لے کر عروج تک، شکاریات پر بہت سی ملکی اور غیر ملکی مصنفین کی کتب، شاعری پر 100 سے کم، کمپیوٹر پر 100 سے کچھ زائد، کیلکولس پر 10 سے 15 کتب، میڈیکل پر بھی 100 سے زائد کتب ملکی اور غیر ملکی مصنفین کی کتب، مذاہب پر بھی 100 سے زائد کتب، افسانے ناول وغیرہ ان گنت، حکایاتٍ گلستان، بوستاں و رومی کم از کم 10 بار خریدی جا چکی ہیں۔ ای بکس بھی مختلف موضوعات پر کئی ہزار۔ ریڈرز ڈائجسٹ بھی بہت عرصے سے آرہا ہے۔ بچوں‌کے رسالے پھول، آنکھ مچولی، بچوں کی دنیا، سائنس ڈائجسٹ، کھلونا نگر، چالاک خرگوش کے کارنامے، ننھا سیاح (نبیل بھائی کی خاص توجہ انہی پر ہوگی)، طنزو مزاح کے لیے تقریباً تمام اہم کتب، اس کے علاوہ 70 سے 80 کی دہائی کے اکثر اہم اخبارات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قرآن پاک کے مختلف تراجم، احادیث کی کتب اور دیگر مذہبی کتب بھی موجود ہیں۔
اب اگر ان کو ترتیب دیا جاسکتا تو میں ان کے نام، مصنفین اور دیگر معلومات مہیا کر دیتا۔ لیکن اگر کوئی خاص کتاب یا مصنف کا پوچھاگیا تو میں لازمی بتاؤں گا۔

آپ کا گھر ہے یا کتب خانہ
 
گرو جی

محفلین
میرے پاس میرے بی سی ایس ایم سی ایس اور ایم ایس کی کتابیں‌ہیں
علاوہ اس کے ایک زمانے تک عمران سیریز (بشمول اظہر اور ابن صفی(
کہپٹن فریدی سیریز
تمام ڈائجسٹ ( جو بازار میں دستیاب ہیں(
اور میرے تایا کے پاس اسلامی تصانیف بشمول صافیانہ کتب بھی ہیں

مگر اب وقت نہیں‌ملتا نوکری اور دوسرے کاموں کی وجہ سے
ورنہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ عمران سیریز ایک نشست کی بات تھی
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے باقاعدہ ایک ڈائری میں اپنی کتابوں کی فہرست بنائی ہوئی تھی، لیکن یہ تب کی بات ہے جب آتش جوان تھا :) آٹھ سال قبل تک اس ڈائری میں نمبر شمار کوئی 1200 کے قریب پہنچا ہوگا کہ میری شادی ہو گئی اور وہ ڈائری گم، لیکن کتب خریدنے کی عادت ختم نہ ہوسکی بلکہ بڑھ گئی کہ خود مختار ہو گیا تھا۔

اب مجھے خود علم نہیں کہ میرے پاس کتنی کتب ہیں، لیکن اگر کسی خاص موضوع کا علم ہو جائے تو شاید میں کچھ محنت کر کے یہاں شیئر کر سکوں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

ڈائری گم ہو گئی :)

وارث بھائی ، اگر ممکن ہو تو یوں بھی ہوسکتا ہے کہ آپ موضوعات کی فہرست درج کر دیں یہاں ۔ شکریہ
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم

اس پوسٹ کا مقصد اس دھاگے کو دوبارہ سامنے لانا ہے ۔ اراکینِ محفل سے جو بھی رکن / اراکین اپنا بک شیلف شیئر کرنا چاہیں تو ضرور کریں پلیز ۔

شکریہ

میرے بک شلف میں شاعری کی بکس کے علاوہ رسالے بھرے پڑے ہیں ، خواتین ڈائجسٹ ، پاکیزہ ، شعاع ،،سسپنس ، سرگزشت ، کرن ، بلا بلا بلا ،۔۔
یہ تو تصویر بک شلف کی پرانی ہے کچھ ،۔۔ اب مزید رسالوں کے بوجھ سے لدی پڑی ہے ۔ جس کو چاہئیے آکر لے جاؤ رسالے ، ،؛
DSCF1116.jpg

DSCF1121.jpg

:grin: اور کسی قسم کی کوئی کتاب نہیں ہے اس میں شگفتہ :( جو آپ لوگ لکھتے ہیں لائبریری کے لئے ،،
:confused: میرے پاس یہی ہے ۔
care2.gif
 
محسن حجازی

مجھے سسپنس اور سرگزشت آپ ادھار دے دیں۔ :grin:
ویسے میرا بک شیلف کمپیوٹر سائنس کی کتابوں سے بھرا پڑا ہے۔۔۔ :(
 
محمد وارث

لائبریرین
:)

ڈائری گم ہو گئی :)

وارث بھائی ، اگر ممکن ہو تو یوں بھی ہوسکتا ہے کہ آپ موضوعات کی فہرست درج کر دیں یہاں ۔ شکریہ

