میری پوسٹ کی ہوئی ویڈیو کہاں گئی؟

رانا

محفلین
جناب میں نے کل عبدالستار ایدھی صاحب کے حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی لیکن وہ آج نظر نہیں آرہی؟ کہیں حذف تو نہیں کردی گئی؟ جبکہ وہ ویڈیو فورم کے قواعد کے مطابق ہی پوسٹ کی گئی تھی۔ منتظمین سے گذارش ہے کہ پلیز ذرا چیک کرلیں کہ اگر پوسٹ خود بخود کسی ایرر کی وجہ سے غائب ہوگئی ہے تو دوبارہ لگائی جاسکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس پوسٹ کے نتیجے میں غیر ضروری بحث شروع ہو گئی تھی۔ اس وجہ سے اسے حذف کر دیا گیا ہے۔
 

رانا

محفلین
اچھا!!!۔ ویسے فورم پر کئی پوسٹس ایسی ہوتی ہیں جن پرغیرضروری بحث شروع ہوجاتی ہے لیکن ایسے مواقع پرعمومآ دھاگہ مقفل کردیا جاتا ہے اور یہی بہتر تھا نہ کہ پوسٹ ہی حذف کردی جاتی۔ بہرحال جو آپ کی مرضی۔
 
Top