میرے آقا ﷺ سب سے نرالے ہیں جو ختم نبوت والے ہیں

میرے آقا سب سے نرالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
نبیوں میں سب سے افضل ہیں
ہر شان میں کامل و اکمل ہیں
ہم سب ان کے متوالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
صدیق ہیں مرشد ہم سب کے
شمسیر خالد ہم سب ہیں
ہر شرک مٹانے والے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
احسان ہیں ان کے امت پہ
جو یار غار اور ان کے
ہم پیالے و نوالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
ہر جھوٹا پکڑ کے لائیں گے
اصل اسکی سب کو دکھائیں گے
ہم سمجھو تھانے والے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
ہم پہرہ ان کا دیتے ہیں
ہم جن کا کھاتے پیتے ہیں
ہم سب ان کے ہی پالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
کذابوں کے منہ توڑیں گے
اور چیلوں کو جھنجھوڑیں گے
ہم ان کے پہرے والے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
نہ مال و جاں کا خطرہ ہے
نہ ان کو ایماں کا خطرہ ہے
نہ ہی لب پہ ان کے نالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
جو کفر و شرک کے تالے ہیں
دنیا میں بھی منہ کالے ہیں
پر ہر سو اُن کے اجالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
تاحشر نبوت ہے جن کی
تاحشر شریعت ہے جن کی
وہ آقا مدینے والے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
میرے آقا سب سے نرالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

نبیوں میں سب سے افضل ہیں
ہر شان میں کامل و اکمل ہیں
ہم سب ان کے متوالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

صدیق ہیں مرشد ہم سب کے
شمشیر خالد ہم سب ہیں
ہر شرک مٹانے والے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

احسان ہیں ان کے امت پہ
جو یار غار اور ان کے
ہم پیالے و نوالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

ہر جھوٹا پکڑ کے لائیں گے
اصل اسکی سب کو دکھائیں گے
ہم سمجھو تھانے والے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

ہم پہرہ ان کا دیتے ہیں
ہم جن کا کھاتے پیتے ہیں
ہم سب ان کے ہی پالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

کذابوں کے منہ توڑیں گے
اور چیلوں کو جھنجھوڑیں گے
ہم ان کے پہرے والے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

نہ مال و جاں کا خطرہ ہے
نہ ان کو ایماں کا خطرہ ہے
نہ ہی لب پہ ان کے نالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

جو کفر و شرک کے تالے ہیں
دنیا میں بھی منہ کالے ہیں
پر ہر سو اُن کے اجالے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں

تاحشر نبوت ہے جن کی
تاحشر شریعت ہے جن کی
وہ آقا مدینے والے ہیں
جو ختم نبوت والے ہیں​
 
Top