جی واقعی گم ہو گئی، دراصل اس "واقعۂ عظیم" کے بعد کامل ڈیڑھ، دو سال تک میری توجہ گرد و پیش سے کلیتاً ہٹ گئی تھی :) اللہ کے فضل سے کتب کا زیادہ نقصان نہیں ہوا کہ پانچ چھوٹے بھائیوں میں سے کسی کو کتب بینی کا شوق نہیں، الحمدللہ :) لیکن موسیقی کا ذخیرہ تہس نہس ہو گیا تھا ماسوائے کلاسیکی موسیقی کے۔

موضوعات والا کام آسان ہے، بہرحال:

- اردو شعر و ادب (شاعری، افسانہ، ناول، تنقید، طنز و مزاح، عروض، غالبیات، اقبالیات، تاریخِ اردو، ادبی مجلے، وغیرہ)

- فارسی شعر و ادب (کلیات ھائے شعرائے کرام، تذکرہ جات، تاریخی کتب وغیرہ)

- انگلش ادب و پنجابی شاعری (محدود)

- کتبِ اسلام و ملت اسلامیہ (تفاسیر، احادیث، سیرت، قرآنی لغات، تاریخ، تصوف، فقہہ، مسالک و دیگر مذاہبِ عالم، وغیرہ)

- تاریخ عالم، تاریخ سولایزیشنز، ملٹری ہسٹری (ایک میجر صاحب کی عنایت کی وجہ سے :) وغیرہ

- فلسفہ (تاریخ، برانچز) وغیرہ

- ریفرنس بُکس (انسائیکلوپیڈیاز، لغات، وغیرہ)

بہرحال ایک اجمالی فہرست میں نے بنا دی ہے، اگر ان میں سے کسی موضوع پر معلومات درکار ہوں تو پھر حاضر ہوں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

بوچھی ، ذرا اپنا بک شیلف تو پارسل کریں پلیز !

ویسے سچی سے بہت خوبصورت لگ رہا ہے :) میرا بچارہ تو بڑی مشکلوں سے کبھی کبھار ہی اتنی ترتیب میں آتا ہے وہ بھی چند گھنٹوں کے لیے :(
 
وارث بھائی ،

ان میں سے دیکھیے گا ۔ جب فرصت سے ہوں تو ان میں سے جو بھی بتا سکیں بتائیے گا ۔

شکریہ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرے بک شلف میں شاعری کی بکس کے علاوہ رسالے بھرے پڑے ہیں ، خواتین ڈائجسٹ ، پاکیزہ ، شعاع ،،سسپنس ، سرگزشت ، کرن ، بلا بلا بلا ،۔۔
یہ تو تصویر بک شلف کی پرانی ہے کچھ ،۔۔ اب مزید رسالوں کے بوجھ سے لدی پڑی ہے ۔ جس کو چاہئیے آکر لے جاؤ رسالے ، ،؛
dscf1116.jpg

dscf1121.jpg

:grin: اور کسی قسم کی کوئی کتاب نہیں ہے اس میں شگفتہ :( جو آپ لوگ لکھتے ہیں لائبریری کے لئے ،،
:confused: میرے پاس یہی ہے ۔
care2.gif

واہ۔ بھرے پُرے بُک شیلوز ۔۔ کیا بات ہے شازیہ جی۔ :)

مجھے اپنا بک ریک اور کتابیں یاد آ گئیں جو میں کارٹنز میں بند کر آئی ہوں کہ میری غیرموجودگی میں کوئی قبضہ نہ کر لے برسوں کی محنت پر۔ :) جب جب جانا ہوتا ہے تو نکال لیں اور آنے سے پہلے واپس ٹھکانے پر :ڈ
 
تیشہ

محفلین
:)

بوچھی ، ذرا اپنا بک شیلف تو پارسل کریں پلیز !

ویسے سچی سے بہت خوبصورت لگ رہا ہے :) میرا بچارہ تو بڑی مشکلوں سے کبھی کبھار ہی اتنی ترتیب میں آتا ہے وہ بھی چند گھنٹوں کے لیے :(

جی یہ میرا بھی بچارہ بے ترتیبا ہی رہتا ہے ۔ یہ تو تصویر جب میں نے بنائی تو اسوقت طریقے سلیقے سے تھا ،
اور اب اس میں اتنے رسالے ہیں اتنے کہ سب اوپر نیچے ڈھیر ہوکر پڑے ہیں جگہ ہی نہیں بچی مزید رسالوں کی ، ہر مہینے کے چار ، پانچ رسالے آتے ہیں ، اب میں سوچ رہی تھی انکو کسی بوری میں ڈال کر کسی رسالے پڑھنے والی شوقین سہیلی کو دے آؤں ، اور یہ بک شلف صرف شاعری کی کتابوں کے لئے وقف کرلوں ،
 
تیشہ

محفلین
واہ۔ بھرے پُرے بُک شیلوز ۔۔ کیا بات ہے شازیہ جی۔ :)

مجھے اپنا بک ریک اور کتابیں یاد آ گئیں جو میں کارٹنز میں بند کر آئی ہوں کہ میری غیرموجودگی میں کوئی قبضہ نہ کر لے برسوں کی محنت پر۔ :) جب جب جانا ہوتا ہے تو نکال لیں اور آنے سے پہلے واپس ٹھکانے پر :ڈ

فرحت آپکو چاہئیے رسالے تو بتائیے آپکے لئے رکھ لیتی ہوں :grin:
 
Top